Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 18:11 - کِتابِ مُقادّس

11 اُس نے ظُلمت یعنی ابر کی تارِیکی اور آسمان کے دلدار بادلوں کو اپنے چَوگِرد اپنے چِھپنے کی جگہ اور اپنا شامیانہ بنایا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 اُنہُوں نے تاریکی کو اَپنا غلاف، اَور آسمان کے کالے بادلوں کو شامیانہ بنا لیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 उसने अंधेरे को अपनी छुपने की जगह बनाया, बारिश के काले और घने बादल ख़ैमे की तरह अपने गिर्दागिर्द लगाए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 اُس نے اندھیرے کو اپنی چھپنے کی جگہ بنایا، بارش کے کالے اور گھنے بادل خیمے کی طرح اپنے گرداگرد لگائے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 18:11
8 حوالہ جات  

بادل اور تارِیکی اُس کے اِردگِرد ہیں۔ صداقت اور عدل اُس کے تخت کی بُنیاد ہیں۔


چُنانچہ تُم نزدِیک جا کر اُس پہاڑ کے نیچے کھڑے ہُوئے اور وہ پہاڑ آگ سے دہک رہا تھا اور اُس کی لَو آسمان تک پُہنچتی تھی اور گِرداگِرد تارِیکی اور گھٹا اور ظُلمت تھی۔


اندھیرے اور تارِیکی کا روز۔ ابرِ سِیاہ اور ظُلمات کا روز ہے۔ ایک بڑی اور زبردست اُمّت جِس کی مانِند نہ کبھی ہُوئی اور نہ سالہایِ دراز تک اُس کے بعد ہو گی پہاڑوں پر صُبح صادِق کی طرح پَھیل جائے گی۔


جو حق تعالیٰ کے پردہ میں رہتا ہے۔ وہ قادرِ مُطلق کے سایہ میں سکُونت کرے گا۔


تُو نے مُصِیبت میں پُکارا اور مَیں نے تُجھے چُھڑایا۔ مَیں نے رَعد کے پردہ میں سے تُجھے جواب دِیا۔ مَیں نے تُجھے مرِیبہ کے چشمہ پر آزمایا۔ (سِلاہ)


کیونکہ مُصِیبت کے دِن وہ مُجھے اپنے شامیانہ میں پوشِیدہ رکھّے گا وہ مُجھے اپنے خَیمہ کے پردہ میں چِھپا لے گا۔ وہ مُجھے چٹان پر چڑھا دے گا۔


تُو اپنے بالا خانوں کے شہتیِر پانی پر ٹِکاتا ہے۔ تُو بادلوں کو اپنا رتھ بناتا ہے۔ تُو ہوا کے بازُوؤں پر سَیر کرتا ہے۔


اور خُداوند کا جلال گھر کے آستانہ پر سے روانہ ہو کر کرُّوبِیوں کے اُوپر ٹھہر گیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات