Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 145:1 - کِتابِ مُقادّس

1 اَے میرے خُدا! اَے بادشاہ! مَیں تیری تمجِید کرُوں گا اور ابدُالآباد تیرے نام کو مُبارک کہُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 میرے خُدا، آپ میرے بادشاہ ہیں۔ مَیں آپ کی تمجید کروں گا؛ میں ابدُالآباد آپ کے نام کی سِتائش کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 दाऊद का ज़बूर। हम्दो-सना का गीत। ऐ मेरे ख़ुदा, मैं तेरी ताज़ीम करूँगा। ऐ बादशाह, मैं हमेशा तक तेरे नाम की सताइश करूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 داؤد کا زبور۔ حمد و ثنا کا گیت۔ اے میرے خدا، مَیں تیری تعظیم کروں گا۔ اے بادشاہ، مَیں ہمیشہ تک تیرے نام کی ستائش کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 145:1
31 حوالہ جات  

اَے خُدا! تیرا تخت ابدُالآباد ہے۔ تیری سلطنت کا عصا راستی کا عصا ہے۔


تاکہ میری رُوح تیری مدح سرائی کرے اور چُپ نہ رہے۔ اَے خُداوند میرے خُدا! مَیں ہمیشہ تیرا شُکر کرتا رہُوں گا۔


مَیں ہر وقت خُداوند کو مُبارک کہُوں گا۔ اُس کی سِتایش ہمیشہ میری زُبان پر رہے گی۔


اُس وقت بادشاہ اپنے دہنی طرف والوں سے کہے گا آؤ میرے باپ کے مُبارک لوگو جو بادشاہی بِنایِ عالَم سے تُمہارے لِئے تیّار کی گئی ہے اُسے مِیراث میں لو۔


کیونکہ خُداوند ہمارا حاکِم ہے۔ خُداوند ہمارا شرِیعت دینے والا ہے۔ خُداوند ہمارا بادشاہ ہے۔ وُہی ہم کو بچائے گا۔


میرے دِل میں ایک نفِیس مضمُون جوش مار رہا ہے۔ مَیں وُہی مضامِین سناؤُں گا جو مَیں نے بادشاہ کے حق میں قلم بند کِئے ہیں۔ میری زُبان ماہِر کاتب کا قلم ہے۔


اَے خُدا! تُو میرا بادشاہ ہے۔ یعقُوبؔ کے حق میں نجات کا حُکم صادِر فرما۔


اَے خُداوند! مَیں تیری تمِجید کرُوں گا کیونکہ تُو نے مُجھے سرفراز کِیا ہے اور میرے دُشمنوں کو مُجھ پر خُوش ہونے نہ دِیا۔


اور اُس کی پوشاک اور ران پر یہ نام لِکھا ہُؤا ہے بادشاہوں کا بادشاہ اور خُداوندوں کا خُداوند۔


لَعنت اُس دغاباز پر جِس کے گلّہ میں نر ہے پر خُداوند کے لِئے عَیب دار جانور کو نذر مان کر گُذرانتا ہے کیونکہ مَیں شاہِ عظِیم ہُوں اور قَوموں میں میرا نام مُہِیب ہے ربُّ الافواج فرماتا ہے۔


اب مَیں نبُوکدؔنضر آسمان کے بادشاہ کی سِتایش اور تکرِیم و تعظِیم کرتا ہُوں کیونکہ وہ اپنے سب کاموں میں راست اور اپنی سب راہوں میں عادِل ہے اور جو مغرُوری میں چلتے ہیں اُن کو ذلِیل کر سکتا ہے۔


اِسرائیل اپنے خالِق میں شادمان رہے۔ فرزندانِ صِیُّون اپنے بادشاہ کے سبب سے شادمان ہوں۔


میرے مُنہ سے خُداوند کی سِتایش ہو گی اور ہر بشر اُس کے پاک نام کو ابدُالآباد مُبارک کہے۔


اَے اہلِ زمِین! سب خُداوند کے حضُور خُوشی کا نعرہ مارو۔


کیونکہ خُداوند خُدایِ عظِیم ہے اور سب اِلہٰوں پر شاہِ عظِیم ہے۔


خُدا کے لِئے گاؤ۔ اُس کے نام کی مدح سرائی کرو۔ صحرا کے سوار کے لِئے شاہراہ تیّار کرو۔ اُس کا نام یاہ ہے اور تُم اُس کے حضُور شادمان ہو۔


مَیں ہمیشہ تیری شُکرگُذاری کرتا رہُوں گا کیونکہ تُو ہی نے یہ کِیا ہے اور مُجھے تیرے ہی نام کی آس ہو گی کیونکہ وہ تیرے مُقدّسوں کے نزدِیک خُوب ہے۔


اَے میرے بادشاہ! اَے میرے خُدا! میری فریاد کی آواز کی طرف مُتوجِّہ ہو کیونکہ مَیں تُجھ ہی سے دُعا کرتا ہُوں۔


اور اب اَے ہمارے خُدا ہم تیرا شُکر اور تیرے جلالی نام کی تعرِیف کرتے ہیں۔


اَے خُداوند! تُو صُبح کو میری آواز سُنے گا۔ مَیں سویرے ہی تُجھ سے دُعا کر کے اِنتظار کرُوں گا


اَے خُداوند میرے خُدا! مَیں نے تُجھ سے فریاد کی اور تُو نے مُجھے شِفا بخشی۔


لیکن مَیں تو ہمیشہ ذِکر کرتا رہُوں گا۔ مَیں یعقُوب کے خُدا کی مدح سرائی کرُوں گا


خُداوند کے حضُور گاؤ۔ اُس کے نام کو مُبارک کہو۔ روز بروز اُس کی نجات کی بشارت دو۔


تُو میرا خُدا ہے۔ مَیں تیرا شُکر کرُوں گا۔ تُو میرا خُدا ہے۔ مَیں تیری تمجِید کرُوں گا۔


مَیں عُمر بھر خُداوند کی حمد کرُوں گا۔ جب تک میرا وجُود ہے مَیں اپنے خُدا کی مدح سرائی کرُوں گا۔


خُداوند مُجھے بچانے کو تیّار ہے۔ اِس لِئے ہم اپنے تاردار سازوں کے ساتھ عُمر بھر خُداوند کے گھر میں سرُود خوانی کرتے رہیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات