Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 17:8 - کِتابِ مُقادّس

8 مُجھے آنکھ کی پُتلی کی طرح محفُوظ رکھ۔ مُجھے اپنے پروں کے سایہ میں چِھپا لے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 مُجھے اَپنی آنکھ کی پتلی کی طرح محفوظ رکھیں؛ اَور اَپنے پروں کے سایہ میں چُھپائے رکھیں

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 आँख की पुतली की तरह मेरी हिफ़ाज़त कर, अपने परों के साये में मुझे छुपा ले।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 آنکھ کی پُتلی کی طرح میری حفاظت کر، اپنے پَروں کے سائے میں مجھے چھپا لے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 17:8
16 حوالہ جات  

وہ خُداوند کو ویرانے اور سُونے ہَولناک بیابان میں مِلا۔ خُداوند اُس کے چَوگِرد رہا۔ اُس نے اُس کی خبر لی اور اُسے اپنی آنکھ کی پُتلی کی طرح رکھا۔


وہ تُجھے اپنے پروں سے چِھپا لے گا اور تُجھے اُس کے بازُوؤں کے نِیچے پناہ مِلے گی۔ اُس کی سچّائی ڈھال اور سِپر ہے۔


جو حق تعالیٰ کے پردہ میں رہتا ہے۔ وہ قادرِ مُطلق کے سایہ میں سکُونت کرے گا۔


میرے فرمان کو بجا لا اور زِندہ رہ اور میری تعلِیم کو اپنی آنکھ کی پُتلی جان۔


اَے یروشلِیم! اَے یروشلِیم! تُو جو نبِیوں کو قتل کرتی ہے اور جو تیرے پاس بھیجے گئے اُن کو سنگسار کرتی ہے کِتنی ہی بار مَیں نے چاہا کہ جِس طرح مُرغی اپنے بچّوں کو پروں تلے جمع کر لیتی ہے اُسی طرح مَیں بھی تیرے بچّوں کو جمع کر لُوں مگر تُم نے نہ چاہا!


کیونکہ ربُّ الافواج جِس نے مُجھے اپنے جلال کی خاطِر اُن قَوموں کے پاس بھیجا ہے جِنہوں نے تُم کو غارت کِیا یُوں فرماتا ہے کہ جو کوئی تُم کو چُھوتا ہے میری آنکھ کی پُتلی کو چُھوتا ہے۔


اَے خُدا! تیری شفقت کیا ہی بیش قِیمت ہے۔ بنی آدمؔ تیرے بازُوؤں کے سایہ میں پناہ لیتے ہیں۔


مُجھ پر رحم کر اَے خُدا! مُجھ پر رحم کر کیونکہ میری جان تیری پناہ لیتی ہے۔ مَیں تیرے پروں کے سایہ میں پناہ لُوں گا جب تک یہ آفتیں گُذر نہ جائیں۔


خُداوند تیرے کام کا بدلہ دے بلکہ خُداوند اِسرائیلؔ کے خُدا کی طرف سے جِس کے پروں کے نِیچے تُو پناہ کے لِئے آئی ہے تُجھ کو پُورا اجر مِلے۔


مَیں ہمیشہ تیرے خَیمہ میں رہُوں گا۔ مَیں تیرے پروں کے سایہ میں پناہ لُوں گا۔ (سِلاہ)


اَے یرُوشلیم! اَے یرُوشلیم! تُو جو نبِیوں کو قتل کرتا اور جو تیرے پاس بھیجے گئے اُن کو سنگسار کرتا ہے! کِتنی بار مَیں نے چاہا کہ جِس طرح مُرغی اپنے بچّوں کو پروں تلے جمع کر لیتی ہے اُسی طرح مَیں بھی تیرے لڑکوں کو جمع کر لُوں مگر تُم نے نہ چاہا!


اِس لِئے کہ تُو میرا مددگار رہا ہے اور مَیں تیرے پروں کے سایہ میں خُوشی مناؤُں گا۔


اَے خُدا! میری حِفاظت کر کیونکہ مَیں تُجھ ہی میں پناہ لیتا ہُوں۔


وہ تیرے گھر کی نِعمتوں سے خُوب آسُودہ ہوں گے۔ تُو اُن کو اپنی خُوشنُودی کے دریا میں سے پِلائے گا۔


مَیں خُدا تعالیٰ سے فریاد کرُوں گا۔ خُدا سے جو میرے لِئے سب کُچھ کرتا ہے۔


کیونکہ اَے خُدا تُو نے میری مَنّتیں قبُول کی ہیں۔ تُو نے مُجھے اُن لوگوں کی سی مِیراث بخشی ہے جو تیرے نام سے ڈرتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات