Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 148:8 - کِتابِ مُقادّس

8 اَے آگ اور اَولو! اَے برف اور کُہر! اَے طُوفانی ہوا! جو اُس کے کلام کی تعمِیل کرتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 اَے بجلی اَور اولو، اَور برف اَور بادلو، اَور طُوفانی ہواؤ جو اُن کے حُکم کی تعمیل کرتی ہو،

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 ऐ आग, ओलो, बर्फ़, धुंध और उसके हुक्म पर चलनेवाली आँधियो, उस की हम्द करो!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 اے آگ، اولو، برف، دُھند اور اُس کے حکم پر چلنے والی آندھیو، اُس کی حمد کرو!

باب دیکھیں کاپی




زبور 148:8
24 حوالہ جات  

اور آسمان سے آدمِیوں پر مَن مَن بھر کے بڑے بڑے اَولے گِرے اور چُونکہ یہ آفت نِہایت سخت تھی اِس لِئے لوگوں نے اَولوں کی آفت کے باعِث خُدا کی نِسبت کُفر بَکا۔


لیکن خُداوند نے سمُندر پر بڑی آندھی بھیجی اور سمُندر میں سخت طُوفان برپا ہُؤا اور اندیشہ تھا کہ جہاز تباہ ہو جائے۔


پِھر خُداوند خُدا نے مُجھے رویا دِکھائی اور کیا دیکھتا ہُوں کہ خُداوند خُدا نے آگ کو بُلایا کہ مُقابلہ کرے اور وہ بحرِ عمِیق کو نِگل گئی اور نزدِیک تھا کہ زمِین کو کھا جائے۔


کیونکہ دیکھ اُسی نے پہاڑوں کو بنایا اور ہوا کو پَیدا کِیا۔ وہ اِنسان پر اُس کے خیالات کو ظاہِر کرتا ہے اور صُبح کو تارِیک بنا دیتا ہے اور زمِین کے اُونچے مقامات پر چلتا ہے۔ اُس کا نام خُداوند ربُّ الافواج ہے۔


اور مَیں زمِین و آسمان میں عجائِب ظاہِر کرُوں گا یعنی خُون اور آگ اور دُھوئیں کے سُتُون۔


کیونکہ آگ سے اور اپنی تلوار سے خُداوند تمام بنی آدمؔ کا مُقابلہ کرے گا اور خُداوند کے مقتُول بُہت سے ہوں گے۔


اَے خُداوند کے فرِشتو! اُس کو مُبارک کہو۔ تُم جو زور میں بڑھ کر ہو اور اُس کے کلام کی آواز سُن کر اُس پر عمل کرتے ہو۔


اُس کی حضُوری کی جھلک سے اُس کے دلدار بادل پھٹ گئے۔ اَولے اور انگارے۔


اور جب وہ اِسرائیلِیوں کے سامنے سے بھاگے اور بَیت حَورُوؔن کے اُتار پر تھے تو خُداوند نے عزیقاؔہ تک آسمان سے اُن پر بڑے بڑے پتّھر برسائے اور وہ مَر گئے اور جو اولوں سے مَرے وہ اُن سے جِن کو بنی اِسرائیل نے ‌تہِ تَیغ کِیا کہِیں زِیادہ تھے۔


اور خُداوند کے حضُور سے آگ نِکلی اور اُن ڈھائی سَو آدمِیوں کو جِنہوں نے بخُور گُذرانا تھا بھسم کر ڈالا۔


اور خُداوند کے حضُور سے آگ نِکلی اور اُن دونوں کو کھا گئی اور وہ خُداوند کے حضُور مَر گئے۔


پِھر مُوسیٰؔ نے اپنا ہاتھ سمُندر کے اُوپر بڑھایا اور خُداوند نے رات بھر تُند پُوربی آندھی چلا کر اور سمُندر کو پِیچھے ہٹا کر اُسے خُشک زمِین بنا دِیا اور پانی دو حِصّے ہو گیا۔


اور خُداوند نے پچھوا آندھی بھیجی جو ٹِڈّیوں کو اُڑا کر لے گئی اور اُن کو بحرِ قُلزؔم میں ڈال دِیا اور مِصرؔ کی حدُود میں ایک ٹِڈّی بھی باقی نہ رہی۔


پس مُوسیٰؔ نے مُلکِ مِصرؔ پر اپنی لاٹھی بڑھائی اور خُداوند نے اُس سارے دِن اور ساری رات پُروا آندھی چلائی اور صُبح ہوتے ہوتے پُروا آندھی ٹِڈّیاں لے آئی۔


تب خُداوند نے اپنی طرف سے سدُوؔم اور عمُورؔہ پر گندھک اور آگ آسمان سے برسائی۔


اُسی کی ہدایت سے وہ اِدھر اُدھر پِھرائے جاتے ہیں تاکہ جو کُچھ وہ اُنہیں فرمائے اُسی کو وہ دُنیا کے آباد حِصّہ پر انجام دیں


تب ملاّح ہِراسان ہُوئے اور ہر ایک نے اپنے دیوتا کو پُکارا اور وہ اجناس جو جہاز میں تھِیں سمُندر میں ڈال دِیں تاکہ اُسے ہلکا کریں لیکن یُوناؔہ جہاز کے اندر پڑا سو رہا تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات