Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 138:8 - کِتابِ مُقادّس

8 خُداوند میرے لِئے سب کُچھ کرے گا۔ اَے خُداوند! تیری شفقت ابدی ہے۔ اپنی دست کاری کو ترک نہ کر۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 یَاہوِہ میرے لیٔے اَپنا مقصد پُورا کریں گے؛ اَے یَاہوِہ، آپ کی شفقت و مَحَبّت اَبدی ہے۔ اَپنے ہاتھوں کے کاموں کو ترک نہ کریں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 रब मेरी ख़ातिर बदला लेगा। ऐ रब, तेरी शफ़क़त अबदी है। उन्हें न छोड़ जिनको तेरे हाथों ने बनाया है!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 رب میری خاطر بدلہ لے گا۔ اے رب، تیری شفقت ابدی ہے۔ اُنہیں نہ چھوڑ جن کو تیرے ہاتھوں نے بنایا ہے!

باب دیکھیں کاپی




زبور 138:8
23 حوالہ جات  

اور مُجھے اِس بات کا بھروسا ہے کہ جِس نے تُم میں نیک کام شرُوع کِیا ہے وہ اُسے یِسُوع مسِیح کے دِن تک پُورا کر دے گا۔


مَیں خُدا تعالیٰ سے فریاد کرُوں گا۔ خُدا سے جو میرے لِئے سب کُچھ کرتا ہے۔


تُمہارا بُلانے والا سچّا ہے۔ وہ اَیسا ہی کرے گا۔


اَے خُداوند! تُو ہی ہم کو سلامتی بخشے گا کیونکہ تُو ہی نے ہمارے سب کاموں کو ہمارے لِئے انجام دِیا ہے۔


خُداوند کا شُکر کرو کیونکہ وہ بھلا ہے کہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔


لیکن خُداوند کی شفقت اُس سے ڈرنے والوں پر ازل سے ابد تک اور اُس کی صداقت نسل در نسل ہے۔


پس جو خُدا کی مرضی کے مُوافِق دُکھ پاتے ہیں وہ نیکی کر کے اپنی جانوں کو وفادار خالِق کے سپُرد کریں۔


مَیں نے اِن لوگوں کو اپنے لِئے بنایا تاکہ وہ میری حمد کریں۔


اور اندھوں کو اُس راہ سے جِسے وہ نہیں جانتے لے جاؤُں گا۔ مَیں اُن کو اُن راستوں پر جِن سے وہ آگاہ نہیں لے چلُوں گا۔ مَیں اُن کے آگے تارِیکی کو روشنی اور اُونچی نِیچی جگہوں کو ہموار کر دُوں گا۔ مَیں اُن سے یہ سلُوک کرُوں گا اور اُن کو ترک نہ کرُوں گا۔


کیونکہ خُداوند بھلا ہے۔ اُس کی شفقت ابدی ہے اور اُس کی وفاداری پُشت در پُشت رہتی ہے۔


جان رکھّو کہ خُداوند ہی خُدا ہے۔ اُسی نے ہم کو بنایا اور ہم اُسی کے ہیں۔ ہم اُس کے لوگ اور اُس کی چراگاہ کی بھیڑیں ہیں۔


کیونکہ جب باوُجُود دُشمن ہونے کے خُدا سے اُس کے بیٹے کی مَوت کے وسِیلہ سے ہمارا میل ہو گیا تو میل ہونے کے بعد تو ہم اُس کی زِندگی کے سبب سے ضرُور ہی بچیں گے۔


جو ڈالی مُجھ میں ہے اور پَھل نہیں لاتی اُسے وہ کاٹ ڈالتا ہے اور جو پَھل لاتی ہے اُسے چھانٹتا ہے تاکہ زِیادہ پَھل لائے۔


تُو مُجھے پُکارتا اور مَیں تُجھے جواب دیتا۔ تُجھے اپنے ہاتھوں کی صنعت کی طرف رغبت ہوتی۔


تیرے ہی ہاتھوں نے مُجھے بنایا اور سراسر جوڑ کر کامِل کِیا۔ پِھر بھی تُو مُجھے ہلاک کرتا ہے۔


کیا تُجھے اچھّا لگتا ہے کہ اندھیر کرے اور اپنے ہاتھوں کی بنائی ہُوئی چِیز کو حقِیر جانے اور شرِیروں کی مشورت کو روشن کرے؟


یہُوداؔہ کی طرف سے جو یِسُوع مسِیح کا بندہ اور یعقُوبؔ کا بھائی ہے اُن بُلائے ہُوؤں کے نام جو خُدا باپ میں عزِیز اور یِسُوع مسِیح کے لِئے محفُوظ ہیں۔


وہ میری نجات کے لِئے آسمان سے بھیجے گا۔ جب وہ جو مُجھے نِگلنا چاہتا ہے ملامت کرتا ہو۔ (سِلاہ) خُدا اپنی شفقت اور سچّائی کو بھیجے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات