Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 24:1 - کِتابِ مُقادّس

1 زمِین اور اُس کی معمُوری خُداوند ہی کی ہے۔ جہان اور اُس کے باشِندے بھی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 یہ زمین اَور اُس کی ساری چیزیں یَاہوِہ ہی کی مِلکیّت ہیں، جہان اَور اہلِ جہان بھی جو اِس میں رہتے سَب اُن ہی کے ہیں؛

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 दाऊद का ज़बूर। ज़मीन और जो कुछ उस पर है रब का है, दुनिया और उसके बाशिंदे उसी के हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 داؤد کا زبور۔ زمین اور جو کچھ اُس پر ہے رب کا ہے، دنیا اور اُس کے باشندے اُسی کے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 24:1
18 حوالہ جات  

آسمان تیرا ہے۔ زمِین بھی تیری ہے۔ جہان اور اُس کی معمُوری کو تُو ہی نے قائِم کِیا ہے۔


کیونکہ زمِین اور اُس کی معمُوری خُداوند کی ہے۔


اَے خُداوند عظمت اور قُدرت اور جلال اور غلبہ اور حشمت تیرے ہی لِئے ہیں کیونکہ سب کُچھ جو آسمان اور زمِین میں ہے تیرا ہے۔ اَے خُداوند بادشاہی تیری ہے اور تُو ہی بحَیثیتِ سردار سبھوں سے مُمتاز ہے۔


کِس نے مُجھے پہلے کُچھ دِیا ہے کہ مَیں اُسے ادا کرُوں؟ جو کُچھ سارے آسمان کے نِیچے ہے وہ میرا ہے۔


دیکھ آسمان اور آسمانوں کا آسمان اور زمِین اور جو کُچھ زمِین میں ہے یہ سب خُداوند تیرے خُدا ہی کا ہے۔


تب مُوسیٰؔ نے اُسے کہا کہ مَیں شہر سے باہر نِکلتے ہی خُداوند کے آگے ہاتھ پَھیلاؤُں گا اور رَعد مَوقُوف ہو جائے گا اور اَولے بھی پِھر نہ پڑیں گے تاکہ تُو جان لے کہ دُنیا خُداوند ہی کی ہے۔


سو اب اگر تُم میری بات مانو اور میرے عہد پر چلو تو سب قَوموں میں سے تُم ہی میری خاص مِلکیت ٹھہرو گے کیونکہ ساری زمِین میری ہے۔


اُس کے خَوف سے پہاڑ کانپتے اور ٹِیلے پِگھل جاتے ہیں۔ اُس کے حضُور زمِین ہاں دُنیا اور اُس کی سب معمُوری تھرتھراتی ہے۔


اگر مَیں بُھوکا ہوتا تو تُجھ سے نہ کہتا کیونکہ دُنیا اور اُس کی معمُوری میری ہی ہے۔


کہ تُجھے آدمِیوں میں سے ہانک کر نِکال دیں گے اور تُو مَیدان کے حَیوانوں کے ساتھ رہے گا اور تُو بَیل کی طرح گھاس کھائے گا اور آسمان کی شبنم سے تر ہو گا اور تُجھ پر سات دَور گُذر جائیں گے۔ تب تُجھ کو معلُوم ہو گا کہ حق تعالیٰ اِنسان کی مُملکت میں حُکمرانی کرتا ہے اور اُسے جِس کو چاہتا ہے دیتا ہے۔


سمُندر اور اُس کی معمُوری شور مچائیں اور جہان اور اُس کے باشِندے۔


اَے خُداوند ہمارے خُدا یہ سارا ذخِیرہ جو ہم نے تیّار کِیا ہے کہ تیرے پاک نام کے لِئے ایک گھر بنائیں تیرے ہی ہاتھ سے مِلا ہے اور سب تیرا ہی ہے۔


امصیاؔہ نے اُس مَردِ خُدا سے کہا لیکن سَو قِنطاروں کے لِئے جو مَیں نے اِسرائیل کے لشکر کو دِئے ہم کیا کریں؟ اُس مَردِ خُدا نے جواب دِیا خُداوند تُجھے اِس سے بُہت زِیادہ دے سکتا ہے۔


کِس نے اُس کو زمِین پر اِختیار دِیا؟ یا کِس نے ساری دُنیا کا اِنتِظام کِیا ہے؟


کیا وہ تیری بُہت مِنّت سماجت کرے گا؟ یا تُجھ سے مِیٹھی مِیٹھی باتیں کہے گا؟


کیونکہ جنگل کا ایک ایک جانور اور ہزاروں پہاڑوں کے چَوپائے میرے ہی ہیں۔


شِمال اور جنُوب کا پَیدا کرنے والا تُو ہی ہے۔ تبُور اور حرمُوؔن تیرے نام سے خُوشی مناتے ہیں۔


اَے بِنتِ صِیُّون اُٹھ اور پایمال کر کیونکہ مَیں تیرے سِینگ کو لوہا اور تیرے کُھروں کو پِیتل بناؤُں گا اور تُو بُہت سی اُمّتوں کو ٹُکڑے ٹُکڑے کرے گی۔ اُن کے ذخِیرے خُداوند کی نذر کرے گی اور اُن کا مال ربُّ العالمِین کے حضُور لائے گی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات