Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 145:15 - کِتابِ مُقادّس

15 سب کی آنکھیں تُجھ پر لگی ہیں۔ تُو اُن کو وقت پر اُن کی خُوراک دیتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 سَب کی آنکھیں آپ کی طرف لگی رہتی ہیں، اَور آپ اُنہیں وقت پر اُن کی خُوراک مہیا کرتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 सबकी आँखें तेरे इंतज़ार में रहती हैं, और तू हर एक को वक़्त पर उसका खाना मुहैया करता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 سب کی آنکھیں تیرے انتظار میں رہتی ہیں، اور تُو ہر ایک کو وقت پر اُس کا کھانا مہیا کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 145:15
11 حوالہ جات  

جو سب بشر کو روزی دیتا ہے کہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔


اِن سب کو تیرا ہی آسرا ہے تاکہ تُو اُن کو وقت پر خُوراک دے۔


نہ کِسی چِیز کا مُحتاج ہو کر آدمِیوں کے ہاتھوں سے خِدمت لیتا ہے کیونکہ وہ تو خُود سب کو زِندگی اور سانس اور سب کُچھ دیتا ہے۔


ہوا کے پرِندوں کو دیکھو کہ نہ بوتے ہیں نہ کاٹتے۔ نہ کوٹِھیوں میں جمع کرتے ہیں تَو بھی تُمہارا آسمانی باپ اُن کو کِھلاتا ہے۔ کیا تُم اُن سے زِیادہ قدر نہیں رکھتے؟


کووّں پر غَور کرو کہ نہ بوتے ہیں نہ کاٹتے۔ نہ اُن کے کھتّا ہوتا ہے نہ کوٹھی۔ تَو بھی خُدا اُنہیں کِھلاتا ہے۔ تُمہاری قدر تو پرِندوں سے کہِیں زِیادہ ہے۔


اور زمِین کے کُل جانوروں کے لِئے اور ہوا کے کُل پرِندوں کے لِئے اور اُن سب کے لِئے جو زمِین پر رینگنے والے ہیں جِن میں زِندگی کا دَم ہے کُل ہری بوٹِیاں کھانے کو دیتا ہُوں اور اَیسا ہی ہُؤا۔


اَے دشتی جانورو ہِراسان نہ ہو کیونکہ بیابان کی چراگاہ سبز ہوتی ہے اور درخت اپنا پَھل لاتے ہیں۔ انجِیر اور تاک اپنی پُوری پَیداوار دیتے ہیں۔


جوان شیر اپنے شِکار کی تلاش میں گرجتے ہیں اور خُدا سے اپنی خُوراک مانگتے ہیں۔


خُداوند سب پر مہربان ہے اور اُس کی رحمت اُس کی ساری مخلُوق پر ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات