Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 143:8 - کِتابِ مُقادّس

8 صُبح کو مُجھے اپنی شفقت کی خبر دے کیونکہ میرا توکُّل تُجھ پر ہے۔ مُجھے وہ راہ بتا جِس پر مَیں چلُوں کیونکہ مَیں اپنا دِل تیری ہی طرف لگاتا ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 صُبح، میرے لیٔے آپ کی لافانی مَحَبّت کی خبر لے کر آئے، کیونکہ میرا توکّل آپ پر ہے۔ مُجھے وہ راہ بتائیں جِس پر میں چلُوں، کیونکہ میری جان کی اُمّید آپ ہی سے وابستہ ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 सुबह के वक़्त मुझे अपनी शफ़क़त की ख़बर सुना, क्योंकि मैं तुझ पर भरोसा रखता हूँ। मुझे वह राह दिखा जिस पर मुझे जाना है, क्योंकि मैं तेरा ही आरज़ूमंद हूँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 صبح کے وقت مجھے اپنی شفقت کی خبر سنا، کیونکہ مَیں تجھ پر بھروسا رکھتا ہوں۔ مجھے وہ راہ دکھا جس پر مجھے جانا ہے، کیونکہ مَیں تیرا ہی آرزومند ہوں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 143:8
23 حوالہ جات  

خُداوند تیرا فِدیہ دینے والا اِسرائیل کا قُدُّوس یُوں فرماتا ہے کہ مَیں ہی خُداوند تیرا خُدا ہُوں جو تُجھے مُفِید تعلِیم دیتا ہُوں اور تُجھے اُس راہ میں جِس میں تُجھے جانا ہے لے چلتا ہُوں۔


خُدا اُس میں ہے۔ اُسے کبھی جُنِبش نہ ہو گی۔ خُدا صُبح سویرے اُس کی کُمک کرے گا۔


مَیں تُجھے تعلِیم دُوں گا اور جِس راہ پر تُجھے چلنا ہو گا تُجھے بتاؤُں گا۔ مَیں تُجھے صلاح دُوں گا۔ میری نظر تُجھ پر ہو گی۔


اور جب تُو دہنی یا بائِیں طرف مُڑے تو تیرے کان تیرے پِیچھے سے یہ آواز سُنیں گے کہ راہ یِہی ہے اِس پر چل۔


لیکن مَیں تیری قُدرت کا گِیت گاؤُں گا بلکہ صُبح کو بُلند آواز سے تیری شفقت کا گِیت گاؤُں گا کیونکہ تُو میرا اُونچا بُرج ہے اور میری مُصِیبت کے دِن میری پناہ گاہ۔


مُجھے سِکھا کہ تیری مرضی پر چلُوں اِس لِئے کہ تُو میرا خُدا ہے۔ تیری نیک رُوح مُجھے راستی کے مُلک میں لے چلے۔


اَے خُداوند مُجھے اپنی راہ بتا اور میرے دُشمنوں کے سبب سے مُجھے ہموار راستہ پر چلا۔


صُبح کو اپنی شفقت سے ہم کو آسُودہ کر تاکہ ہم عُمر بھر خُوش و خُرّم رہیں۔


ہم اپنے ہاتھوں کے ساتھ دِلوں کو بھی خُدا کے حضُور آسمان کی طرف اُٹھائیں۔


یا رب! اپنے بندہ کی جان کو شاد کر دے کیونکہ مَیں اپنی جان تیری طرف اُٹھاتا ہُوں۔


کیونکہ اُس کا قہر دم بھر کا ہے۔ اُس کا کرم عُمر بھر کا۔ رات کو شاید رونا پڑے پر صُبح کو خُوشی کی نَوبت آتی ہے۔


مُجھے فہم عطا کر اور مَیں تیری شرِیعت پر چلُوں گا۔ بلکہ مَیں پُورے دِل سے اُس کو مانُوں گا۔


(یود) تیرے ہاتھوں نے مُجھے بنایا اور ترتِیب دی۔ مُجھے فہم عطا کر تاکہ تیرے فرمان سِیکھ لُوں۔


تَو بھی دِن کو خُداوند اپنی شفقت دِکھائے گا اور رات کو مَیں اُس کا گِیت گاؤُں گا بلکہ اپنی حیات کے خُدا سے دُعا کرُوں گا۔


اَے خُداوند! میرے دُشمنوں کے سبب سے مُجھے اپنی صداقت میں چلا۔ میرے آگے آگے اپنی راہ کو صاف کر دے


آؤ ہم دریافت کریں اور خُداوند کے عِرفان میں ترقّی کریں۔ اُس کا ظہُور صُبح کی مانِند یقِینی ہے اور وہ ہمارے پاس برسات کی مانِند یعنی آخِری برسات کی مانِند جو زمِین کو سیراب کرتی ہے آئے گا۔


تب منوحہ نے کہا تیری باتیں پُوری ہوں! پر اُس لڑکے کا کَیسا طَور و طرِیق اور کیا کام ہو گا؟


تب داؤُد نے کہا کہ کیا قعیلہ کے لوگ مُجھے اور میرے لوگوں کو ساؤُل کے حوالہ کر دیں گے؟ خُداوند نے کہا وہ تُجھے حوالہ کر دیں گے۔


میری جان کی حِفاظت کر اور مُجھے چُھڑا۔ مُجھے شرمِندہ نہ ہونے دے کیونکہ میرا توکُّل تُجھ ہی پر ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات