Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 139:2 - کِتابِ مُقادّس

2 تُو میرا اُٹھنا بَیٹھنا جانتا ہے۔ تُو میرے خیال کو دُور سے سمجھ لیتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 آپ میرا اُٹھنا بیٹھنا جانتے ہیں، آپ یہ سَب کچھ جانتے ہیں؛ اَور آپ دُور ہی سے میرے خیالات مَعلُوم کرلیتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 मेरा उठना बैठना तुझे मालूम है, और तू दूर से ही मेरी सोच समझता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 میرا اُٹھنا بیٹھنا تجھے معلوم ہے، اور تُو دُور سے ہی میری سوچ سمجھتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 139:2
17 حوالہ جات  

یِسُوعؔ نے اُن کے خیال معلُوم کر کے کہا کہ تُم کیوں اپنے دِلوں میں بُرے خیال لاتے ہو؟


لیکن مَیں تیری نشِست اور آمد و رفت اور تیرا مُجھ پر جُھنجھلانا جانتا ہُوں۔


لیکن یِسُوعؔ نے اُن کے دِلوں کا خیال معلُوم کر کے ایک بچّہ کو لِیا اور اپنے پاس کھڑا کر کے اُن سے کہا۔


خُداوند اِنسان کے خیالوں کو جانتا ہے کہ وہ باطِل ہیں۔


لیکن مَیں تیری نشِست اور آمد و رفت اور تیرا مُجھ پر جُھنجھلانا جانتا ہُوں۔


خُداوند کی آنکھیں ہر جگہ ہیں اور نیکوں اور بدوں کی نِگران ہیں۔


کیونکہ کَون ہے جِس نے چھوٹی چِیزوں کے دِن کی تحقِیر کی ہے؟ کیونکہ خُداوند کی وہ سات آنکھیں جو ساری زمِین کی سَیر کرتی ہیں خُوشی سے اُس ساہُول کو دیکھتی ہیں جو زرُبّاؔبل کے ہاتھ میں ہے۔


تُو میری آوارگی کا حِساب رکھتا ہے۔ میرے آنسُوؤں کو اپنے مشکِیزہ میں رکھ لے۔ کیا وہ تیری کِتاب میں مندرج نہیں ہیں؟


تب اُس کے خادِموں میں سے ایک نے کہا نہیں اَے میرے مالِک! اَے بادشاہ! بلکہ الِیشع جو اِسرائیلؔ میں نبی ہے تیری اُن باتوں کو جو تُو اپنی خلوَت گاہ میں کہتا ہے شاہِ اِسرائیلؔ کو بتا دیتا ہے۔


اور ہاجرہؔ نے خُداوند کا جِس نے اُس سے باتیں کِیں اتااؔیل روئی نام رکھّا یعنی اَے خُدا تُو بصیر ہے کیونکہ اُس نے کہا کیا مَیں نے یہاں بھی اپنے دیکھنے والے کو جاتے ہُوئے دیکھا؟


پس جب تک خُداوند نہ آئے وقت سے پہلے کِسی بات کا فَیصلہ نہ کرو۔ وُہی تارِیکی کی پوشِیدہ باتیں رَوشن کر دے گا اور دِلوں کے منصُوبے ظاہِر کر دے گا اور اُس وقت ہر ایک کی تعرِیف خُدا کی طرف سے ہو گی۔


خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ کیا تُو وُہی نہیں جِس کی بابت مَیں نے قدِیم زمانہ میں اپنے خِدمت گُذار اِسرائیلی نبِیوں کی معرفت جِنہوں نے اُن ایّام میں سالہا سال تک نبُوّت کی فرمایا تھا کہ مَیں تُجھے اُن پر چڑھا لاؤُں گا؟


اور یُوں ہو گا کہ جب بُہت سی بلائیں اور مُصِیبتیں اُن پر آئیں گی تو یہ گِیت گواہ کی طرح اُن پر شہادت دے گا اِس لِئے کہ اِسے اُن کی اَولاد کبھی نہیں بُھولے گی کیونکہ اِس وقت بھی اُن کو اُس مُلک میں پُہنچانے سے پیشتر جِس کی قَسم مَیں نے کھائی ہے مَیں اُن کے خیال کو جِس میں وہ ہیں جانتا ہُوں۔


بلکہ ہم تو دِن بھر تیری ہی خاطِر جان سے مارے جاتے ہیں اور گویا ذبح ہونے والی بھیڑیں سمجھے جاتے ہیں۔


اور خُداوند کی رُوح مُجھ پر نازِل ہُوئی اور اُس نے مُجھے کہا کہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ اَے بنی اِسرائیل تُم نے یُوں کہا ہے۔ مَیں تُمہارے دِل کے خیالات کو جانتا ہُوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات