Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 149:3 - کِتابِ مُقادّس

3 وہ ناچتے ہُوئے اُس کے نام کی سِتایش کریں۔ وہ دَف اور سِتار پر اُس کی مدح سرائی کریں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 اِسرائیلی رقص کرتے ہُوئے اُن کے نام کی سِتائش کریں اَور دف اَور سِتار بجا کر اُن کی مدح سرائی کریں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 वह नाचकर उसके नाम की सताइश करें, दफ़ और सरोद से उस की मद्हसराई करें।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 وہ ناچ کر اُس کے نام کی ستائش کریں، دف اور سرود سے اُس کی مدح سرائی کریں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 149:3
19 حوالہ جات  

اُس وقت کُنواریاں اور پِیر و جوان خُوشی سے رقص کریں گے کیونکہ مَیں اُن کے غم کو خُوشی سے بدل دُوں گا اور اُن کو تسلّی دے کر غم کے بعد شادمان کرُوں گا۔


نغمہ چھیڑو اور دَف لاؤ اور دِل نواز سِتار اور بربط۔


تب ہارُونؔ کی بہن مریمؔ نبیّہ نے دف ہاتھ میں لِیا اور سب عَورتیں دف لِئے ناچتی ہُوئی اُس کے پِیچھے چلیں۔


تُو نے میرے ماتم کو ناچ سے بدل دِیا۔ تُو نے میرا ٹاٹ اُتار ڈالا اور مُجھے خُوشی سے کمربستہ کِیا


اور جب خُداوند کا صندُوق داؤُد کے شہر کے اندر آ رہا تھا تو ساؤُل کی بیٹی مِیکل نے کِھڑکی سے نِگاہ کی اور داؤُد بادشاہ کو خُداوند کے حضُور اُچھلتے اور ناچتے دیکھا۔ سو اُس نے اپنے دِل ہی دِل میں اُسے حقِیر جانا۔


اور داؤُد خُداوند کے حضُور اپنے سارے زور سے ناچنے لگا اور داؤُد کتان کا افُود پہنے تھا۔


اور اِفتاح مِصفاہ کو اپنے گھر آیا اور اُس کی بیٹی طبلے بجاتی اور ناچتی ہُوئی اُس کے اِستِقبال کو نِکل کر آئی اور وُہی ایک اُس کی اَولاد تھی۔ اُس کے سِوا اُس کے کوئی بیٹی بیٹا نہ تھا۔


سِتار کے ساتھ خُداوند کا شُکر کرو۔ دس تار کی بربط کے ساتھ اُس کی سِتایش کرو۔


سو جب مِعمار خُداوند کی ہَیکل کی بُنیاد ڈالنے لگے تو اُنہوں نے کاہِنوں کو اپنے اپنے پَیراہن پہنے اور نرسِنگے لِئے ہُوئے اور آسف کی نسل کے لاویوں کو جھانجھ لِئے ہُوئے کھڑا کِیا کہ شاہِ اِسرائیل داؤُد کی ترتِیب کے مُطابِق خُداوند کی حمد کریں۔


اُن ہی کے ساتھ ہَیماؔن اور یدوؔتون تھے جو بجانے والوں کے لِئے تُرہِیاں اور جھانجھیں اور خُدا کے گِیتوں کے لِئے باجے لِئے ہُوئے تھے اور بنی یدوتون دربان تھے۔


اور اُس نے داؤُد اور بادشاہ کے غَیب بِین جاد اور ناتن نبی کے حُکم کے مُطابِق خُداوند کے گھر میں لاویوں کو جھانجھ اور سِتار اور بربط کے ساتھ مُقرّر کِیا کیونکہ یہ نبیوں کی معرفت خُداوند کا حُکم تھا۔


یہ سب خُداوند کے گھر میں گِیت گانے کے لِئے اپنے باپ کے ماتحت تھے اور جھانجھ اور سِتار اور بربط سے خُدا کے گھر کی خِدمت کرتے تھے اور آسف اور یدُوتُوؔن اور ہَیماؔن بادشاہ کے حُکم کے تابِع تھے۔


سو وہ سِتار اور بربط اور نرسِنگے لِئے یروشلیِم میں خُداوند کے گھر میں آئے۔


نئے چاند اور پُورے چاند کے وقت ہماری عِید کے دِن نرسِنگا پُھونکو


گانے والے اور ناچنے والے یِہی کہیں گے کہ میرے سب چشمے تُجھ ہی میں ہیں۔


اَے اِسرائیل کی کُنواری! مَیں تُجھے پِھر آباد کرُوں گا اور تُو آباد ہو جائے گی۔ تُو پِھر دف اُٹھا کر آراستہ ہو گی اور خُوشی کرنے والوں کے ناچ میں شامِل ہونے کو نِکلے گی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات