Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 140:6 - کِتابِ مُقادّس

6 مَیں نے خُداوند سے کہا میرا خُدا تُو ہی ہے۔ اَے خُداوند! میری اِلتجا کی آواز پر کان لگا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 اَے یَاہوِہ، مَیں آپ سے کہتا ہُوں، ”آپ میرے خُدا ہیں۔“ اَے یَاہوِہ، میری فریاد پر کان لگائیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 मैं रब से कहता हूँ, “तू ही मेरा ख़ुदा है, मेरी इल्तिजाओं की आवाज़ सुन!”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 مَیں رب سے کہتا ہوں، ”تُو ہی میرا خدا ہے، میری التجاؤں کی آواز سن!“

باب دیکھیں کاپی




زبور 140:6
18 حوالہ جات  

لیکن اَے خُداوند! میرا توکُّل تُجھ پر ہے۔ مَیں نے کہا تُو میرا خُدا ہے۔


مَیں نے خُداوند سے کہا ہے تُو ہی رب ہے۔ تیرے سِوا میری بھلائی نہیں۔


اَے خُداوند! مَیں نے تُجھ سے فریاد کی۔ مَیں نے کہا تُو میری پناہ ہے اور زِندوں کی زمِین میں میرا بخرہ۔


(خیتھ) خُداوند میرا بخرہ ہے۔ مَیں نے کہا ہے مَیں تیری باتیں مانُوں گا۔


اور مَیں اِس تِہائی کو آگ میں ڈال کر چاندی کی طرح صاف کرُوں گا اور سونے کی طرح تاؤُں گا۔ وہ مُجھ سے دُعا کریں گے اور مَیں اُن کی سنُوں گا۔ مَیں کہُوں گا یہ میرے لوگ ہیں اور وہ کہیں گے خُداوند ہی ہمارا خُدا ہے۔


میری جان نے کہا میرا بخرہ خُداوند ہے اِس لِئے میری اُمّید اُسی سے ہے۔


اَے خُداوند! میری دُعا سُن۔ میری اِلتجا پر کان لگا۔ اپنی وفاداری اور صداقت میں مُجھے جواب دے


اَے خُداوند! میری آواز سُن لے۔ میری اِلتجا کی آواز پر تیرے کان لگے رہیں۔


مَیں خُداوند سے مُحبّت رکھتا ہُوں کیونکہ اُس نے میری فریاد اور مِنّت سُنی ہے۔


مَیں خُداوند کے بارے میں کہُوں گا وُہی میری پناہ اور میرا گڑھ ہے۔ وہ میرا خُدا ہے جِس پر میرا توکُّل ہے۔


اَے خُدا! میری فریاد کی آواز سُن لے۔ میری جان کو دُشمن کے خَوف سے بچائے رکھ۔


میرا دِل قائِم ہے۔ اَے خُدا! میرا دِل قائِم ہے۔ مَیں گاؤُں گا بلکہ مَیں مدح سرائی کرُوں گا۔


دہنی طرف نِگاہ کر اور دیکھ مُجھے کوئی نہیں پہچانتا۔ میرے لِئے کہیں پناہ نہ رہی۔ کِسی کو میری جان کی فِکر نہیں۔


جب تُو اچانک اُن پر فَوج چڑھا لائے گا اُن کے گھروں سے ماتم کی صدا نِکلے کیونکہ اُنہوں نے مُجھے پھنسانے کو گڑھا کھودا اور میرے پاؤں کے لِئے پھندے لگائے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات