Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 21:3 - کِتابِ مُقادّس

3 کیونکہ تُو اُسے عُمدہ برکتیں بخشنے میں پیش قدمی کرتا اور خالِص سونے کا تاج اُس کے سر پر رکھتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 آپ نے بیش قیمتی برکتوں کے ساتھ اُس کا اِستِقبال کیا اَور خالص سونے کا تاج اُس کے سَر پر رکھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 क्योंकि तू अच्छी अच्छी बरकतें अपने साथ लेकर उससे मिलने आया, तूने उसे ख़ालिस सोने का ताज पहनाया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 کیونکہ تُو اچھی اچھی برکتیں اپنے ساتھ لے کر اُس سے ملنے آیا، تُو نے اُسے خالص سونے کا تاج پہنایا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 21:3
16 حوالہ جات  

اور اُس نے اُن کے بادشاہ کا تاج اُس کے سر پر سے اُتار لِیا۔ اُس کا وزن سونے کا ایک قِنطار تھا اور اُس میں جواہِر جڑے ہُوئے تھے۔ سو وہ داؤُد کے سر پر رکھّا گیا اور وہ اُس شہر سے لُوٹ کا بہت سا مال نِکال لایا۔


ہمارے خُداوند یِسُوعؔ مسِیح کے خُدا اور باپ کی حمد ہو جِس نے ہم کو مسِیح میں آسمانی مقاموں پر ہر طرح کی رُوحانی برکت بخشی۔


میرا خُدا اپنی شفقت سے میرا پیش رَو ہو گا۔ خُدا مُجھے میرے دُشمنوں کی پستی دِکھائے گا۔


آہ! تُو نے اپنے ڈرنے والوں کے لِئے کَیسی بڑی نِعمت رکھ چھوڑی ہے۔ جِسے تُو نے بنی آدمؔ کے سامنے اپنے توکُّل کرنے والوں کے لِئے تیّار کِیا۔


اور داؤُد نے اُن کے بادشاہ کے تاج کو اُس کے سر پر سے اُتار لِیا اور اُس کا وزن ایک قِنطار سونا پایا اور اُس میں بیش قِیمت جواہِر جڑے تھے۔ سو وہ داؤُد کے سر پر رکھّا گیا اور وہ اُس شہر میں سے بُہت سا لُوٹ کا مال نِکال لایا۔


البتّہ اُس کو دیکھتے ہیں جو فرِشتوں سے کُچھ ہی کم کِیا گیا یعنی یِسُوع کو کہ مَوت کا دُکھ سہنے کے سبب سے جلال اور عِزّت کا تاج اُسے پہنایا گیا ہے تاکہ خُدا کے فضل سے وہ ہر ایک آدمی کے لِئے مَوت کا مزہ چکھّے۔


یا کِس نے پہلے اُسے کُچھ دِیا ہے جِس کا بدلہ اُسے دِیا جائے؟


اور اُس کی آنکھیں آگ کے شُعلے ہیں اور اُس کے سر پر بُہت سے تاج ہیں اور اُس کا ایک نام لِکھا ہُؤا ہے جِسے اُس کے سِوا اَور کوئی نہیں جانتا۔


وہ میری مُصِیبت کے دِن مُجھ پر آ پڑے پر خُداوند میرا سہارا تھا۔


کِس نے مُجھے پہلے کُچھ دِیا ہے کہ مَیں اُسے ادا کرُوں؟ جو کُچھ سارے آسمان کے نِیچے ہے وہ میرا ہے۔


سو اب اَے خُداوند خُدا تُو اپنی قُوّت کے صندُوق سمیت اُٹھ کر اپنی آرام گاہ میں داخِل ہو۔ اَے خُداوند خُدا تیرے کاہِن نجات سے مُلبّس ہوں اور تیرے مُقدّس نیکی میں مگن رہیں۔


غرض اِسرائیلؔ کے سب بزُرگ حبرُوؔن میں بادشاہ کے پاس آئے اور داؤُد بادشاہ نے حبرُوؔن میں اُن کے ساتھ خُداوند کے حضُور عہد باندھا اور اُنہوں نے داؤُد کو مَسح کر کے اِسرائیلؔ کا بادشاہ بنایا۔


تب یہُوداؔہ کے لوگ آئے اور وہاں اُنہوں نے داؤُد کو مَسح کر کے یہُوداؔہ کے خاندان کا بادشاہ بنایا۔ اور اُنہوں نے داؤُد کو بتایا کہ یبِیس جِلعاد کے لوگوں نے ساؤُل کو دفن کِیا تھا۔


تب سموئیل نے تیل کا سِینگ لِیا اور اُسے اُس کے بھائِیوں کے درمِیان مَسح کِیا اور خُداوند کی رُوح اُس دِن سے آگے کو داؤُد پر زور سے نازِل ہوتی رہی۔ پِھر سموئیل اُٹھ کر رامہ کو چلا گیا۔


یا تُو اُس کی مِہربانی اور تحمُّل اور صبر کی دَولت کو ناچِیز جانتا ہے اور نہیں سمجھتا کہ خُدا کی مِہربانی تُجھ کو تَوبہ کی طرف مائِل کرتی ہے؟


ہم تیری نجات پر شادیانہ بجائیں گے اور اپنے خُدا کے نام پر جھنڈے کھڑے کریں گے۔ خُداوند تیری تمام درخواستیں پُوری کرے!


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات