Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 19:12 - کِتابِ مُقادّس

12 کَون اپنی بُھول چُوک کو جان سکتا ہے؟ تُو مُجھے پوشِیدہ عَیبوں سے پاک کر۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 اَپنی خطاؤں کو کون سمجھ سَکتا ہے؟ میرے نادانستہ عیب مُعاف فرمائیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 जो ख़ताएँ बेख़बरी में सरज़द हुईं कौन उन्हें जानता है? मेरे पोशीदा गुनाहों को मुआफ़ कर!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 جو خطائیں بےخبری میں سرزد ہوئیں کون اُنہیں جانتا ہے؟ میرے پوشیدہ گناہوں کو معاف کر!

باب دیکھیں کاپی




زبور 19:12
19 حوالہ جات  

تُو نے ہماری بدکرداری کو اپنے سامنے رکھّا اور ہمارے پوشِیدہ گُناہوں کو اپنے چہرہ کی رَوشنی میں۔


مُجھے سمجھاؤ اور مَیں خاموش رہُوں گا اور مُجھے سمجھاؤ کہ مَیں کِس بات میں چُوکا۔


دِل سب چِیزوں سے زِیادہ حِیلہ باز اور لاعِلاج ہے۔ اُس کو کَون دریافت کر سکتا ہے؟


کیونکہ بے شُمار بُرائیوں نے مُجھے گھیر لِیا ہے۔ میری بدی نے مُجھے آ پکڑا ہے۔ اَیسا کہ مَیں آنکھ نہیں اُٹھا سکتا۔ وہ میرے سر کے بالوں سے بھی زِیادہ ہیں۔ سو میرا جی چُھوٹ گیا۔


کیونکہ میرا دِل تو مُجھے ملامت نہیں کرتا مگر اِس سے مَیں راست باز نہیں ٹھہرتا بلکہ میرا پرکھنے والا خُداوند ہے۔


لیکن اگر ہم نُور میں چلیں جِس طرح کہ وہ نُور میں ہے تو ہماری آپس میں شِراکت ہے اور اُس کے بیٹے یِسُوعؔ کا خُون ہمیں تمام گُناہ سے پاک کرتا ہے۔


مگر دُوسرے میں صِرف سردار کاہِن ہی سال بھر میں ایک بار جاتا ہے اور بغَیر خُون کے نہیں جاتا جِسے اپنے واسطے اور اُمّت کی بُھول چُوک کے واسطے گُذرانتا ہے۔


یہ عِرفان میرے لِئے نہایت عجِیب ہے۔ یہ بُلند ہے۔ مَیں اِس تک پُہنچ نہیں سکتا۔


اور ہم تو سب کے سب اَیسے ہیں جَیسے ناپاک چِیز اور ہماری تمام راست بازی ناپاک لِباس کی مانِند ہے اور ہم سب پتّے کی طرح کُملا جاتے ہیں اور ہماری بدکرداری آندھی کی مانِند ہم کو اُڑا لے جاتی ہے۔


تُو میرا اُٹھنا بَیٹھنا جانتا ہے۔ تُو میرے خیال کو دُور سے سمجھ لیتا ہے۔


میری بدی کو مُجھ سے دھو ڈال اور میرے گُناہ سے مُجھے پاک کر۔


بد اعمال مُجھ پر غالِب آ جاتے ہیں پر ہماری خطاؤں کا کفّارہ تُو ہی دے گا۔


اور خُداوند نے مُوسیٰؔ سے کہا کہ پہاڑ پر میرے پاس آ اور وہیں ٹھہرا رہ اور مَیں تُجھے پتّھر کی لَوحیں اور شرِیعت اور احکام جو مَیں نے لِکھے ہیں دُوں گا تاکہ تُو اُن کو سِکھائے۔


کاش اُن میں اَیسا ہی دِل ہو تاکہ وہ میرا خَوف مان کر ہمیشہ میرے سب حُکموں پر عمل کرتے تاکہ سدا اُن کا اور اُن کی اَولاد کا بھلا ہوتا!


سو تُم اِحتیاط رکھنا اور جَیسا خُداوند تُمہارے خُدا نے تُم کو حُکم دِیا ہے وَیسا ہی کرنا اور دہنے یا بائیں ہاتھ کو نہ مُڑنا۔


جو کلام کی تحقِیر کرتا ہے اپنے آپ پر ہلاکت لاتا ہے پر جو فرمان سے ڈرتا ہے اجر پائے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات