Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 16:5 - کِتابِ مُقادّس

5 خُداوند ہی میری مِیراث اور میرے پیالے کا حِصّہ ہے۔ تُو میرے بخرے کا محافِظ ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 اَے یَاہوِہ، آپ ہی میرا حِصّہ ہیں، اَور آپ ہی میرا پیالہ ہیں؛ آپ نے میری مِیراث محفوظ رکھی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 ऐ रब, तू मेरी मीरास और मेरा हिस्सा है। मेरा नसीब तेरे हाथ में है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 اے رب، تُو میری میراث اور میرا حصہ ہے۔ میرا نصیب تیرے ہاتھ میں ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 16:5
28 حوالہ جات  

گو میرا جِسم اور میرا دِل زائل ہو جائیں تَو بھی خُدا ہمیشہ میرے دِل کی قُوّت اور میرا بخرہ ہے۔


اَے خُداوند! مَیں نے تُجھ سے فریاد کی۔ مَیں نے کہا تُو میری پناہ ہے اور زِندوں کی زمِین میں میرا بخرہ۔


میری جان نے کہا میرا بخرہ خُداوند ہے اِس لِئے میری اُمّید اُسی سے ہے۔


تُو میرے دُشمنوں کے رُوبرُو میرے آگے دسترخوان بِچھاتا ہے۔ تُو نے میرے سر پر تیل ملا ہے۔ میرا پِیالہ لبریز ہوتا ہے۔


(خیتھ) خُداوند میرا بخرہ ہے۔ مَیں نے کہا ہے مَیں تیری باتیں مانُوں گا۔


کیونکہ خُداوند کا حِصّہ اُسی کے لوگ ہیں۔ یعقُوب اُس کی مِیراث کا قُرعہ ہے۔


مَیں تیری نسل کو ہمیشہ کے لِئے قائِم کرُوں گا اور تیرے تخت کو پُشت در پُشت بنائے رکھُّوں گا۔ (سِلاہ)


یعقُوبؔ کا بخرہ اُن کی مانِند نہیں کیونکہ وہ سب چِیزوں کا خالِق ہے اور اِسرائیل اُس کی مِیراث کا عصا ہے۔ ربُّ الافواج اُس کا نام ہے۔


اِس لِئے مَیں اُسے بزُرگوں کے ساتھ حِصّہ دُوں گا اور وہ لُوٹ کا مال زورآوروں کے ساتھ بانٹ لے گا کیونکہ اُس نے اپنی جان مَوت کے لِئے اُنڈیل دی اور وہ خطاکاروں کے ساتھ شُمار کِیا گیا تَو بھی اُس نے بُہتوں کے گُناہ اُٹھا لِئے اور خطاکاروں کی شفاعت کی۔


مَیں نجات کا پیالہ اُٹھا کر خُداوند سے دُعا کرُوں گا۔


کیونکہ تُو نے میرے حق کی اور میرے مُعاملہ کی تائِید کی ہے۔ تُو نے تخت پر بَیٹھ کر صداقت سے اِنصاف کِیا۔


اُسی کو خُدا نے مالِک اور مُنّجی ٹھہرا کر اپنے دہنے ہاتھ سے سر بُلند کِیا تاکہ اِسرائیلؔ کو تَوبہ کی تَوفِیق اور گُناہوں کی مُعافی بخشے۔


خُداوند نے سچّائی کے ساتھ داؤُد سے قَسم کھائی ہے۔ وہ اُس سے پِھرنے کا نہیں کہ مَیں تیری اَولاد میں سے کِسی کو تیرے تخت پر بِٹھاؤُں گا۔


مَیں تو اپنے بادشاہ کو اپنے کوہِ مُقدّس صِیُّون پر بِٹھا چُکا ہُوں۔


کیونکہ جب تک کہ وہ سب دُشمنوں کو اپنے پاؤں تلے نہ لے آئے اُس کو بادشاہی کرنا ضرُور ہے۔


کیونکہ شرارت کا عصا صادِقوں کی مِیراث پر قائِم نہ ہو گا تاکہ صادِق بدکاری کی طرف اپنے ہاتھ نہ بڑھائیں۔


وہ شرِیروں پر پھندے برسائے گا۔ آگ اور گندھک اور لُو اُن کے پِیالے کا حِصّہ ہو گا۔


اور شراب میں متوالے نہ بنو کیونکہ اِس سے بدچلنی واقِع ہوتی ہے بلکہ رُوح سے معمُور ہوتے جاؤ۔


دیکھو میرا خادِم جِس کو مَیں سنبھالتا ہُوں۔ میرا برگُزِیدہ جِس سے میرا دِل خُوش ہے۔ مَیں نے اپنی رُوح اُس پر ڈالی۔ وہ قَوموں میں عدالت جاری کرے گا۔


اِسی یِسُوعؔ کو خُدا نے جِلایا جِس کے ہم سب گواہ ہیں۔


اِس لِئے اُن کے بھائِیوں کے ساتھ اُن کو مِیراث نہ مِلے۔ خُداوند اُن کی مِیراث ہے جَیسا اُس نے خُود اُن سے کہا ہے۔


کیونکہ خُداوند نے تو ہمارے اور تُمہارے درمِیان اَے بنی رُوبِن اور بنی جد یَردن کو حد ٹھہرایا ہے۔ سو خُداوند میں تُمہارا کوئی حِصّہ نہیں ہے۔ یُوں تُمہاری اَولاد ہماری اَولاد سے خُداوند کا خَوف چُھڑا دے گی۔


بلکہ وہ ہمارے اور تُمہارے اور ہمارے بعد ہماری نسلوں کے درمِیان گواہ ٹھہرے تاکہ ہم خُداوند کے حضُور اُس کی عِبادت اپنی سوختنی قُربانیوں اور اپنے ذبِیحوں اور سلامتی کے ہدیوں سے کریں اور آیندہ زمانہ میں تُمہاری اَولاد ہماری اَولاد سے کہنے نہ پائے کہ خُداوند میں تُمہارا کوئی حِصّہ نہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات