Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 148:13 - کِتابِ مُقادّس

13 یہ سب خُداوند کے نام کی حمد کریں۔ کیونکہ صِرف اُسی کا نام مُمتاز ہے۔ اُس کا جلال زمِین اور آسمان سے بُلند ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 یہ سَب یَاہوِہ کے نام کی سِتائش کریں، کیونکہ صِرف اُن ہی کا نام ممتاز ہے؛ اَور اُن کی شان و شوکت زمین اَور آسمان سے بُلند ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 सब रब के नाम की सताइश करें, क्योंकि सिर्फ़ उसी का नाम अज़ीम है, उस की अज़मत आसमानो-ज़मीन से आला है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 سب رب کے نام کی ستائش کریں، کیونکہ صرف اُسی کا نام عظیم ہے، اُس کی عظمت آسمان و زمین سے اعلیٰ ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 148:13
21 حوالہ جات  

خُداوند سب قَوموں پر بُلند و بالا ہے۔ اُس کا جلال آسمان سے برتر ہے۔


اَے خُداوند ہمارے رب! تیرا نام تمام زمِین پر کَیسا بزُرگ ہے! تُو نے اپنا جلال آسمان پر قائِم کِیا ہے۔


اَے خُداوند ہمارے رب! تیرا نام تمام زمِین پر کَیسا بزُرگ ہے؟


اور اُس وقت تُم کہو گے خُداوند کی سِتایش کرو۔ اُس سے دُعا کرو۔ لوگوں کے درمِیان اُس کے کاموں کا بیان کرو اور کہو کہ اُس کا نام بُلند ہے۔


وہ آسمان پر جا کر خُدا کی دہنی طرف بَیٹھا ہے اور فرِشتے اور اِختیارات اور قُدرتیں اُس کے تابِع کی گئی ہیں۔


بلکہ مَیں اپنے خُداوند مسِیح یِسُوعؔ کی پہچان کی بڑی خُوبی کے سبب سے سب چِیزوں کو نُقصان سمجھتا ہُوں۔ جِس کی خاطِر مَیں نے سب چِیزوں کا نُقصان اُٹھایا اور اُن کو کُوڑا سمجھتا ہُوں تاکہ مسِیح کو حاصِل کرُوں۔


اور یہ اُترنے والا وُہی ہے جو سب آسمانوں سے بھی اُوپر چڑھ گیا تاکہ سب چِیزوں کو معمُور کرے)۔


کیونکہ اُن کی خُوش حالی عظِیم اور اُن کا جمال خُوب ہے! نَوجوان غلّہ سے بڑھیں گے اور لڑکِیاں نئی مَے سے نشو و نُما پائیں گی۔


خُداوند سرفراز ہے کیونکہ وہ بُلندی پر رہتا ہے۔ اُس نے عدالت اور صداقت سے صِیُّون کو معمُور کر دِیا ہے۔


اور ایک نے دُوسرے کو پُکارا اور کہا قُدُّوس قُدُّوس قُدُّوس ربُّ الافواج ہے۔ ساری زمِین اُس کے جلال سے معمُور ہے۔


اُس کا مُنہ از بس شِیرِین ہے۔ ہاں وہ سراپا عِشق انگیز ہے۔ اَے یروشلِیم کی بیٹیو! یہ ہے میرا محبُوب۔ یہ ہے میرا پِیارا۔


تیرے محبُوب کو کِسی دُوسرے محبُوب پر کیا فضِیلت ہے؟ اَے عَورتوں میں سب سے جمیِلہ! تیرے محبُوب کو کِسی دُوسرے محبُوب پر کیا فَوقِیت ہے جو تُو ہم کو اِس طرح قَسم دیتی ہے؟


کیونکہ تیری شفقت آسمان سے بُلند ہے اور تیری سچّائی افلاک کے برابر ہے۔


اُس کا جلِیل نام ہمیشہ کے لِئے مُبارک ہو اور ساری زمِین اُس کے جلال سے معمُور ہو۔ آمِین ثُمَّ آمِین!


اَے خُداوند عظمت اور قُدرت اور جلال اور غلبہ اور حشمت تیرے ہی لِئے ہیں کیونکہ سب کُچھ جو آسمان اور زمِین میں ہے تیرا ہے۔ اَے خُداوند بادشاہی تیری ہے اور تُو ہی بحَیثیتِ سردار سبھوں سے مُمتاز ہے۔


تُم خُداوند ہمارے خُدا کی تمجِید کرو اور اُس کے مُقدّس پہاڑ پر سِجدہ کرو۔ کیونکہ خُداوند ہمارا خُدا قُدُّوس ہے۔


اور ہمیں آزمایش میں نہ لا بلکہ بُرائی سے بچا (کیونکہ بادشاہی اور قُدرت اور جلال ہمیشہ تیرے ہی ہیں۔ آمِین)۔


اُنہوں نے میرے پاؤں کے لِئے جال لگایا ہے۔ میری جان عاجِز آ گئی۔ اُنہوں نے میرے آگے گڑھا کھودا۔ وہ خُود اُس میں گِر پڑے۔ (سِلاہ)


تُو نے اپنے مُخالِفوں کے سبب سے بچّوں اور شِیرخواروں کے مُنہ سے قُدرت کو قائِم کِیا تاکہ تُو دُشمن اور اِنتقام لینے والے کو خاموش کر دے۔


ہر مُتنفِّس خُداوند کی حمد کرے خُداوند کی حمد کرو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات