Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 22:23 - کِتابِ مُقادّس

23 اَے خُداوند سے ڈرنے والو! اُس کی سِتایش کرو۔ اَے یعقُوبؔ کی اَولاد! سب اُس کی تمجِید کرو اور اَے اِسرائیلؔ کی نسل! سب اُس کا ڈر مانو۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

23 اَے یَاہوِہ، سے ڈرنے والو! اُن کی سِتائش کرو! اَے یعقوب کی اَولاد! سَب اُن کی تعظیم کرو! اَور اَے اِسرائیل کی نَسل! سَب اُن کا ڈر مانو!

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

23 तुम जो रब का ख़ौफ़ मानते हो, उस की तमजीद करो! ऐ याक़ूब की तमाम औलाद, उसका एहतराम करो! ऐ इसराईल के तमाम फ़रज़ंदो, उससे ख़ौफ़ खाओ!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

23 تم جو رب کا خوف مانتے ہو، اُس کی تمجید کرو! اے یعقوب کی تمام اولاد، اُس کا احترام کرو! اے اسرائیل کے تمام فرزندو، اُس سے خوف کھاؤ!

باب دیکھیں کاپی




زبور 22:23
22 حوالہ جات  

اَے خُداوند! کَون تُجھ سے نہ ڈرے گا؟ اور کَون تیرے نام کی تمجِید نہ کرے گا؟ کیونکہ صِرف تُو ہی قدُّوس ہے اور سب قَومیں آ کر تیرے سامنے سِجدہ کریں گی کیونکہ تیرے اِنصاف کے کام ظاہِر ہو گئے ہیں۔


اور اُس کا رَحم اُن پر جو اُس سے ڈرتے ہیں پُشت دَر پُشت رہتا ہے۔


اَے خُداوند سے ڈرنے والو! خُداوند پر توکُّل کرو۔ وُہی اُن کی کُمک اور اُن کی سِپر ہے۔


جو شُکرگُذاری کی قُربانی گُذرانتا ہے وہ میری تمجِید کرتا ہے اور جو اپنا چال چلن درُست رکھتا ہے اُس کو مَیں خُدا کی نجات دِکھاؤُں گا۔


پس تُم کھاؤ یا پِیو یا جو کُچھ کرو سب خُدا کے جلال کے لئے کرو۔


اور چرواہے جَیسا اُن سے کہا گیا تھا وَیسا ہی سب کُچھ سُن کر اور دیکھ کر خُدا کی تمجِید اور حمد کرتے ہُوئے لَوٹ گئے۔


اِس لِئے زبردست لوگ تیری سِتایش کریں گے اور ہَیبت ناک قَوموں کا شہر تُجھ سے ڈرے گا۔


جو اُس سے ڈرتے ہیں وہ اُن کی مُراد پُوری کرے گا۔ وہ اُن کی فریاد سُنے گا اور اُن کو بچا لے گا۔


جو خُداوند سے ڈرتے ہیں کیا چھوٹے کیا بڑے وہ اُن سب کو برکت دے گا۔


تاکہ مَیں تیرے برگُزِیدوں کی اِقبال مندی دیکھُوں اور تیری قَوم کی شادمانی میں شاد رہُوں اور تیری مِیراث کے لوگوں کے ساتھ فخر کرُوں۔


یا رب! میرے خُدا! مَیں پُورے دِل سے تیری تعرِیف کرُوں گا۔ مَیں ابد تک تیرے نام کی تمجِید کرُوں گا۔


ساری زمِین خُداوند سے ڈرے۔ جہان کے سب باشِندے اُس کا خَوف رکھّیں


ایک نسل اُس کی بندگی کرے گی۔ دُوسری پُشت کو خُداوند کی خبر دی جائے گی۔


میرا پاؤں ہموار جگہ پر قائِم ہے۔ مَیں جماعتوں میں خُداوند کو مُبارک کہُوں گا۔


مَیں بڑے مجمع میں تیری شُکرگُذاری کرُوں گا۔ مَیں بُہت سے لوگوں میں تیری سِتایش کرُوں گا۔


مَیں اپنے مُنہ سے خُداوند کا بڑا شُکر کرُوں گا۔ بلکہ بڑی بِھیڑ میں اُس کی حمد کرُوں گا۔


خُداوند کی حمد کرو۔ مَیں راست بازوں کی مجلِس میں اور جماعت میں اپنے سارے دِل سے خُداوند کا شُکر کرُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات