Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 22:26 - کِتابِ مُقادّس

26 حلِیم کھائیں گے اور سیر ہوں گے۔ خُداوند کے طالِب اُس کی سِتایش کریں گے۔ تُمہارا دِل ابد تک زِندہ رہے!

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

26 غریب کھا کر سیر ہوں گے؛ وہ جو یَاہوِہ کے طالب ہیں اُن کی سِتائش کریں گے۔ تمہارے دِل اَبد تک زندہ رہیں!

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

26 नाचार जी भरकर खाएँगे, रब के तालिब उस की हम्दो-सना करेंगे। तुम्हारे दिल अबद तक ज़िंदा रहें!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

26 ناچار جی بھر کر کھائیں گے، رب کے طالب اُس کی حمد و ثنا کریں گے۔ تمہارے دل ابد تک زندہ رہیں!

باب دیکھیں کاپی




زبور 22:26
15 حوالہ جات  

حلِیم اِسے دیکھ کر خُوش ہُوئے ہیں۔ اَے خُدا کے طالِبو! تُمہارے دِل زِندہ رہیں


اِس لِئے خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ دیکھو میرے بندے کھائیں گے پر تُم بُھوکے رہو گے۔ میرے بندے پِئیں گے پر تُم پِیاسے رہو گے۔ میرے بندے شادمان ہوں گے پر تُم شرمِندہ ہو گے۔


تیرے سب طالِب تُجھ میں خُوش و خُرّم ہوں۔ تیری نجات کے عاشِق ہمیشہ کہا کریں خُداوند کی تمجِید ہو!


اور ربُّ الافواج اِس پہاڑ پر سب قَوموں کے لِئے فربہ چِیزوں سے ایک ضِیافت تیّار کرے گا بلکہ ایک ضِیافت تلچھٹ پر سے نِتھری ہُوئی مَے سے۔ ہاں فربہ چِیزوں سے جوپُر مغز ہُوں اور مَے سے جو تلچھٹ پر سے خُوب نِتھری ہُوئی ہو۔


مگر جو کوئی اُس پانی میں سے پِئے گا جو مَیں اُسے دُوں گا وہ ابد تک پِیاسا نہ ہو گا بلکہ جو پانی مَیں اُسے دُوں گا وہ اُس میں ایک چشمہ بن جائے گا جو ہمیشہ کی زِندگی کے لِئے جاری رہے گا۔


کیونکہ وہ ترستی جان کو سیر کرتا ہے اور بُھوکی جان کو نِعمتوں سے مالا مال کرتا ہے۔


پس داؤُد نے ساری جماعت کے آگے خُداوند کا شُکر کِیا اور داؤُد کہنے لگا کہ اَے خُداوند ہمارے باپ اِسرائیلؔ کے خُدا تُو ابدُالآباد مُبارک ہو۔


مَیں نے تیری صداقت اپنے دِل میں چِھپا نہیں رکھّی۔ مَیں نے تیری وفاداری اور نجات کا اِظہار کِیا ہے۔ مَیں نے تیری شفقت اور سچّائی بڑے مجمع سے نہیں چِھپائی۔


خُدا کے لِئے شُکرگُذاری کی قُربانی گُذران اور حق تعالیٰ کے لِئے اپنی مَنّتیں پُوری کر


مَیں خُداوند کے حضُور اپنی مَنّتیں اُس کی ساری قَوم کے سامنے پُوری کرُوں گا۔


مَیں خُداوند کے حضُور اپنی مَنّتیں اُس کی ساری قَوم کے سامنے پُوری کرُوں گا۔


اور خُداوند نے مچھلی کو حُکم دِیا اور اُس نے یُوناؔہ کو خُشکی پر اُگل دِیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات