Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 18:3 - کِتابِ مُقادّس

3 مَیں خُداوند کو جو سِتایش کے لائِق ہے پکارُوں گا۔ یُوں مَیں اپنے دُشمنوں سے بچایا جاؤُں گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 مَیں یَاہوِہ کو جو سِتائش کے لائق ہیں پُکارتا ہُوں، اَور دُشمنوں سے مُجھے بچا لیتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 मैं रब को पुकारता हूँ, उस की तमजीद हो! तब वह मुझे दुश्मनों से छुटकारा देता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 مَیں رب کو پکارتا ہوں، اُس کی تمجید ہو! تب وہ مجھے دشمنوں سے چھٹکارا دیتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 18:3
26 حوالہ جات  

وہ مُجھے پُکارے گا اور مَیں اُسے جواب دُوں گا۔ مَیں مُصِیبت میں اُس کے ساتھ رہُوں گا۔ مَیں اُسے چُھڑاؤُں گا اور عِزّت بخشُوں گا۔


یعنی ہم کو ہمارے دُشمنوں سے اور سب کِینہ رکھنے والوں کے ہاتھ سے نجات بخشی


خُداوند بزُرگ اور بے حد سِتایش کے لائِق ہے۔ اُس کی بزُرگی اِدراک سے باہر ہے۔


اَے لوگو! ہر وقت اُس پر توکُّل کرو۔ اپنے دِل کا حال اُس کے سامنے کھول دو۔ خُدا ہماری پناہ گاہ ہے۔ (سِلاہ)


مَیں خُداوند کو جو سِتایش کے لائِق ہے پُکارُوں گا۔ یُوں مَیں اپنے دُشمنوں سے بچایا جاؤُں گا۔


کیونکہ خُداوند بزُرگ اور نِہایت سِتایش کے لائِق ہے۔ وہ سب معبُودوں سے زِیادہ تعظِیم کے لائِق ہے۔


پر مَیں تو خُدا کو پُکارُوں گا اور خُداوند مُجھے بچا لے گا۔


اور مُصِیبت کے دِن مُجھ سے فریاد کر۔ مَیں تُجھے چُھڑاؤُں گا اور تُو میری تمجِید کرے گا۔


پِھر یشُوع اور قدمی ایل اور بانی اور حسبنیاؔہ اور سرِبیاؔہ اور ہُودیاؔہ اور سبنیاؔہ اور فتحیاہ لاویوں نے کہا کھڑے ہو جاؤ اور کہو خُداوند ہمارا خُدا ازل سے ابد تک مُبارک ہے تیرا جلالی نام مُبارک ہو جو سب حمد و تعرِیف سے بالا ہے۔


اَے ہمارے خُداوند اور خُدا تُو ہی تمجِید اور عِزّت اور قُدرت کے لائِق ہے کیونکہ تُو ہی نے سب چِیزیں پَیدا کِیں اور وہ تیری ہی مرضی سے تِھیں اور پَیدا ہُوئیں۔


اور یُوں ہو گا کہ جو کوئی خُداوند کا نام لے گا نجات پائے گا۔


تُو جلالی ہے اور شِکار کے پہاڑوں سے شان دار ہے۔


ہمارے خُدا کے شہر میں۔ اپنے کوہِ مُقدّس پر خُداوند بزُرگ اور بے حد سِتایش کے لائِق ہے۔


مَیں بُلند آواز سے خُداوند کے حضُور فریاد کرتا ہُوں اور وہ اپنے کوہِ مُقدّس پر سے مُجھے جواب دیتا ہے۔ (سِلاہ)


مُجھے اُس جال سے نِکال لے جو اُنہوں نے چِھپ کر میرے لِئے بچھایا ہے کیونکہ تُو ہی میرا مُحکم قلعہ ہے۔


تُم کب تک اَیسے شخص پر حملہ کرتے رہو گے جو جُھکی ہُوئی دِیوار اور ہِلتی باڑ کی مانِند ہے تاکہ سب مِل کر اُسے قتل کرو؟


تُو میرے لِئے سکُونت کی چٹان ہو جہاں مَیں برابر جا سکُوں۔ تُو نے میرے بچانے کا حُکم دے دیا ہے کیونکہ میری چٹان اور میرا قلعہ تُو ہی ہے۔


مَیں خُداوند کے بارے میں کہُوں گا وُہی میری پناہ اور میرا گڑھ ہے۔ وہ میرا خُدا ہے جِس پر میرا توکُّل ہے۔


خُداوند میری چٹان مُبارک ہو جو میرے ہاتھوں کو جنگ کرنا اور میری اُنگلیوں کو لڑنا سِکھاتا ہے۔


اَے خُداوند میری قُوّت اور میرے گڑھ اور مُصِیبت کے دِن میں میری پناہ گاہ! دُنیا کے کناروں سے قَومیں تیرے پاس آ کر کہیں گی کہ فی الحقِیقت ہمارے باپ دادا نے محض جُھوٹ کی مِیراث حاصِل کی یعنی بُطلان اور بے سُود چِیزیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات