Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 22:1 - کِتابِ مُقادّس

1 اَے میرے خُدا! اَے میرے خُدا! تُو نے مُجھے کیوں چھوڑ دیا؟ تُو میری مدد اور میرے نالہ و فریاد سے کیوں دُور رہتا ہے؟

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 اَے میرے خُدا، اَے میرے خُدا، آپ نے مُجھے کیوں چھوڑ دیا؟ آپ میری مخلصی کے نالوں سے کیوں دُور رہتے ہیں؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 दाऊद का ज़बूर। मौसीक़ी के राहनुमा के लिए। तर्ज़ : तुलूए-सुबह की हिरनी। ऐ मेरे ख़ुदा, ऐ मेरे ख़ुदा, तूने मुझे क्यों तर्क कर दिया है? मैं चीख़ रहा हूँ, लेकिन मेरी नजात नज़र नहीं आती।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 داؤد کا زبور۔ موسیقی کے راہنما کے لئے۔ طرز: طلوعِ صبح کی ہرنی۔ اے میرے خدا، اے میرے خدا، تُو نے مجھے کیوں ترک کر دیا ہے؟ مَیں چیخ رہا ہوں، لیکن میری نجات نظر نہیں آتی۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 22:1
23 حوالہ جات  

اور تِیسرے پہر کو یِسُوعؔ بڑی آواز سے چِلاّیا کہ اِلوہی اِلوہی لما شَبقَتنی؟ جِس کا ترجمہ ہے اَے میرے خُدا! اَے میرے خُدا! تُو نے مُجھے کیوں چھوڑ دِیا؟


اور تِیسرے پہر کے قرِیب یِسُوعؔ نے بڑی آواز سے چِلاّ کر کہا ایلی۔ ایلی۔ لَما شَبقتَنِی؟ یعنی اَے میرے خُدا! اَے میرے خُدا! تُو نے مُجھے کیوں چھوڑ دِیا؟


اُس نے اپنی بشرِیّت کے دِنوں میں زور زور سے پُکار کر اور آنسُو بہا بہا کر اُسی سے دُعائیں اور اِلتجائیں کِیں جو اُس کو مَوت سے بچا سکتا تھا اور خُدا ترسی کے سبب سے اُس کی سُنی گئی۔


کیونکہ کُتّوں نے مُجھے گھیر لِیا ہے۔ بدکاروں کی گروہ مُجھے گھیرے ہُوئے ہے۔ وہ میرے ہاتھ اور میرے پاؤں چھیدتے ہیں۔


کیونکہ میرے کھانے کی جگہ میری آہیں ہیں اور میرا کراہنا پانی کی طرح جاری ہے۔


پِھر اُس نے اُن سے کہا یہ میری وہ باتیں ہیں جو مَیں نے تُم سے اُس وقت کہی تِھیں جب تُمہارے ساتھ تھا کہ ضرُور ہے کہ جِتنی باتیں مُوسیٰ کی تَورَیت اور نبِیوں کے صحِیفوں اور زبُور میں میری بابت لِکھی ہیں پُوری ہوں۔


اَے خُداوند! تُو کیوں دُور کھڑا رہتا ہے؟ مُصِیبت کے وقت تُو کیوں چِھپ جاتا ہے؟


زَر کی دوستی سے خالی رہو اور جو تُمہارے پاس ہے اُسی پر قناعِت کرو کیونکہ اُس نے خُود فرمایا ہے کہ مَیں تُجھ سے ہرگِز دست بردار نہ ہُوں گا اور کبھی تُجھے نہ چھوڑُوں گا۔


کیونکہ خُداوند اپنے بڑے نام کے باعِث اپنے لوگوں کو ترک نہیں کرے گا اِس لِئے کہ خُداوند کو یِہی پسند آیا کہ تُم کو اپنی قَوم بنائے۔


مُجھ سے دُور نہ رہ کیونکہ مُصِیبت قرِیب ہے۔ اِس لِئے کہ کوئی مددگار نہیں۔


اور کہتے ہیں کہ خُدا نے اُسے چھوڑ دِیا ہے۔ اُس کا پِیچھا کرو اور پکڑ لو کیونکہ چُھڑانے والا کوئی نہیں۔


مَیں اپنی صداقت کو نزدِیک لاتا ہُوں۔ وہ دُور نہیں ہو گی اور میری نجات تاخِیر نہ کرے گی اور مَیں صِیُّون کو نجات اور اِسرائیل کو اپنا جلال بخشُوں گا۔


مَیں نحیِف اور نِہایت کُچلا ہُؤا ہُوں اور دِل کی بے چینی کے سبب سے کراہتا رہا۔


کیونکہ خُداوند اِنصاف کو پسند کرتا ہے اور اپنے مُقدّسوں کو ترک نہیں کرتا۔ وہ ہمیشہ کے لِئے محفُوظ ہیں۔ پر شرِیروں کی نسل کاٹ ڈالی جائے گی۔


اَے خُدا! میری حِفاظت کر کیونکہ مَیں تُجھ ہی میں پناہ لیتا ہُوں۔


پِھر وہ سخت پریشانی میں مُبتلا ہو کر اَور بھی دِل سوزی سے دُعا کرنے لگا اور اُس کا پسِینہ گویا خُون کی بڑی بڑی بُوندیں ہو کر زمِین پر ٹپکتا تھا۔


ہم سب کے سب رِیچھوں کی مانِند غُرّاتے ہیں اور کبُوتروں کی طرح کُڑھتے ہیں۔ ہم اِنصاف کی راہ تکتے ہیں پر وہ کہِیں نہیں اور نجات کے مُنتظِر ہیں پر وہ ہم سے دُور ہے۔


میری جان کو گُنہگاروں کے ساتھ اور میری زِندگی کو خُونی آدمیوں کے ساتھ نہ مِلا۔


اُس کو ٹُکڑے ٹُکڑے کر کے اُس پر تیل ڈالنا تو وہ نذر کی قُربانی ہو گی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات