Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 142:3 - کِتابِ مُقادّس

3 جب مُجھ میں میری جان نِڈھال تھی تُو میری راہ سے واقِف تھا۔ جِس راہ پر مَیں چلتا ہُوں اُس میں اُنہوں نے میرے لِئے پھندا لگایا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 جَب میری رُوح میرے اَندر نڈھال ہو جاتی ہے، تَب آپ ہی میری راہ جانتے ہیں۔ جِس راہ پر میں چلتا ہُوں اُس میں میرے دُشمنوں نے میرے لیٔے پھندا لگا رکھا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 जब मेरी रूह मेरे अंदर निढाल हो जाती है तो तू ही मेरी राह जानता है। जिस रास्ते में मैं चलता हूँ उसमें लोगों ने फंदा छुपाया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 جب میری روح میرے اندر نڈھال ہو جاتی ہے تو تُو ہی میری راہ جانتا ہے۔ جس راستے میں مَیں چلتا ہوں اُس میں لوگوں نے پھندا چھپایا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 142:3
20 حوالہ جات  

مُجھے اُس پھندے سے جو انہوں نے میرے لِئے لگایا ہے اور بدکرداروں کے دام سے بچا۔


مغرُوروں نے میرے لِئے پھندے اور رسِیّوں کو چِھپایا ہے۔ اُنہوں نے راہ کے کنارے جال لگایا ہے۔ اُنہوں نے میرے لِئے دام بِچھا رکھّے ہیں۔ (سِلاہ)


جب تُو اچانک اُن پر فَوج چڑھا لائے گا اُن کے گھروں سے ماتم کی صدا نِکلے کیونکہ اُنہوں نے مُجھے پھنسانے کو گڑھا کھودا اور میرے پاؤں کے لِئے پھندے لگائے۔


اِسی سبب سے مُجھ میں میری جان نِڈھال ہے اور میرا دِل مُجھ میں بیکل ہے۔


مَیں اپنی افسُردہ دِلی میں زمِین کی اِنتِہا سے تُجھے پکارُوں گا۔ تُو مُجھے اُس چٹان پر لے چل جو مُجھ سے اُونچی ہے


میرا دِل گھاس کی طرح جُھلس کر سُوکھ گیا۔ کیونکہ مَیں اپنی روٹی کھانا بُھول جاتا ہُوں۔


مَیں خُدا کو یاد کرتا ہُوں اور بے چَین ہُوں۔ مَیں واوَیلا کرتا ہُوں اور میری جان نِڈھال ہے۔ (سِلاہ)


وہ اِکٹّھے ہو کر چِھپ جاتے ہیں۔ وہ میرے نقشِ قدم کو دیکھتے بھالتے ہیں کیونکہ وہ میری جان کی گھات میں ہیں۔


مُجھے اُس جال سے نِکال لے جو اُنہوں نے چِھپ کر میرے لِئے بچھایا ہے کیونکہ تُو ہی میرا مُحکم قلعہ ہے۔


مَیں پانی کی طرح بہہ گیا۔ میری سب ہڈّیاں اُکھڑ گئیِں۔ میرا دِل موم کی مانِند ہو گیا۔ وہ میرے سِینہ میں پِگھل گیا۔


کیونکہ خُداوند صادِقوں کی راہ جانتا ہے پر شرِیروں کی راہ نابُود ہو جائے گی۔


لیکن وہ اُس راستہ کو جِس پر مَیں چلتا ہُوں جانتا ہے۔ جب وہ مُجھے تالے گا تو مَیں سونے کی مانِند نِکل آؤں گا۔


اُس وقت فرِیسِیوں نے جا کر مشورَہ کِیا کہ اُسے کیوں کر باتوں میں پھنسائیں۔


تُو نے میرے دِل کو آزما لِیا ہے۔ تُو نے رات کو میری نِگرانی کی۔ تُو نے مُجھے پرکھّا اور کُچھ کھوٹ نہ پایا۔ مَیں نے ٹھان لِیا ہے کہ میرا مُنہ خطا نہ کرے۔


یقِیناً ادنیٰ لوگ بے ثبات ہیں اور اعلیٰ آدمی جُھوٹے۔ وہ ترازُو میں ہلکے نِکلیں گے۔ وہ سب کے سب بے ثباتی سے بھی ہیچ ہیں۔


اَے خُداوند! میری دُعا سُن اور میری فریاد تیرے حضُور پُہنچے۔


اُٹھ رات کو پہروں کے شرُوع میں فریاد کر۔ خُداوند کے حضُور اپنا دِل پانی کی مانِند اُنڈیل دے۔ اپنے بچّوں کی زِندگی کے لِئے جو سب کُوچوں میں بُھوک سے بے ہوش پڑے ہیں اُس کے حضُور میں دستِ دُعا بُلند کر۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات