Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 138:7 - کِتابِ مُقادّس

7 خواہ مَیں دُکھ میں سے گُذروں تُو مُجھے تازہ دَم کرے گا۔ تُو میرے دُشمنوں کے قہر کے خِلاف ہاتھ بڑھائے گا۔ اور تیرا دہنا ہاتھ مُجھے بچا لے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 حالانکہ میں مُصیبتوں میں سے گزرتا ہُوں، تو بھی آپ میری جان کی حِفاظت کرتے ہیں؛ اَور میرے دُشمنوں کے قہر کے خِلاف اَپنا ہاتھ بڑھاتے ہیں، اَور اَپنے داہنے ہاتھ سے مُجھے بچا لیتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 जब कभी मुसीबत मेरा दामन नहीं छोड़ती तो तू मेरी जान को ताज़ादम करता है, तू अपना दहना हाथ बढ़ाकर मुझे मेरे दुश्मनों के तैश से बचाता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 جب کبھی مصیبت میرا دامن نہیں چھوڑتی تو تُو میری جان کو تازہ دم کرتا ہے، تُو اپنا دہنا ہاتھ بڑھا کر مجھے میرے دشمنوں کے طیش سے بچاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 138:7
32 حوالہ جات  

تُو مت ڈر کیونکہ مَیں تیرے ساتھ ہُوں۔ ہِراسان نہ ہو کیونکہ مَیں تیرا خُدا ہُوں مَیں تُجھے زور بخشُوں گا۔ مَیں یقِیناً تیری مدد کرُوں گا اور مَیں اپنی صداقت کے دہنے ہاتھ سے تُجھے سنبھالُوں گا۔


کیا تُو ہم کو پِھر زِندہ نہ کرے گا تاکہ تیرے لوگ تُجھ میں شادمان ہوں؟


پس خُدا کے دہنے ہاتھ سے سر بُلند ہو کر اور باپ سے وہ رُوحُ القُدس حاصِل کر کے جِس کا وعدہ کِیا گیا تھا اُس نے یہ نازِل کِیا جو تُم دیکھتے اور سُنتے ہو۔


اِس لِئے خُداوند کا قہر اُس کے لوگوں پر بھڑکا اور اُس نے اُن کے خِلاف اپنا ہاتھ بڑھایا اور اُن کو مارا چُنانچہ پہاڑ کانپ گئے اور اُن کی لاشیں بازاروں میں غلاظت کی مانِند پڑی ہیں۔ باوُجُود اِس کے اُس کا قہر ٹل نہیں گیا بلکہ اُس کا ہاتھ ہنُوز بڑھا ہُؤا ہے۔


وہ قَیدِیوں میں گُھسیں گے اور مقتُولوں کے نِیچے چِھپیں گے۔ باوُجُود اِس کے اُس کا قہر ٹل نہیں گیا بلکہ اُس کا ہاتھ ہنُوز بڑھا ہُؤا ہے۔


دیکھو وہ مُجھے قتل کرے گا۔ مَیں اِنتِظار نہیں کرُوں گا۔ بہر حال مَیں اپنی راہوں کی تائِید اُس کے حضُور کرُوں گا۔


دیکھ خُداوند فرماتا ہے اَے ہلاک کرنے والے پہاڑ جو تمام رُویِ زمِین کو ہلاک کرتا ہے! مَیں تیرا مُخالِف ہُوں اور مَیں اپنا ہاتھ تُجھ پر بڑھاؤُں گا اور چٹانوں پر سے تُجھے لُڑھکاؤُں گا اور تُجھے جلا ہُؤا پہاڑ بنا دُوں گا۔


اپنے دہنے ہاتھ سے بچا اور ہمیں جواب دے۔ تاکہ تیرے محبُوب بچائے جائیں۔


تُو جو اپنے دہنے ہاتھ سے اپنے توکُّل کرنے والوں کو اُن کے مُخالِفوں سے بچاتا ہے اپنی عجِیب شفقت دِکھا!


پِھر مَیں نے کہا یہ میری ہی کمزوری ہے۔ مَیں تو حق تعالیٰ کی قُدرت کے زمانہ کو یاد کرُوں گا۔


کیونکہ نہ تو یہ اپنی تلوار سے اِس مُلک پر قابِض ہُوئے اور نہ اِن کے بازُو نے اِن کو بچایا بلکہ تیرے دہنے ہاتھ اور تیرے بازُو اور تیرے چہرے کے نُور نے اِن کو فتح بخشی کیونکہ تُو اِن سے خُوشنُود تھا۔


تُو نے مُجھ کو اپنی نجات کی سِپر بخشی اور تیرے دہنے ہاتھ نے مُجھے سنبھالا اور تیری نرمی نے مُجھے بزُرگ بنایا ہے۔


تب تو جِس دِن مَیں فریاد کرُوں گا میرے دُشمن پسپا ہوں گے۔ مُجھے یہ معلُوم ہے کہ خُدا میری طرف ہے۔


اب مَیں جان گیا کہ خُداوند اپنے ممسُوح کو بچا لیتا ہے۔ وہ اپنے دہنے ہاتھ کی نجات بخش قُوّت سے اپنے مُقدّس آسمان پر سے اُسے جواب دے گا۔


منسّی اِفرائِیم کا اور اِفرائِیم منسّی کا اور وہ مِل کر یہُوداؔہ کے مُخالِف ہوں گے۔ باوُجُود اِس کے اُس کا قہر ٹل نہیں گیا بلکہ اُس کا ہاتھ ہنُوز بڑھا ہُؤا ہے۔


پس خُداوند اُن کے جوانوں سے خُوشنُود نہ ہو گا اور وہ اُن کے یتِیموں اور اُن کی بیواؤں پر کبھی رحم نہ کرے گا کیونکہ اُن میں ہر ایک بے دِین اور بدکردار ہے اور ہر ایک مُنہ حماقت اُگلتا ہے باوُجُود اِس کے اُس کا قہر ٹل نہیں گیا بلکہ اُس کا ہاتھ ہنُوز بڑھا ہُؤا ہے۔


آگے ارامی ہوں گے اور پِیچھے فلِستی اور وہ مُنہ پسار کر اِسرائیل کو نِگل جائیں گے۔ باوُجُود اِس کے اُس کا قہر ٹل نہیں گیا بلکہ اُس کا ہاتھ ہنُوز بڑھا ہُؤا ہے۔


کیونکہ مَیں ہمیشہ نہ جھگڑُوں گا اور سدا غَضب ناک نہ رہُوں گا اِس لِئے کہ میرے حضُور رُوح اور جانیں جو مَیں نے پَیدا کی ہیں بیتاب ہو جاتی ہیں۔


اُس نے میرے زورآور دُشمن اور میرے عداوت رکھنے والوں سے مُجھے چُھڑا لِیا کیونکہ وہ میرے لِئے نہایت زبردست تھے۔


وہ میری مُصِیبت کے دِن مُجھ پر آ پڑے پر خُداوند میرا سہارا تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات