Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 144:4 - کِتابِ مُقادّس

4 اِنسان بُطلان کی مانِند ہے۔ اُس کے دِن ڈھلتے سایہ کی مانِند ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 اِنسان سانس کی طرح ہے؛ اُس کے ایّام ڈھلتے ہُوئے سایہ کی مانند ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 इनसान दम-भर का ही है, उसके दिन तेज़ी से गुज़रनेवाले साये की मानिंद हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 انسان دم بھر کا ہی ہے، اُس کے دن تیزی سے گزرنے والے سائے کی مانند ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 144:4
16 حوالہ جات  

میرے دِن ڈھلنے والے سایہ کی مانِند ہیں اور مَیں گھاس کی طرح مُرجھا گیا ہُوں۔


مَیں ڈھلتے سایہ کی طرح جاتا رہا۔ مَیں ٹِڈّی کی طرح اُڑا دِیا گیا۔


(کیونکہ ہم تو کل کے ہیں اور کُچھ نہیں جانتے اور ہمارے دِن زمِین پر سایہ کی مانِند ہیں)۔


باطِل ہی باطِل واعِظ کہتا ہے سب کُچھ باطِل ہے۔


کیونکہ ہم سب کو مَرنا ہے اور ہم زمِین پر گِرے ہُوئے پانی کی طرح ہو جاتے ہیں جو پِھر جمع نہیں ہو سکتا اور خُدا کِسی کی جان نہیں لیتا بلکہ اَیسے وسائِل نِکالتا ہے کہ جلاوطن اُس کے ہاں سے نِکالا ہُؤا نہ رہے۔


لیکن گُنہگار کا بھلا کبھی نہ ہو گا اور نہ وہ اپنے دِنوں کو سایہ کی مانِند بڑھائے گا اِس لِئے کہ وہ خُدا کے حضُور کانپتا نہیں۔


مَیں نے سب کاموں پر جو دُنیا میں کِئے جاتے ہیں نظر کی اور دیکھو یہ سب کُچھ بُطلان اور ہوا کی چران ہے۔


باطِل ہی باطِل واعِظ کہتا ہے باطِل ہی باطِل۔ سب کُچھ باطِل ہے۔


یاد رکھ میرا قِیام ہی کیا ہے۔ تُو نے کَیسی بطالت کے لِئے کُل بنی آدمؔ کو پَیدا کِیا!


یقِیناً ادنیٰ لوگ بے ثبات ہیں اور اعلیٰ آدمی جُھوٹے۔ وہ ترازُو میں ہلکے نِکلیں گے۔ وہ سب کے سب بے ثباتی سے بھی ہیچ ہیں۔


جب تُو اِنسان کو بدی پر ملامت کر کے تنبِیہہ کرتا ہے تو اُس کے حسُن کو پتنگے کی طرح فنا کر دیتا ہے۔ یقِیناً ہر اِنسان بے ثبات ہے۔ (سِلاہ)


کیونکہ ہم تیرے آگے پردیسی اور مُسافِر ہیں جَیسے ہمارے سب باپ دادا تھے۔ ہمارے دِن رُویِ زمِین پر سایہ کی طرح ہیں اور قیام نصِیب نہیں۔


پِھر بھلا اُن کی کیا حقِیقت ہے جو مِٹّی کے مکانوں میں رہتے ہیں۔ جِن کی بُنیاد خاک میں ہے اور جو پتنگے سے بھی جلدی پِس جاتے ہیں!


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات