Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 20:5 - کِتابِ مُقادّس

5 ہم تیری نجات پر شادیانہ بجائیں گے اور اپنے خُدا کے نام پر جھنڈے کھڑے کریں گے۔ خُداوند تیری تمام درخواستیں پُوری کرے!

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 جَب تُم نَجات پاؤ تو ہم خُوشی کے نعرے لگائیں گے اَور اَپنے خُدا کے نام پر اَپنے جھنڈے بُلند کریں گے۔ یَاہوِہ آپ کی تمام درخواستیں پُوری کریں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 तब हम तेरी नजात की ख़ुशी मनाएँगे, हम अपने ख़ुदा के नाम में फ़तह का झंडा गाड़ेंगे। रब तेरी तमाम गुज़ारिशें पूरी करे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 تب ہم تیری نجات کی خوشی منائیں گے، ہم اپنے خدا کے نام میں فتح کا جھنڈا گاڑیں گے۔ رب تیری تمام گزارشیں پوری کرے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 20:5
19 حوالہ جات  

اور مُوسیٰؔ نے ایک قُربان گاہ بنائی اور اُس کا نام یہوواؔہ نِسّی رکھّا۔


جو تُجھ سے ڈرتے ہیں تُو نے اُن کو ایک جھنڈا دِیا ہے۔ تاکہ وہ حق کی خاطر بُلند کِیا جائے۔ (سِلاہ)


تب عیلی نے جواب دِیا تُو سلامت جا اور اِسرائیلؔ کا خُدا تیری مُراد جو تُو نے اُس سے مانگی ہے پُوری کرے۔


مَیں خُداوند سے بُہت شادمان ہُوں گا۔ میری جان میرے خُدا میں مسرُور ہو گی کیونکہ اُس نے مُجھے نجات کے کپڑے پہنائے۔ اُس نے راست بازی کے خِلعت سے مُجھے مُلبّس کِیا جَیسے دُلہا سِہرے سے اپنے آپ کو آراستہ کرتا ہے اور دُلہن اپنے زیوروں سے اپنا سِنگار کرتی ہے۔


اور اُس وقت یُوں کہا جائے گا لو یہ ہمارا خُدا ہے۔ ہم اُس کی راہ تکتے تھے اور وُہی ہم کو بچائے گا۔ یہ خُداوند ہے۔ ہم اُس کے اِنتظار میں تھے۔ ہم اُس کی نجات سے خُوش و خُرّم ہوں گے۔


اور میری رُوح میرے مُنّجی خُدا سے خُوش ہُوئی


صادِقوں کے خَیموں میں شادمانی اور نجات کی راگنی ہے۔ خُداوند کا دہنا ہاتھ دِلاوری کرتا ہے۔


لیکن میری جان خُداوند میں خُوش رہے گی اور اُس کی نجات سے شادمان ہو گی۔


لیکن مَیں نے تُو تیری رحمت پر توکُّل کِیا ہے۔ میرا دِل تیری نجات سے خُوش ہو گا۔


تاکہ مَیں تیری کامِل سِتایش کا اِظہار کرُوں۔ صِیُّون کی بیٹی کے پھاٹکوں پر مَیں تیری نجات سے شادمان ہُوں گا۔


تَو بھی مَیں خُداوند سے خُوش رہُوں گا اور اپنے نجات بخش خُدا سے خُوش وقت ہُوں گا۔


کیونکہ سب اُمّتیں اپنے اپنے معبُود کے نام سے چلیں گی پر ہم ابدُالآباد تک خُداوند اپنے خُدا کے نام سے چلیں گے۔


اُن کا سُر ساری زمِین پر اور اُن کا کلام دُنیا کی اِنتہا تک پُہنچا ہے۔ اُس نے آفتاب کے لِئے اُن میں خَیمہ لگایا ہے


اور اُس وقت یُوں ہو گا کہ لوگ یسّی کی اُس جڑ کے طالِب ہوں گے جو لوگوں کے لِئے ایک نِشان ہے اور اُس کی آرام گاہ جلالی ہو گی۔


اَے خُداوند! تیری قُوّت سے بادشاہ خُوش ہو گا اور تیری نجات سے اُسے نہایت شادمانی ہو گی۔


اور داؤُد نے اُس فِلستی سے کہا کہ تُو تلوار بھالا اور برچھی لِئے ہُوئے میرے پاس آتا ہے پر مَیں ربُّ الافواج کے نام سے جو اِسرائیلؔ کے لشکروں کا خُدا ہے جِس کی تُو نے فضِیحت کی ہے تیرے پاس آتا ہُوں۔


کیونکہ تُو اُسے عُمدہ برکتیں بخشنے میں پیش قدمی کرتا اور خالِص سونے کا تاج اُس کے سر پر رکھتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات