Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 20:7 - کِتابِ مُقادّس

7 کِسی کو رتھوں کا اور کِسی کو گھوڑوں کا بھروسا ہے پر ہم تو خُداوند اپنے خُدا ہی کا نام لیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 بعض لوگوں کو جنگی رتھوں پر بھروسا ہوتاہے اَور بعض کو گھوڑوں پر، لیکن ہم تو یَاہوِہ اَپنے خُدا ہی کے نام پر بھروسا کریں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 बाज़ अपने रथों पर, बाज़ अपने घोड़ों पर फ़ख़र करते हैं, लेकिन हम रब अपने ख़ुदा के नाम पर फ़ख़र करेंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 بعض اپنے رتھوں پر، بعض اپنے گھوڑوں پر فخر کرتے ہیں، لیکن ہم رب اپنے خدا کے نام پر فخر کریں گے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 20:7
17 حوالہ جات  

خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ ملعُون ہے وہ آدمی جو اِنسان پر توکُّل کرتا ہے اور بشر کو اپنا بازُو جانتا ہے اور جِس کا دِل خُداوند سے برگشتہ ہو جاتا ہے۔


اُن پر افسوس جو مدد کے لِئے مِصرؔ کو جاتے اور گھوڑوں پر اِعتماد کرتے ہیں اور رتھوں پر بھروسا رکھتے ہیں اِس لِئے کہ وہ بُہت ہیں اور سواروں پر اِس لِئے کہ وہ بُہت زورآور ہیں لیکن اِسرائیل کے قُدُّوس پر نِگاہ نہیں کرتے اور خُداوند کے طالِب نہیں ہوتے!


جنگ کے دِن کے لِئے گھوڑا تو تیّار کِیا جاتا ہے لیکن فتح یابی خُداوند کی طرف سے ہے۔


اُس کے ساتھ بشر کا ہاتھ ہے لیکن ہمارے ساتھ خُداوند ہمارا خُدا ہے کہ ہماری مدد کرے اور ہماری لڑائیاں لڑے۔ سو لوگوں نے شاہِ یہُوداؔہ حِزقیاہ کی باتوں پر تکِیہ کِیا۔


اور آسا نے خُداوند اپنے خُدا سے فریاد کی اور کہا اَے خُداوند زورآور اور کمزور کے مُقابلہ میں مدد کرنے کو تیرے سِوا اَور کوئی نہیں۔ اَے خُداوند ہمارے خُدا تُو ہماری مدد کر کیونکہ ہم تُجھ پر بھروسا رکھتے ہیں اور تیرے نام سے اِس انبوہ کا سامنا کرنے آئے ہیں۔ تُو اَے خُداوند ہمارا خُدا ہے۔ اِنسان تیرے مُقابلہ میں غالِب ہونے نہ پائے۔


مَیں تیرے نام کی یاد کو نسل در نسل قائِم رکھُّوں گا۔ اِس لِئے اُمّتیں ابدُالآباد تیری شُکرگُذاری کریں گی۔


تُم نے کہا نہیں ہم تو گھوڑوں پر چڑھ کر بھاگیں گے۔ اِس لِئے تُم بھاگو گے اور کہا ہم تیز رفتار جانوروں پر سوار ہوں گے پس تُمہارا پِیچھا کرنے والے تیز رفتار ہوں گے۔


اور بنی اِسرائیل یہُوداؔہ کے آگے سے بھاگے اور خُدا نے اُن کو اُن کے ہاتھ میں کر دِیا۔


اور فِلستی اِسرائیلِیوں سے لڑنے کو اِکٹّھے ہُوئے یعنی تِیس ہزار رتھ اور چھ ہزار سوار اور ایک انبوہِ کثِیر جَیسے سمُندر کے کنارے کی ریت۔ سو وہ چڑھ آئے اور مِکماؔس میں بَیت آوؔن کے مشرِق کی طرف خَیمہ زن ہُوئے۔


اور ارامی اِسرائیلِیوں کے سامنے سے بھاگے اور داؤُد نے ارامیوں کے سات سَو رتھوں کے آدمی اور چالِیس ہزار سوار قتل کر ڈالے اور اُن کی فَوج کے سردار سُوبک کو اَیسا مارا کہ وہ وہِیں مَر گیا۔


اور داؤُد نے اُس کے ایک ہزار سات سَو سوار اور بِیس ہزار پِیادے پکڑ لِئے اور داؤُد نے رتھوں کے سب گھوڑوں کی کھُونچیں کاٹِیں پر اُن میں سے سَو رتھوں کے لِئے گھوڑے بچا رکھّے۔


جو خُداوند سے جھگڑتے ہیں وہ ٹُکڑے ٹُکڑے کر دِئے جائیں گے۔ وہ اُن کے خِلاف آسمان میں گرجے گا۔ خُداوند زمِین کے کناروں کا اِنصاف کرے گا۔ وہ اپنے بادشاہ کو زور بخشے گا اور اپنے ممسُوح کے سِینگ کو بُلند کرے گا۔


کیا تُو اُس کی بڑی طاقت کے سبب سے اُس پر بھروسا کرے گا؟ یا کیا تُو اپنا کام اُس پر چھوڑ دے گا؟


خُداوند اُن کی قُوّت ہے۔ وہ اپنے ممسُوح کے لِئے نجات کا قلعہ ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات