Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 23:5 - کِتابِ مُقادّس

5 تُو میرے دُشمنوں کے رُوبرُو میرے آگے دسترخوان بِچھاتا ہے۔ تُو نے میرے سر پر تیل ملا ہے۔ میرا پِیالہ لبریز ہوتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 آپ میرے دُشمنوں کے رُوبرو میرے لیٔے دسترخوان بچھاتے ہیں۔ آپ نے میرے سَر پر تیل مِلا ہے؛ میرا پیالہ لبریز ہوتاہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 तू मेरे दुश्मनों के रूबरू मेरे सामने मेज़ बिछाकर मेरे सर को तेल से तरो-ताज़ा करता है। मेरा प्याला तेरी बरकत से छलक उठता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 تُو میرے دشمنوں کے رُوبرُو میرے سامنے میز بچھا کر میرے سر کو تیل سے تر و تازہ کرتا ہے۔ میرا پیالہ تیری برکت سے چھلک اُٹھتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 23:5
23 حوالہ جات  

اب جو اَیسا قادِر ہے کہ اُس قُدرت کے مُوافِق جو ہم میں تاثِیر کرتی ہے ہماری درخواست اور خیال سے بُہت زِیادہ کام کر سکتا ہے۔


لیکن تُو نے میرے سِینگ کو جنگلی سانڈ کے سِینگ کی مانِند بُلند کِیا ہے۔ مُجھ پر تازہ تیل ملا گیا ہے۔


تُو نے صداقت سے مُحبّت رکھّی اور بدکاری سے نفرت اِسی لِئے خُدا تیرے خُدا نے شادمانی کے تیل سے تُجھ کو تیرے ہمسروں سے زِیادہ مَسح کِیا ہے۔


خُداوند ہی میری مِیراث اور میرے پیالے کا حِصّہ ہے۔ تُو میرے بخرے کا محافِظ ہے۔


بلکہ وہ تُجھے بھی دُکھ سے چُھٹکارا دے کر اَیسی وسِیع جگہ میں جہاں تنگی نہیں ہے پُہنچا دیتا اور جو کُچھ تیرے دسترخوان پر چُنا جاتا ہے وہ چِکنائی سے پُر ہوتا


اور تُم کو تو اُس قدُّوس کی طرف سے مَسح کِیا گیا ہے اور تُم سب کُچھ جانتے ہو۔


اور تُمہارا وہ مَسح جو اُس کی طرف سے کِیا گیا تُم میں قائِم رہتا ہے اور تُم اِس کے مُحتاج نہیں کہ کوئی تُمہیں سِکھائے بلکہ جِس طرح وہ مَسح جو اُس کی طرف سے کِیا گیا تُمہیں سب باتیں سِکھاتا ہے اور سچّا ہے اور جُھوٹا نہیں اور جِس طرح اُس نے تُمہیں سِکھایا اُسی طرح تُم اُس میں قائِم رہتے ہو۔


اور جو ہم کو تُمہارے ساتھ مسِیح میں قائِم کرتا ہے اور جِس نے ہم کو مَسح کِیا وہ خُدا ہے۔


وہ برکت کا پیالہ جِس پر ہم برکت چاہتے ہیں کیا مسِیح کے خُون کی شِراکت نہیں؟ وہ روٹی جِسے ہم توڑتے ہیں کیا مسِیح کے بدن کی شِراکت نہیں؟


پس تُمہیں بھی اب تو غم ہے مگر مَیں تُم سے پِھر مِلُوں گا اور تُمہارا دِل خُوش ہو گا اور تُمہاری خُوشی کوئی تُم سے چِھین نہ لے گا۔


اور مَے جو اِنسان کے دِل کو خُوش کرتی ہے اور رَوغن جو اُس کے چِہرہ کو چمکاتا ہے اور روٹی جو آدمی کے دِل کو توانائی بخشتی ہے۔


اور ربُّ الافواج اِس پہاڑ پر سب قَوموں کے لِئے فربہ چِیزوں سے ایک ضِیافت تیّار کرے گا بلکہ ایک ضِیافت تلچھٹ پر سے نِتھری ہُوئی مَے سے۔ ہاں فربہ چِیزوں سے جوپُر مغز ہُوں اور مَے سے جو تلچھٹ پر سے خُوب نِتھری ہُوئی ہو۔


مَیں نجات کا پیالہ اُٹھا کر خُداوند سے دُعا کرُوں گا۔


حلِیم کھائیں گے اور سیر ہوں گے۔ خُداوند کے طالِب اُس کی سِتایش کریں گے۔ تُمہارا دِل ابد تک زِندہ رہے!


بلکہ وہ خُدا کے خِلاف بکنے لگے اور کہا کیا خُدا بیابان میں دسترخوان بِچھا سکتا ہے؟


تُو نے میرے سر میں تیل نہ ڈالا مگر اِس نے میرے پاؤں پر عِطر ڈالا ہے۔


جو پیالوں میں سے مَے پِیتے اور اپنے بدن پر بِہترین عِطر ملتے ہو لیکن یُوسفؔ کی شِکستہ حالی سے غمگِین نہیں ہوتے۔


دُنیا کے سب آسُودہ حال لوگ کھائیں گے اور سِجدہ کریں گے۔ وہ سب جو خاک میں مِل جاتے ہیں اُس کے حضُور جُھکیں گے۔ بلکہ وہ بھی جو اپنی جان کو جِیتا نہیں رکھ سکتا۔


بلکہ جب تُو روزہ رکھّے تو اپنے سر میں تیل ڈال اور مُنہ دھو۔


میری آنکھ نے میرے دُشمنوں کو دیکھ لِیا۔ میرے کانوں نے میرے مُخالِف بدکاروں کا حال سُن لِیا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات