Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 138:4 - کِتابِ مُقادّس

4 اَے خُداوند! زمِین کے سب بادشاہ تیرا شُکر کریں گے کیونکہ اُنہوں نے تیرے مُنہ کا کلام سُنا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 اَے یَاہوِہ، زمین کے سَب بادشاہ آپ کی سِتائش کریں گے، کیونکہ اُنہُوں آپ کے مُنہ کا کلام سُنا ہے،

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 ऐ रब, दुनिया के तमाम हुक्मरान तेरे मुँह के फ़रमान सुनकर तेरा शुक्र करें।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 اے رب، دنیا کے تمام حکمران تیرے منہ کے فرمان سن کر تیرا شکر کریں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 138:4
14 حوالہ جات  

اور قَوموں کو خُداوند کے نام کا اور زمِین کے سب بادشاہوں کو تیرے جلال کا خَوف ہو گا۔


بلکہ سب بادشاہ اُس کے سامنے سرنِگُوں ہوں گے۔ کُل قَومیں اُس کی مُطِیع ہوں گی۔


ساری دُنیا خُداوند کو یاد کرے گی اور اُس کی طرف رجُوع لائے گی اور قَوموں کے سب گھرانے تیرے حضُور سِجدہ کریں گے۔


مَیں اپنے بھائِیوں سے تیرے نام کا اِظہار کرُوں گا۔ جماعت میں تیری سِتایش کرُوں گا۔


اور قَومیں اُس کی رَوشنی میں چلیں پِھریں گی اور زمِین کے بادشاہ اپنی شان و شَوکت کا سامان اُس میں لائیں گے۔


اور جب ساتوِیں فرِشتہ نے نرسِنگا پُھونکا تو آسمان پر بڑی آوازیں اِس مضمُون کی پَیدا ہُوئیں کہ دُنیا کی بادشاہی ہمارے خُداوند اور اُس کے مسِیح کی ہو گئی اور وہ ابدُالآباد بادشاہی کرے گا۔


تُو قَوموں کا دُودھ بھی پی لے گی۔ ہاں بادشاہوں کی چھاتی چُوسے گی اور تُو جانے گی کہ مَیں خُداوند تیرا نجات دینے والا اور یعقُوبؔ کا قادِر تیرا فِدیہ دینے والا ہُوں۔


اور بادشاہ تیرے مُربیّ ہوں گے اور اُن کی بِیویاں تیری دایہ ہوں گی۔ وہ تیرے سامنے مُنہ کے بل زمِین پر گِریں گے اور تیرے پاؤں کی خاک چاٹیں گے اور تُو جانے گی کہ مَیں ہی خُداوند ہُوں جِس کے مُنتظِر شرمِندہ نہ ہوں گے۔


جب خُداوند کی عِبادت کے لِئے قَومیں اور مُملِکتیں مِل کر جمع ہوں۔


اَے خُدا! جب مَیں بُڈھا اور سر سفید ہو جاؤُں تو مُجھے ترک نہ کرنا جب تک کہ مَیں تیری قُدرت آیندہ پُشت پر اور تیرا زور ہر آنے والے پر ظاہِر نہ کر دُوں۔


تب مَیں خطاکاروں کو تیری راہیں سِکھاؤُں گا اور گُنہگار تیری طرف رجُوع کریں گے۔


اَے خُداوند! مَیں لوگوں میں تیرا شُکر کرُوں گا۔ مَیں اُمّتوں میں تیری مدح سرائی کرُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات