Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 149:1 - کِتابِ مُقادّس

1 خُداوند کی حمد کرو۔ خُداوند کے حضُور نیا گِیت گاؤ اور مُقدّسوں کے مجمع میں اُس کی مدح سرائی کرو۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔ یَاہوِہ کے لیٔے نیا نغمہ گاؤ، مُقدّسین کے مجمع میں اُن کی سِتائش کرو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 रब की हम्द हो! रब की तमजीद में नया गीत गाओ, ईमानदारों की जमात में उस की तारीफ़ करो।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 رب کی حمد ہو! رب کی تمجید میں نیا گیت گاؤ، ایمان داروں کی جماعت میں اُس کی تعریف کرو۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 149:1
15 حوالہ جات  

اُس کے لِئے نیا گِیت گاؤ۔ بُلند آواز کے ساتھ اچھّی طرح بجاؤ


اور وہ یہ نیا گِیت گانے لگے کہ تُو ہی اِس کِتاب کو لینے اور اُس کی مُہریں کھولنے کے لائِق ہے کیونکہ تُو نے ذبح ہو کر اپنے خُون سے ہر ایک قبِیلہ اور اہلِ زُبان اور اُمّت اور قَوم میں سے خُدا کے واسطے لوگوں کو خرِید لِیا۔


چُنانچہ وہ فرماتا ہے کہ تیرا نام مَیں اپنے بھائِیوں سے بیان کرُوں گا۔ کلِیسیا میں تیری حمد کے گِیت گاؤُں گا۔


خُداوند کی حمد کرو۔ آسمان پر سے خُداوند کی حمد کرو۔ بُلندیوں پر اُس کی حمد کرو۔


خُداوند کے حضُور نیا گِیت گاؤ کیونکہ اُس نے عجِیب کام کِئے ہیں۔ اُس کے دہنے ہاتھ اور اُس کے مُقدّس بازُو نے اُس کے لِئے فتح حاصِل کی ہے۔


اَے سمُندر پر گُذرنے والو اور اُس میں بسنے والو! اے جزِیرو اور اُن کے باشِندو خُداوند کے لِئے نیا گِیت گاؤ۔ زمِین پر سر تا سِر اُسی کی سِتایش کرو۔


اَے خُدا! مَیں تیرے لِئے نیا گِیت گاؤُں گا۔ دس تار والی بربط پر مَیں تیری مدح سرائی کرُوں گا۔


مَیں خُداوند کے حضُور اپنی مَنّتیں اُس کی ساری قَوم کے سامنے پُوری کرُوں گا۔


تُم جو اِسرائیل کے چشمہ سے ہو خُداوند کو مُبارک کہو۔ ہاں مجمع میں خُدا کو مُبارک کہو۔


بڑے مجمع میں میری ثنا خوانی کا باعث تُو ہی ہے۔ مَیں اُس سے ڈرنے والوں کے رُوبرُو اپنی نذریں ادا کرُوں گا


مَیں اپنے بھائِیوں سے تیرے نام کا اِظہار کرُوں گا۔ جماعت میں تیری سِتایش کرُوں گا۔


اَے خُداوند! آسمان تیرے عجائِب کی تعرِیف کرے گا۔ مُقدّسوں کے مجمع میں تیری وفاداری کی تعرِیف ہو گی


خُداوند کے حضُور نیا گِیت گاؤ۔ اَے سب اہلِ زمِین! خُداوند کے حضُور گاؤ۔


خُداوند کی حمد کرو۔ مَیں راست بازوں کی مجلِس میں اور جماعت میں اپنے سارے دِل سے خُداوند کا شُکر کرُوں گا۔


مَیں بڑے مجمع میں تیری شُکرگُذاری کرُوں گا۔ مَیں بُہت سے لوگوں میں تیری سِتایش کرُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات