Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 146:4 - کِتابِ مُقادّس

4 اُس کا دَم نِکل جاتا ہے تو وہ مِٹّی میں مِل جاتا ہے۔ اُسی دِن اُس کے منصُوبے فنا ہو جاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 جَب اُن کی رُوح پرواز کر جاتی ہے تو وہ خاک میں مِل جاتے ہیں؛ اُسی دِن اُن کے منصُوبے مِٹ جاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 जब उस की रूह निकल जाए तो वह दुबारा ख़ाक में मिल जाता है, उसी वक़्त उसके मनसूबे अधूरे रह जाते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 جب اُس کی روح نکل جائے تو وہ دوبارہ خاک میں مل جاتا ہے، اُسی وقت اُس کے منصوبے ادھورے رہ جاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 146:4
17 حوالہ جات  

اور خاک خاک سے جا مِلے جِس طرح آگے مِلی ہُوئی تھی اور رُوح خُدا کے پاس جِس نے اُسے دِیا تھا واپس جائے۔


تُو اپنا چہرہ چِھپا لیتا ہے اور یہ پریشان ہو جاتے ہیں۔ تُو اِن کا دَم روک لیتا ہے اور یہ مَر جاتے ہیں اور پِھر مِٹّی میں مِل جاتے ہیں۔


اور خُداوند خُدا نے زمِین کی مِٹّی سے اِنسان کو بنایا اور اُس کے نتھنوں میں زِندگی کا دَم پُھونکا تو اِنسان جِیتی جان ہُؤا۔


تُو اپنے مُنہ کے پسِینے کی روٹی کھائے گا جب تک کہ زمِین میں تُو پِھر لَوٹ نہ جائے اِس لِئے کہ تُو اُس سے نِکالا گیا ہے کیونکہ تُو خاک ہے اور خاک میں پِھر لَوٹ جائے گا۔


پِھر بھی کامِلوں میں ہم حِکمت کی باتیں کہتے ہیں لیکن اِس جہان کی اور اِس جہان کے نیست ہونے والے سرداروں کی حِکمت نہیں۔


خُداوند قَوموں کی مشوَرت کو باطِل کر دیتا ہے۔ وہ اُمّتوں کے منصُوبوں کو ناچِیز بنا دیتا ہے۔


(کیونکہ میری جان مُجھ میں اب تک سالِم ہے اور خُدا کا دَم میرے نتھنوں میں ہے)۔


میرے دِن ہو چُکے۔ میرے مقصُود بلکہ میرے دِل کے ارمان مِٹ گئے۔


اُس کے بیٹوں کی عِزّت ہوتی ہے پر اُسے خبر نہیں۔ وہ ذلِیل ہوتے ہیں پر وہ اُن کا حال نہیں جانتا۔


بلکہ آسمان کے خُداوند کے حضُور اپنے آپ کو بُلند کِیا اور اُس کی ہَیکل کے ظرُوف تیرے پاس لائے اور تُو نے اپنے اُمرا اور اپنی بِیویوں اور حرموں کے ساتھ اُن میں مَے خواری کی اور تُو نے چاندی اور سونے اور پِیتل اور لوہے اور لکڑی اور پتّھر کے بُتوں کی حمد کی جو نہ دیکھتے اور نہ سُنتے اور نہ جانتے ہیں اور اُس خُدا کی تمجِید نہ کی جِس کے ہاتھ میں تیرا دَم ہے اور جِس کے قابُو میں تیری سب راہیں ہیں۔


ہماری زِندگی کا دَم خُداوند کا ممسُوح اُن کے گڑھوں میں گرِفتار ہو گیا۔ جِس کی بابت ہم کہتے تھے کہ اُس کے سایہ تلے ہم قَوموں کے درمِیان زِندگی بسر کریں گے۔


پس تُم اِنسان سے جِس کا دَم اُس کے نتھنوں میں ہے باز رہو کیونکہ اُس کی کیا قدر ہے؟


تُو اِنسان کو پِھر خاک میں مِلا دیتا ہے اور فرماتا ہے اَے بنی آدمؔ! لَوٹ آؤ۔


میری جان تباہ ہو گئی۔ میرے دِن ہو چُکے۔ قبر میرے لِئے تیّار ہے۔


لیکن اِنسان مَر کر پڑا رہتا ہے بلکہ اِنسان دَم چھوڑ دیتا ہے اور پِھر وہ کہاں رہا؟


اور دیکھ مَیں خود زمِین پر پانی کا طُوفان لانے والا ہُوں تاکہ ہر بشر کو جِس میں زِندگی کا دَم ہے دُنیا سے ہلاک کر ڈالُوں اور سب جو زمِین پر ہیں مَر جائیں گے۔


اب اُن کی مُحبّت اور عداوت و حسد سب نیست ہو گئے اور تا ابد اُن سب کاموں میں جو دُنیا میں کِئے جاتے ہیں اُن کا کوئی حِصّہ بخرہ نہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات