Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 136:11 - کِتابِ مُقادّس

11 اور اِسرائیل کو اُن میں سے نِکال لایا کہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 اَور مِصریوں کے درمیان سے اِسرائیل کو نکال لائے اُن کی شفقت اَبدی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 जो इसराईल को मिसरियों में से निकाल लाया उसका शुक्र करो, क्योंकि उस की शफ़क़त अबदी है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 جو اسرائیل کو مصریوں میں سے نکال لایا اُس کا شکر کرو، کیونکہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 136:11
11 حوالہ جات  

اور ٹھیک اُسی روز خُداوند بنی اِسرائیل کے سب جَتھّوں کو مُلکِ مِصرؔ سے نِکال لے گیا۔


اور مُوسیٰؔ نے لوگوں سے کہا کہ تُم اِس دِن کو یاد رکھنا جِس میں تُم مِصرؔ سے جو غُلامی کا گھر ہے نِکلے کیونکہ خُداوند اپنے زورِ بازُو سے تُم کو وہاں سے نِکال لایا۔ اِس میں خمِیری روٹی کھائی نہ جائے۔


اور اِسرائیل کو چاندی اور سونے کے ساتھ نِکال لایا اور اُس کے قبِیلوں میں ایک بھی کمزور آدمی نہ تھا۔


لیکن وہ اپنے لوگوں کو بھیڑوں کی مانِند لے چلا اور بیابان میں گلّہ کی مانِند اُن کی رہنُمائی کی۔


اور جب فرِعونؔ نے اُن لوگوں کو جانے کی اِجازت دے دی تو خُدا اِن کو فلستِیوں کے مُلک کے راستہ سے نہیں لے گیا اگرچہ اُدھر سے نزدِیک پڑتا کیونکہ خُدا نے کہا اَیسا نہ ہو کہ یہ لوگ لڑائی بھڑائی دیکھ کر پچھتانے لگیں اور مِصرؔ کو لَوٹ جائیں۔


اور اُن چار سَو تیس برسوں کے گُذر جانے پر ٹِھیک اُسی روز خُداوند کا سارا لشکر مُلکِ مِصرؔ سے نِکل گیا۔


یہ وہ رات ہے جِسے خُداوند کی خاطِر ماننا بُہت مناسب ہے کیونکہ اِس میں وہ اُن کو مُلکِ مِصرؔ سے نِکال لایا۔ خُداوند کی یہ وُہی رات ہے جِسے لازِم ہے کہ سب بنی اِسرائیل نسل در نسل خُوب مانیں۔


اور یِہی تیرے پاس گویا تیرے ہاتھ میں ایک نِشان اور تیری دونوں آنکھوں کے سامنے ایک یادگار ٹھہرے تاکہ خُداوند کی شرِیعت تیری زُبان پر ہو کیونکہ خُداوند نے تُجھ کو اپنے زورِ بازُو سے مُلکِ مِصرؔ سے نِکالا۔


اور جب آیندہ زمانہ میں تیرا بیٹا تُجھ سے سوال کرے کہ یہ کیا ہے؟ تو تُو اُسے یہ جواب دینا کہ خُداوند ہم کو مِصرؔ سے جو غُلامی کا گھر ہے بزورِ بازُو نِکال لایا۔


اور یہ تیرے ہاتھ پر ایک نِشان اور تیری پیشانی پر ٹیکوں کی مانِند ہوں کیونکہ خُداوند اپنے زورِ بازُو سے ہم کو مِصرؔ سے نِکال لایا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات