Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 20:3 - کِتابِ مُقادّس

3 وہ تیرے سب ہدیوں کو یاد رکھّے اور تیری سوختنی قُربانی کو قبُول کرے! (سِلاہ)

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 وہ آپ کی سَب نذریں یاد رکھیں، اَور آپ کی سوختنی نذروں کو قبُول فرمائیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 वह तेरी ग़ल्ला की नज़रें याद करे, तेरी भस्म होनेवाली क़ुरबानियाँ क़बूल फ़रमाए। (सिलाह)

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 وہ تیری غلہ کی نذریں یاد کرے، تیری بھسم ہونے والی قربانیاں قبول فرمائے۔ (سِلاہ)

باب دیکھیں کاپی




زبور 20:3
11 حوالہ جات  

تب تُو صداقت کی قُربانیوں اور سوختنی قُربانی اور پُوری سوختنی قُربانی سے خُوش ہو گا اور وہ تیرے مذبح پر بچھڑے چڑھائیں گے۔


اُس نے اُس کو غَور سے دیکھا اور ڈر کر کہا خُداوند کیا ہے؟ اُس نے اُس سے کہا تیری دُعائیں اور تیری خَیرات یادگاری کے لِئے خُدا کے حُضُور پُہنچِیں۔


اور جب سُلیماؔن دُعا کر چُکا تو آسمان پر سے آگ اُتری اور سوختنی قُربانی اور ذبِیحوں کو بھسم کر دِیا اور مسکن خُداوند کے جلال سے معمُور ہو گیا۔


اور ہابلؔ بھی اپنی بھیڑ بکرِیوں کے کُچھ پہلوٹھے بچّوں کا اور کُچھ اُن کی چربی کا ہدیہ لایا اور خُداوند نے ہابلؔ کو اور اُس کے ہدیہ کو منظُور کِیا۔


تُم بھی زِندہ پتّھروں کی طرح رُوحانی گھر بنتے جاتے ہو تاکہ کاہِنوں کا مُقدّس فِرقہ بن کر اَیسی رُوحانی قُربانِیاں چڑھاؤ جو یِسُوعؔ مسِیح کے وسِیلہ سے خُدا کے نزدِیک مقبُول ہوتی ہیں۔


اور مُحبّت سے چلو۔ جَیسے مسِیح نے تُم سے مُحبّت کی اور ہمارے واسطے اپنے آپ کو خُوشبُو کی مانِند خُدا کی نذر کر کے قُربان کِیا۔


قِیدار کی سب بھیڑیں تیرے پاس جمع ہوں گی۔ نبایوؔت کے مینڈھے تیری خِدمت میں حاضِر ہوں گے۔ وہ میرے مذبح پر مقبُول ہوں گے اور مَیں اپنی شَوکت کے گھر کو جلال بخشُوں گا۔


اور داؤُد نے وہاں خُداوند کے لِئے مذبح بنایا اور سوختنی قُربانِیاں اور سلامتی کی قُربانِیاں چڑھائِیں اور خُداوند سے دُعا کی اور اُس نے آسمان پر سے سوختنی قُربانی کے مذبح پر آگ بھیج کر اُس کو جواب دِیا۔


اور خُداوند کے حضُور سے آگ نِکلی اور سوختنی قُربانی اور چربی کو مذبح کے اُوپر بھسم کر دِیا۔ لوگوں نے یہ دیکھ کر نعرے مارے اور سرنِگُوں ہو گئے۔


خُداوند صِیُّون میں سے تُجھ کو برکت دے اور تُو عُمر بھر یروشلِیم کی بھلائی دیکھے۔


خُداوند جِس نے آسمان اور زمِین کو بنایا صِیُّون میں سے تُجھے برکت بخشے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات