Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 25:3 - کِتابِ مُقادّس

3 بلکہ جو تیرے مُنتظِر ہیں اُن میں سے کوئی شرمِندہ نہ ہو گا۔ پر جو ناحق بے وفائی کرتے ہیں وُہی شرمِندہ ہوں گے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 جو آپ سے اُمّید لگائے بیٹھا ہو وہ کبھی شرمندہ نہ ہوگا، لیکن جو ناحق بےوفائی کرتے ہیں، شرمندہ ہوں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 क्योंकि जो भी तुझ पर उम्मीद रखे वह शरमिंदा नहीं होगा जबकि जो बिलावजह बेवफ़ा होते हैं वही शरमिंदा हो जाएंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 کیونکہ جو بھی تجھ پر اُمید رکھے وہ شرمندہ نہیں ہو گا جبکہ جو بلاوجہ بےوفا ہوتے ہیں وہی شرمندہ ہو جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 25:3
32 حوالہ جات  

خُداوند اُن پر مِہربان ہے جو اُس کے مُنتظِر ہیں۔ اُس جان پر جو اُس کی طالِب ہے۔


لیکن خُداوند کا اِنتظار کرنے والے ازسرِ نَو زور حاصِل کریں گے۔ وہ عُقابوں کی مانِند بال و پر سے اُڑیں گے وہ دَوڑیں گے اور نہ تھکیں گے۔ وہ چلیں گے اور ماندہ نہ ہوں گے۔


اور بادشاہ تیرے مُربیّ ہوں گے اور اُن کی بِیویاں تیری دایہ ہوں گی۔ وہ تیرے سامنے مُنہ کے بل زمِین پر گِریں گے اور تیرے پاؤں کی خاک چاٹیں گے اور تُو جانے گی کہ مَیں ہی خُداوند ہُوں جِس کے مُنتظِر شرمِندہ نہ ہوں گے۔


لیکن مَیں خُداوند کی راہ دیکُھوں گا اور اپنے نجات دینے والے خُدا کا اِنتِظار کرُوں گا میرا خُدا میری سُنے گا۔


اَے میری جان! خُدا ہی کی آس رکھ کیونکہ اُسی سے مُجھے اُمّید ہے۔


خُداوند کی آس رکھ۔ مضبُوط ہو اور تیرا دِل قوی ہو۔ ہاں خُداوند ہی کی آس رکھ۔


لیکن جِس چِیز کو نہیں دیکھتے اگر ہم اُس کی اُمّید کریں تو صبر سے اُس کی راہ دیکھتے ہیں۔


خُداوند کی آس رکھ اور اُسی کی راہ پر چلتا رہ اور وہ تُجھے سرفراز کر کے زمِین کا وارِث بنائے گا۔ جب شرِیر کاٹ ڈالے جائیں گے تو تُو دیکھے گا۔


ہماری جان کو خُداوند کی آس ہے۔ وُہی ہماری کُمک اور ہماری سِپر ہے۔


دیکھ جِس طرح غُلاموں کی آنکھیں اپنے آقا کے ہاتھ کی طرف اور لَونڈی کی آنکھیں اپنی بی بی کے ہاتھ کی طرف لگی رہتی ہیں اُسی طرح ہماری آنکھیں خُداوند اپنے خُدا کی طرف لگی ہیں جب تک وہ ہم پر رحم نہ کرے۔


اور اُس وقت یُوں کہا جائے گا لو یہ ہمارا خُدا ہے۔ ہم اُس کی راہ تکتے تھے اور وُہی ہم کو بچائے گا۔ یہ خُداوند ہے۔ ہم اُس کے اِنتظار میں تھے۔ ہم اُس کی نجات سے خُوش و خُرّم ہوں گے۔


اَے خُداوند لشکروں کے خُدا! تیری آس رکھنے والے میرے سبب سے شرمِندہ نہ ہوں۔ اَے اِسرائیل کے خُدا! تیرے طالِب میرے سبب سے رُسوا نہ ہوں۔


لیکن خُداوند مُہِیب بہادُر کی مانِند میری طرف ہے۔ اِس لِئے مُجھے ستانے والوں نے ٹھوکر کھائی اور غالِب نہ آئے۔ وہ نِہایت شرمِندہ ہُوئے اِس لِئے کہ اُنہوں نے اپنا مقصد نہ پایا۔ اُن کی شرمِندگی ہمیشہ تک رہے گی۔ کبھی فراموش نہ ہو گی۔


جو میرے نُقصان سے خُوش ہوتے ہیں وہ باہم شرمِندہ اور پریشان ہوں۔ جو میرے مُقابلہ میں تکبُّر کرتے ہیں وہ شرمِندگی اور رُسوائی سے مُلبّس ہوں۔


مَیں اُس کے دُشمنوں کو شرمِندگی کا لِباس پہناؤُں گا لیکن اُس پر اُسی کا تاج رَونق افروز ہو گا۔


میری جان کے مُخالِف شرمِندہ اور فنا ہو جائیں۔ میرا نُقصان چاہنے والے ملامت اور رُسوائی سے مُلبّس ہوں۔


اَے خُداوند! مُجھے شرمِندہ نہ ہونے دے کیونکہ مَیں نے تُجھ سے دُعا کی ہے۔ شرِیر شرمِندہ ہو جائیں اور پاتال میں خاموش ہوں۔


میری جان کو خُدا ہی کی آس ہے۔ میری نجات اُسی سے ہے۔


میرے سب دُشمن شرمِندہ اور نِہایت بے قرار ہوں گے۔ وہ لَوٹ جائیں گے۔ وہ دفعتہ شرمِندہ ہوں گے۔


لیکن یہ اِس لِئے ہُؤا کہ وہ قَول پُورا ہو جو اُن کی شرِیعت میں لِکھا ہے کہ اُنہوں نے مُجھ سے مُفت عداوت رکھّی۔


مغرُور شرمِندہ ہوں کیونکہ اُنہوں نے ناحق مُجھے گِرایا۔ لیکن مَیں تیرے قوانِین پر دِھیان کرُوں گا۔


اُنہوں نے عداوت کی باتوں سے مُجھے گھیر لِیا اور بے سبب مُجھ سے لڑے ہیں۔


مُجھ سے بے سبب عداوت رکھنے والے میرے سر کے بالوں سے زِیادہ ہیں۔ میری ہلاکت کے خواہاں اور ناحق دُشمن زبردست ہیں پس جو مَیں نے چِھینا نہیں مُجھے دینا پڑا۔


زبُولُونؔ سمُندر کے کنارے بسے گا اور جہازوں کے لِئے بندر کا کام دے گا۔ اور اُس کی حد صَیداؔ تک پَھیلی ہو گی۔


سو ساؤُل اپنے گُناہ کے سبب سے جو اُس نے خُداوند کے حضُور کِیا تھا مَرا اِس لِئے کہ اُس نے خُداوند کی بات نہ مانی اور اِس لِئے بھی کہ اُس نے اُس سے مشورَہ کِیا جِس کا یار جِنّ تھا تاکہ اُس کے ذرِیعہ سے دریافت کرے۔


پر مَیں تو کِیڑا ہُوں۔ اِنسان نہیں۔ آدمِیوں میں انگُشت نُما ہُوں اور لوگوں میں حقِیر۔


جُھوٹے ہونٹ بند ہو جائیں جو صادِقوں کے خِلاف غرُور اور حقارت سے تکبُّر کی باتیں بولتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات