Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 146:7 - کِتابِ مُقادّس

7 جو مظلُوموں کا اِنصاف کرتا ہے۔ جو بُھوکوں کو کھانا دیتا ہے۔ خُداوند قَیدِیوں کو آزاد کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 وہ مظلوموں کی حمایت کرتے ہیں اَور بھُوکوں کو کھانا کھِلاتے ہیں۔ یَاہوِہ قَیدیوں کو آزاد کرتے ہیں،

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 वह मज़लूमों का इनसाफ़ करता और भूकों को रोटी खिलाता है। रब क़ैदियों को आज़ाद करता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 وہ مظلوموں کا انصاف کرتا اور بھوکوں کو روٹی کھلاتا ہے۔ رب قیدیوں کو آزاد کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 146:7
27 حوالہ جات  

خُداوند سب مظلُوموں کے لِئے صداقت اور عدل کے کام کرتا ہے۔


خُدا تنہا کو خاندان بخشتا ہے۔ وہ قَیدِیوں کو آزاد کر کے اِقبال مند کرتا ہے۔ لیکن سرکش خُشک زمِین میں رہتے ہیں۔


خُداوند خُدا کی رُوح مُجھ پر ہے کیونکہ اُس نے مُجھے مَسح کِیا تاکہ حلِیموں کو خُوش خبری سُناؤُں۔ اُس نے مُجھے بھیجا ہے کہ شِکستہ دِلوں کو تسلّی دُوں۔ قَیدیوں کے لِئے رہائی اور اسِیروں کے لِئے آزادی کا اِعلان کرُوں۔


خُداوند کا رُوح مُجھ پر ہے۔ اِس لِئے کہ اُس نے مُجھے غرِیبوں کو خُوشخبری دینے کے لِئے مَسح کِیا۔ اُس نے مُجھے بھیجا ہے کہ قَیدِیوں کو رِہائی اور اندھوں کو بِینائی پانے کی خبر سُناوُں۔ کُچلے ہُوؤں کو آزاد کرُوں۔


کہ یتِیم اور مظلُوم کا اِنصاف کرے تاکہ اِنسان جو خاک سے ہے پِھر نہ ڈرائے۔


میری جان کو قَید سے نِکال تاکہ تیرے نام کا شُکر کرُوں۔ صادِق میرے گِرد جمع ہوں گے کیونکہ تُو مُجھ پر اِحسان کرے گا۔


کہ یکایک بڑا بَھونچال آیا۔ یہاں تک کہ قَید خانہ کی نیو ہِل گئی اور اُسی دَم سب دروازے کُھل گئے اور سب کی بیڑِیاں کُھل پڑِیں۔


مگر خُداوند کے ایک فرِشتہ نے رات کو قَید خانہ کے دروازے کھولے اور اُنہیں باہر لا کر کہا کہ


اُنہوں نے کھایا اور سب سیر ہو گئے اور اُن کے بچے ہُوئے ٹُکڑوں کی بارہ ٹوکرِیاں اُٹھائی گئِیں۔


اُس نے بُھوکوں کو اچھّی چِیزوں سے سیر کر دیا اور دَولت مندوں کو خالی ہاتھ لَوٹا دِیا۔


اور مَیں عدالت کے لِئے تُمہارے نزدِیک آؤُں گا اور جادُوگروں اور بدکاروں اور جُھوٹی قَسم کھانے والوں کے خِلاف اور اُن کے خِلاف بھی جو مزدُوروں کو مزدُوری نہیں دیتے اور بیواؤں اور یتِیموں پر سِتم کرتے اور مُسافِروں کی حق تلفی کرتے ہیں اور مُجھ سے نہیں ڈرتے مُستعِد گواہ ہُوں گا ربُّ الافواج فرماتا ہے۔


اور مَیں کاہِنوں کی جان کو چِکنائی سے سیر کرُوں گا اور میرے لوگ میری نِعمتوں سے آسُودہ ہوں گے خُداوند فرماتا ہے۔


کیونکہ تُو نے اُن کے بوجھ کے جُوئے اور اُن کے کندھے کے لٹھ اور اُن پر ظُلم کرنے والے کے عصا کو اَیسا توڑا ہے جَیسا مِدیاؔن کے دِن میں کِیا تھا۔


جو سب بشر کو روزی دیتا ہے کہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔


وہ اِن لوگوں کے غرِیبوں کی عدالت کرے گا۔ وہ مُحتاجوں کی اَولاد کو بچائے گا اور ظالِم کو ٹُکڑے ٹُکڑے کر ڈالے گا۔


غرِیبوں کی تباہی اور مِسکِینوں کی آہ کے سبب سے خُداوند فرماتا ہے کہ اب مَیں اُٹھُوں گا اور جِس پر وہ پُھنکارتے ہیں اُسے امن و امان میں رکھُّوں گا۔


خُداوند کی شُہرت پَھیل گئی۔ اُس نے اِنصاف کِیا ہے۔ شرِیر اپنے ہی ہاتھ کے کاموں میں پھنس گیا ہے (ہگِاّیون سِلاہ)۔


میری سب ہڈِّیاں کہیں گی اَے خُداوند! تُجھ سا کَون ہے جو غرِیب کو اُس کے ہاتھ سے جو اُس سے زورآور ہے اور مسکِین و مُحتاج کو غارت گر سے چُھڑاتا ہے؟


اَے خُدا! جب تُو اپنے لوگوں کے آگے آگے چلا۔ جب تُو بِیابان میں سے گُذرا (سِلاہ)


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات