زبور 27:4 - کِتابِ مُقادّس4 مَیں نے خُداوند سے ایک درخواست کی ہے۔ مَیں اِسی کا طالِب رہُوں گا کہ مَیں عُمر بھر خُداوند کے گھر میں رہُوں تاکہ خُداوند کے جمال کو دیکھُوں اور اُس کی ہَیکل میں اِستِفسار کِیا کرُوں۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ4 مَیں نے یَاہوِہ سے ایک درخواست کی ہے، میں یہ چاہتا ہُوں: عمر بھر میں یَاہوِہ کے گھر میں رہُوں، یَاہوِہ کا جمال دیکھتا رہُوں اَور اُنہیں اُس کے مَقدِس میں ڈھونڈتا رہُوں۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस4 रब से मेरी एक गुज़ारिश है, मैं एक ही बात चाहता हूँ। यह कि जीते-जी रब के घर में रहकर उस की शफ़क़त से लुत्फ़अंदोज़ हो सकूँ, कि उस की सुकूनतगाह में ठहरकर महवे-ख़याल रह सकूँ। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن4 رب سے میری ایک گزارش ہے، مَیں ایک ہی بات چاہتا ہوں۔ یہ کہ جیتے جی رب کے گھر میں رہ کر اُس کی شفقت سے لطف اندوز ہو سکوں، کہ اُس کی سکونت گاہ میں ٹھہر کر محوِ خیال رہ سکوں۔ باب دیکھیں |