Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 150:5 - کِتابِ مُقادّس

5 بُلند آواز جھانجھ کے ساتھ اُس کی حمد کرو۔ زور سے جھنجھناتی جھانجھ کے ساتھ اُس کی حمد کرو۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 جھنجھناتی جھانجھ کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو، گونجتی ہُوئی جھانجھ کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 झाँझों की झंकारती आवाज़ से उस की हम्द करो, गूँजती झाँझ से उस की तारीफ़ करो।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 جھانجھوں کی جھنکارتی آواز سے اُس کی حمد کرو، گونجتی جھانجھ سے اُس کی تعریف کرو۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 150:5
9 حوالہ جات  

اور داؤُد نے لاویوں کے سرداروں کو فرمایا کہ اپنے بھائِیوں میں سے گانے والوں کو مُقرّر کریں کہ مُوسِیقی کے ساز یعنی سِتار اور بربط اور جھانجھ بجائیں اور آواز بُلند کر کے خُوشی سے گائیں۔


پِھر داؤُؔد اور لشکر کے سرداروں نے آسف اور ہَیماؔن اور یدُوتُوؔن کے بیٹوں میں سے بعضوں کو خِدمت کے لِئے الگ کِیا تاکہ وہ بربط اور سِتار اور جھانجھ سے نبُوّت کریں اور جو اُس کام کو کرتے تھے اُن کا شُمار اُن کی خِدمت کے مُطابِق یہ تھا۔


یہ سب خُداوند کے گھر میں گِیت گانے کے لِئے اپنے باپ کے ماتحت تھے اور جھانجھ اور سِتار اور بربط سے خُدا کے گھر کی خِدمت کرتے تھے اور آسف اور یدُوتُوؔن اور ہَیماؔن بادشاہ کے حُکم کے تابِع تھے۔


یُوں سب اِسرائیلی نعرہ مارتے اور نرسِنگوں اور تُرہِیوں اور جھانجھوں کی آواز کے ساتھ سِتار اور بربط کو زور سے بجاتے ہُوئے خُداوند کے عہد کے صندُوق کو لائے۔


پس گانے والے ہَیماؔن۔ آسف اور ایتاؔن مُقرّر ہُوئے کہ پِیتل کی جھانجھوں کو زور سے بجائیں۔


اوّل آسف اور اُس کے بعد زکرؔیاہ اور یعی اؔیل اور سمِیرا موت اور یحیِئیل اور متِّتیاہ اور الِیاؔب اور بِنایاؔہ اور عوبیدادؔوم اور یعی ایل سِتار اور بربط کے ساتھ اور آسف جھانجھوں کو زور سے بجاتا ہُؤا۔


اور داؤد اور اِسرائیلؔ کا سارا گھرانا صنَوبر کی لکڑی کے سب طرح کے ساز اور سِتار۔ بربط اور دف اور خنجری اور جھانجھ خُداوند کے آگے آگے بجاتے چلے۔


اور داؤُؔد اور سارا اِسرائیلؔ خُدا کے آگے بڑے زور سے گِیت گاتے اور بربط اور سِتار اور دف اور جھانجھ اور تُرہی بجاتے چلے آتے تھے۔


تو اَیسا ہُؤا کہ جب نرسِنگے پُھونکنے والے اور گانے والے مِل گئے تاکہ خُداوند کی حمد اور شُکرگُذاری میں اُن سب کی ایک آواز سُنائی دے اور جب نرسِنگوں اور جھانجھوں اور مُوسِیقی کے سب سازوں کے ساتھ اُنہوں نے اپنی آواز بُلند کر کے خُداوند کی سِتایش کی کہ وہ بھلا ہے کیونکہ اُس کی رحمت ابدی ہے تو وہ گھر جو خُداوند کا مسکن ہے ابر سے بھر گیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات