Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 22:6 - کِتابِ مُقادّس

6 پر مَیں تو کِیڑا ہُوں۔ اِنسان نہیں۔ آدمِیوں میں انگُشت نُما ہُوں اور لوگوں میں حقِیر۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 لیکن مَیں تو کیڑا ہُوں، اِنسان نہیں، جِس سے آدمی نفرت کرتے ہیں اَور لوگ اُسے حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 लेकिन मैं कीड़ा हूँ, मुझे इनसान नहीं समझा जाता। लोग मेरी बेइज़्ज़ती करते, मुझे हक़ीर जानते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 لیکن مَیں کیڑا ہوں، مجھے انسان نہیں سمجھا جاتا۔ لوگ میری بےعزتی کرتے، مجھے حقیر جانتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 22:6
22 حوالہ جات  

وہ آدمِیوں میں حقِیر و مردُود۔ مَردِ غم ناک اور رنج کا آشنا تھا۔ لوگ اُس سے گویا رُوپوش تھے اُس کی تحقِیر کی گئی اور ہم نے اُس کی کُچھ قدر نہ جانی۔


پِھر بھلا اِنسان کا جو محض کِیڑا ہے اور آدمؔ زاد کا جو صِرف کِرم ہے کیا ذِکر؟


خُداوند اِسرائیل کا فِدیہ دینے والا اور اُس کا قُدُّوس اُس کو جِسے اِنسان حقِیر جانتا ہے اور جِس سے قَوم کو نفرت ہے اور جو حاکِموں کا چاکر ہے یُوں فرماتا ہے کہ بادشاہ دیکھیں گے اور اُٹھ کھڑے ہوں گے اور اُمرا سِجدہ کریں گے۔ خُداوند کے لِئے جو صادِقُ القَول اور اِسرائیل کا قُدُّوس ہے جِس نے تُجھے برگُزِیدہ کِیا ہے۔


ہِراسان نہ ہو اَے کِیڑے یعقُوبؔ! اَے اِسرائیل کی قلِیل جماعت! مَیں تیری مدد کرُوں گا خُداوند فرماتا ہے ہاں مَیں جو اِسرائیل کا قُدُّوس تیرا فِدیہ دینے والا ہُوں۔


اِسی لِئے یِسُوع نے بھی اُمّت کو خُود اپنے خُون سے پاک کرنے کے لِئے دروازہ کے باہر دُکھ اُٹھایا۔


اِبنِ آدمؔ کھاتا پِیتا آیا اور وہ کہتے ہیں دیکھو کھاؤ اور شرابی آدمی۔ محصُول لینے والوں اور گُنہگاروں کا یار! مگر حِکمت اپنے کاموں سے راست ثابِت ہُوئی۔


مَیں اپنے سب مُخالِفوں کے سبب سے اپنے ہمسایوں کے لِئے از بس انگُشت نُما اور اپنے جان پہچانوں کے لِئے خَوف کا باعِث ہُوں۔ جِنہوں نے مُجھ کو باہر دیکھا مُجھ سے دُور بھاگے۔


اور وہ خُدا کے بندہ مُوسیٰ کا گِیت اور برّہ کا گِیت گا گا کر کہتے تھے اَے خُداوند خُدا! قادِرِ مُطلق! تیرے کام بڑے اور عجِیب ہیں۔ اَے ازلی بادشاہ! تیری راہیں راست اور درُست ہیں۔


پس یہُودِیوں نے تعجُّب کر کے کہا کہ اِس کو بغَیر پڑھے کیوں کر عِلم آ گیا؟


وہ اپنا گال اُس کی طرف پھیر دے جو اُسے طمانچہ مارتا ہے اور ملامت سے خُوب سیر ہو۔


یہُودِیوں نے جواب میں اُس سے کہا کیا ہم خُوب نہیں کہتے کہ تُو سامری ہے اور تُجھ میں بدرُوح ہے؟


لوگوں نے جواب دِیا تُجھ میں تو بدرُوح ہے۔ کَون تیرے قتل کی کوشِش میں ہے؟


فرِیسِیوں نے سُن کر کہا یہ بدرُوحوں کے سردار بَعَلزؔبُول کی مدد کے بغَیر بدرُوحوں کو نہیں نِکالتا۔


تُو نے میرے جان پہچانوں کو مُجھ سے دُور کر دِیا۔ تُو نے مُجھے اُن کے نزدِیک گِھنونا بنا دِیا۔ مَیں بند ہُوں اور نِکل نہیں سکتا۔


اَے خُداوند! میرا توکُّل تُجھ پر ہے۔ مُجھے کبھی شرمِندہ نہ ہونے دے۔ اپنی صداقت کی خاطِر مُجھے رہائی دے۔


اور آسا نے خُداوند اپنے خُدا سے فریاد کی اور کہا اَے خُداوند زورآور اور کمزور کے مُقابلہ میں مدد کرنے کو تیرے سِوا اَور کوئی نہیں۔ اَے خُداوند ہمارے خُدا تُو ہماری مدد کر کیونکہ ہم تُجھ پر بھروسا رکھتے ہیں اور تیرے نام سے اِس انبوہ کا سامنا کرنے آئے ہیں۔ تُو اَے خُداوند ہمارا خُدا ہے۔ اِنسان تیرے مُقابلہ میں غالِب ہونے نہ پائے۔


بلکہ جو تیرے مُنتظِر ہیں اُن میں سے کوئی شرمِندہ نہ ہو گا۔ پر جو ناحق بے وفائی کرتے ہیں وُہی شرمِندہ ہوں گے۔


میرے دُشمن یہ کہہ کر میری بُرائی کرتے ہیں کہ وہ کب مَرے گا اور اُس کا نام کب مِٹے گا؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات