Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 16:4 - کِتابِ مُقادّس

4 غَیر معبُودوں کے پِیچھے دَوڑنے والوں کا غَم بڑھ جائے گا۔ مَیں اُن کے سے خُون والے تپاون نہیں تپاؤُں گا اور اپنے ہونٹوں سے اُن کے نام نہیں لُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 جو غَیر معبُودوں کے پیچھے بھاگتے ہیں، اُن کا غم بڑھ جائے گا۔ میں اُن کے خُون والے تپاون نہ تپاؤں گا اَور نہ اُن کا نام اَپنے ہونٹوں پر لاؤں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 लेकिन जो दीगर माबूदों के पीछे भागे रहते हैं उनकी तकलीफ़ बढ़ती जाएगी। न मैं उनकी ख़ून की क़ुरबानियों को पेश करूँगा, न उनके नामों का ज़िक्र तक करूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 لیکن جو دیگر معبودوں کے پیچھے بھاگے رہتے ہیں اُن کی تکلیف بڑھتی جائے گی۔ نہ مَیں اُن کی خون کی قربانیوں کو پیش کروں گا، نہ اُن کے ناموں کا ذکر تک کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 16:4
15 حوالہ جات  

اور تُم سب باتوں میں جو مَیں نے تُم سے کہی ہیں ہوشیار رہنا اور دُوسرے معبُودوں کا نام تک نہ لینا بلکہ وہ تیرے مُنہ سے سُنائی بھی نہ دے۔


اور اُن قَوموں میں جو تُمہارے درمِیان ہنُوز باقی ہیں نہ جاؤ اور نہ اُن کے دیوتاؤں کے نام کا ذِکر کرو اور نہ اُن کی قَسم کِھلاؤ اور نہ اُن کی پرستِش کرو اور نہ اُن کو سِجدہ کرو۔


کُھدی ہُوئی مُورتوں کے سب پُوجنے والے جو بُتوں پر فخر کرتے ہیں شرمِندہ ہوں۔ اَے معبُودو! سب اُس کو سِجدہ کرو۔


شرِیر پر بُہت سی مُصِیبتیں آئیں گی پر جِس کا توکُّل خُداوند پر ہے رحمت اُسے گھیرے رہے گی۔


جو لوگ جُھوٹے معبُودوں کو مانتے ہیں وہ شفقت سے محرُوم ہو جاتے ہیں۔


وادی کے چِکنے پتّھر تیرا بخرہ ہیں۔ وُہی تیرا حِصّہ ہیں۔ ہاں تُو نے اُن کے لِئے تپاون دِیا اور ہدیہ چڑھایا ہے۔ کیا مُجھے اِن کاموں سے تسکِین ہو گی؟


بچّے لکڑی جمع کرتے ہیں اور باپ آگ سُلگاتے ہیں اور عَورتیں آٹا گُوندھتی ہیں تاکہ آسمان کی ملِکہ کے لِئے روٹِیاں پکائیں اور غَیر معبُودوں کے لِئے تپاون تپا کر مُجھے غضب ناک کریں۔


جو بَیل ذبح کرتا ہے اُس کی مانِند ہے جو کِسی آدمی کو مار ڈالتا ہے اور جو برّہ کی قُربانی کرتا ہے اُس کے برابر ہے جو کُتّے کی گردن کاٹتا ہے۔ جو ہدیہ لاتا ہے گویا سُوّر کا لہُو گُذرانتا ہے۔ جو لُبان جلاتا ہے اُس کی مانِند ہے جو بُت کو مُبارک کہتا ہے۔ ہاں اُنہوں نے اپنی اپنی راہیں چُن لِیں اور اُن کے دِل اُن کی نفرتی چِیزوں سے مسرُور ہیں۔


لیکن تُم جو خُداوند کو ترک کرتے اور اُس کے کوہِ مُقدّس کو فراموش کرتے اور مُشتری کے لِئے دسترخوان چُنتے اور زُہرؔہ کے لِئے شرابِ ممزُوج کا جام پُر کرتے ہو۔


اور اُس کے ساتھ نذر کی قُربانی کے لِئے تیل مِلا ہُؤا مَیدہ اَیفہ کے دو دہائی حِصّہ کے برابر ہو تاکہ وہ آتِشِین قُربانی کے طَور پر خُداوند کے حضُور راحت انگیز خُوشبُو کے لِئے جلائی جائے اور اُس کے ساتھ مَے کا تپاون ہِین کے چَوتھے حِصّہ کے برابر مَے لے کر کرنا۔


تب یعقُوبؔ نے اُس جگہ جہاں وہ اُس سے ہم کلام ہُؤا پتّھر کا ایک سُتُون کھڑا کِیا اور اُس پر تپاون کِیا اور تیل ڈالا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات