Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 27:11 - کِتابِ مُقادّس

11 اَے خُداوند مُجھے اپنی راہ بتا اور میرے دُشمنوں کے سبب سے مُجھے ہموار راستہ پر چلا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 اَے یَاہوِہ، مُجھے اَپنی راہ سکھائیں؛ اَور مُجھ پر ظُلم ڈھانے والوں کے سبب سے مُجھے راہِ راست پر چلائیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 ऐ रब, मुझे अपनी राह की तरबियत दे, हमवार रास्ते पर मेरी राहनुमाई कर ताकि अपने दुश्मनों से महफ़ूज़ रहूँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 اے رب، مجھے اپنی راہ کی تربیت دے، ہموار راستے پر میری راہنمائی کر تاکہ اپنے دشمنوں سے محفوظ رہوں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 27:11
22 حوالہ جات  

اَے خُداوند! میرے دُشمنوں کے سبب سے مُجھے اپنی صداقت میں چلا۔ میرے آگے آگے اپنی راہ کو صاف کر دے


اَے خُداوند! مُجھ کو اپنی راہ کی تعلِیم دے۔ مَیں تیری راستی میں چلُوں گا۔ میرے دِل کو یکسُوئی بخش تاکہ تیرے نام کا خَوف مانُوں۔


میرا پاؤں ہموار جگہ پر قائِم ہے۔ مَیں جماعتوں میں خُداوند کو مُبارک کہُوں گا۔


مَیں پُورے دِل سے تیرا طالِب ہُؤا ہُوں مُجھے اپنے فرمان سے بھٹکنے نہ دے۔


وہ شرارتوں کو کھوج کھوج کر نِکالتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں ہم نے خُوب کھوج لگایا۔ اُن میں سے ہر ایک کا باطِن اور دِل عمِیق ہے۔


اور وہاں ایک شاہراہ اور گُذر گاہ ہو گی جو مُقدّس راہ کہلائے گی جِس سے کوئی ناپاک گُذر نہ کرے گا۔ لیکن یہ مُسافِروں کے لِئے ہو گی۔ احمق بھی اُس میں گُمراہ نہ ہوں گے۔


کیونکہ مَیں نے بُہتوں کی تُہمت سُنی۔ چاروں طرف دہشت ہے۔ اُس کی شکایت کرو۔ وہ کہتے ہیں ہم اُس کی شِکایت کریں گے۔ میرے سب دوست میرے ٹھوکر کھانے کے مُنتظِر ہیں اور کہتے ہیں شاید وہ ٹھوکر کھائے۔ تب ہم اُس پر غالِب آئیں گے اور اُس سے بدلہ لیں گے۔


وہ حلِیموں کو اِنصاف کی ہِدایت کرے گا۔ ہاں وہ حلِیموں کو اپنی راہ بتائے گا۔


اور وہ اُس کی تاک میں لگے اور جاسُوس بھیجے کہ راست باز بن کر اُس کی کوئی بات پکڑیں تاکہ اُس کو حاکِم کے قبضہ اور اِختیار میں دے دیں۔


سمجھنے والے کے لِئے وہ سب صاف ہیں اور عِلم حاصِل کرنے والوں کے لِئے راست ہیں۔


وہ کَون ہے جو خُداوند سے ڈرتا ہے؟ خُداوند اُس کو اُسی راہ کی تعلِیم دے گا جو اُسے پسند ہے۔


کاہِل کی راہ کانٹوں کی آڑ سی ہے پر راست کاروں کی روِش شاہراہ کی مانِند ہے۔


وہ بُرائی کو میرے دُشمنوں ہی پر لَوٹا دے گا۔ تُو اپنی سچّائی کی رُو سے اُن کو فنا کر۔


کیونکہ اُن کے مُنہ میں ذرا سچّائی نہیں۔ اُن کا باطِن محض شرارت ہے۔ اُن کا گلا کُھلی قبر ہے۔ وہ اپنی زُبان سے خُوشامد کرتے ہیں۔


اور دیکھ کہ مُجھ میں کوئی بُری روِش تو نہیں اور مُجھ کو ابدی راہ میں لے چل۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات