Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 23:2 - کِتابِ مُقادّس

2 وہ مُجھے ہری ہری چراگاہوں میں بِٹھاتا ہے۔ وہ مُجھے راحت کے چشموں کے پاس لے جاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 وہ مُجھے سبز و شاداب چراگاہوں میں بِٹھاتے ہیں، وہ مُجھے سکون بخش چشموں کے پاس لے جاتے ہیں،

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 वह मुझे शादाब चरागाहों में चराता और पुरसुकून चश्मों के पास ले जाता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 وہ مجھے شاداب چراگاہوں میں چَراتا اور پُرسکون چشموں کے پاس لے جاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 23:2
11 حوالہ جات  

کیونکہ جو برّہ تخت کے بیچ میں ہے وہ اُن کی گلّہ بانی کرے گا اور اُنہیں آبِ حیات کے چشموں کے پاس لے جائے گا اور خُدا اُن کی آنکھوں کے سب آنسُو پونچھ دے گا۔


پِھر اُس نے مُجھے بَلّور کی طرح چمکتا ہُؤا آبِ حیات کا ایک دریا دِکھایا جو خُدا اور برّہ کے تخت سے نِکل کر اُس شہر کی سڑک کے بِیچ میں بہتا تھا۔


ایک اَیسا دریا ہے جِس کی شاخوں سے خُدا کے شہر کو یعنی حق تعالیٰ کے مُقدّس مسکن کو فرحت ہوتی ہے۔


پِھر اُس نے مُجھ سے کہا یہ باتیں پُوری ہو گئِیں۔ مَیں الفا اور اومیگا یعنی اِبتدا اور اِنتِہا ہُوں۔ مَیں پیاسے کو آبِ حیات کے چشمہ سے مُفت پِلاؤُں گا۔


اور رُوح اور دُلہن کہتی ہیں آ اور سُننے والا بھی کہے آ۔ اور جو پیاسا ہو وہ آئے اور جو کوئی چاہے آبِ حیات مُفت لے۔


تب وہ تیرے بِیج کے لِئے جو تُو زمِین میں بوئے بارِش بھیجے گا اور زمِین کی افزایش کی روٹی کا غلّہ عُمدہ اور کثرت سے ہو گا۔ اُس وقت تیرے جانور وسِیع چراگاہوں میں چریں گے۔


جب وہ راحت بخشے تو کَون مُلزم ٹھہرا سکتا ہے؟ جب وہ مُنہ چِھپا لے تو کَون اُسے دیکھ سکتا ہے؟ خواہ کوئی قَوم ہو یا آدمی۔ دونوں کے ساتھ یکساں سلُوک ہے۔


چُونکہ اِن لوگوں نے چشمۂِ شِیلوؔخ کے آہستہ رَو پانی کو ردّ کِیا اور رضِین اور رملیاؔہ کے بیٹے پر مائِل ہُوئے۔


پِھر وہ ایلیم ؔمیں آئے جہاں پانی کے بارہ چشمے اور کھجُور کے ستّر درخت تھے اور وہیں پانی کے قرِیب اُنہوں نے اپنے ڈیرے لگائے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات