Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 134:1 - کِتابِ مُقادّس

1 اَے خُداوند کے بندو! آؤ سب خُداوند کو مُبارک کہو۔ تُم جو رات کو خُداوند کے گھر میں کھڑے رہتے ہو!

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 اَے یَاہوِہ کے سَب خادِمو، یَاہوِہ کی سِتائش کرو، تُم جو رات کو یَاہوِہ کے گھر میں خدمت کرتے ہو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 ज़ियारत का गीत। आओ, रब की सताइश करो, ऐ रब के तमाम ख़ादिमो जो रात के वक़्त रब के घर में खड़े हो।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 زیارت کا گیت۔ آؤ، رب کی ستائش کرو، اے رب کے تمام خادمو جو رات کے وقت رب کے گھر میں کھڑے ہو۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 134:1
32 حوالہ جات  

مَیں نے مُصِیبت میں خُداوند سے فریاد کی اور اُس نے مُجھے جواب دِیا۔


اور یہ وہ گانے والے ہیں جو لاویوں کے آبائی خاندانوں کے سردار تھے اور کوٹھریوں میں رہتے اور اَور خِدمت سے معذُور تھے کیونکہ وہ دِن رات اپنے کام میں مشغُول رہتے تھے۔


اور تخت میں سے یہ آواز نِکلی کہ اَے اُس سے ڈرنے والے بندو خواہ چھوٹے ہو خواہ بڑے! تُم سب ہمارے خُدا کی حمد کرو۔


اَے میرے فرزندو تُم اب غافِل نہ رہو کیونکہ خُداوند نے تُم کو چُن لِیا ہے کہ اُس کے حضُور کھڑے ہو اور اُس کی خِدمت کرو اور اُس کے خادِم بنو اور بخُور جلاؤ۔


مَیں خُوش ہُؤا جب وہ مُجھ سے کہنے لگے آؤ خُداوند کے گھر چلیں۔


سو تُم خَیمۂِ اِجتماع کے دروازہ پر سات روز تک دِن رات ٹھہرے رہنا اور خُداوند کے حُکم کو ماننا تاکہ تُم مَر نہ جاؤ کیونکہ اَیسا ہی حُکم مُجھ کو مِلا ہے۔


وہ چَوراسی برس سے بیوہ تھی اور ہَیکل سے جُدا نہ ہوتی تھی بلکہ رات دِن روزوں اور دُعاؤں کے ساتھ عِبادت کِیا کرتی تھی۔


مَیں اپنی آنکھیں پہاڑوں کی طرف اُٹھاؤُں گا۔ میری کُمک کہاں سے آئے گی؟


اَے خُداوند! داؤُد کی خاطِر اُس کی سب مُصِیبتوں کو یاد کر


اَے خُداوند! میرا دِل مغرُور نہیں اور مَیں بُلند نظر نہیں ہُوں نہ مُجھے بڑے بڑے مُعاملوں سے کوئی سروکار ہے نہ اُن باتوں سے جو میری سمجھ سے باہر ہیں۔


صُبح کا اِنتظار کرنے والوں سے زِیادہ۔ ہاں صُبح کا اِنتظار کرنے والوں سے کہیں زِیادہ میری جان خُداوند کی مُنتظِر ہے۔


اِسرائیل اب یُوں کہے اُنہوں نے میری جوانی سے اب تک مُجھے بار بار ستایا۔


مُبارک ہے ہر ایک جو خُداوند سے ڈرتا اور اُس کی راہوں پر چلتا ہے۔


جب خُداوند صِیُّون کے اسِیروں کو واپس لایا تو ہم خواب دیکھنے والوں کی مانِند تھے۔


تُو جو آسمان پر تخت نشِین ہے مَیں اپنی آنکھیں تیری طرف اُٹھاتا ہُوں۔


اُسی مَوقع پر خُداوند نے لاوی کے قبِیلہ کو اِس غرض سے الگ کِیا کہ وہ خُداوند کے عہد کے صندُوق کو اُٹھایا کرے اور خُداوند کے حضُور کھڑا ہو کر اُس کی خِدمت کو انجام دے اور اُس کے نام سے برکت دِیا کرے جَیسا آج تک ہوتا ہے۔


دیکھو! کَیسی اچھّی اور خُوشی کی بات ہے کہ بھائی باہم مِل کر رہیں۔


اَے خُداوند کے لشکرو! سب اُس کو مُبارک کہو۔ تُم جو اُس کے خادِم ہو اور اُس کی مرضی بجا لاتے ہو۔


اگر خُداوند ہی گھر نہ بنائے تو بنانے والوں کی مِحنت عبث ہے۔ اگر خُداوند ہی شہر کی حِفاظت نہ کرے تو نِگہبان کا جاگنا عبث ہے۔


جو خُداوند پر توکُّل کرتے ہیں وہ کوہِ صِیُّون کی مانِند ہیں جو اٹل بلکہ ہمیشہ قائِم ہے۔


اب اِسرائیل یُوں کہے۔ اگر خُداوند ہماری طرف نہ ہوتا۔


سو وہ اور اُن کے بیٹے خُداوند کے گھر یعنی مسکن کے گھر کے پھاٹکوں کی نِگرانی باری باری سے کرتے تھے۔


اِسی سبب سے یہ خُدا کے تخت کے سامنے ہیں اور اُس کے مَقدِس میں رات دِن اُس کی عِبادت کرتے ہیں اور جو تخت پر بَیٹھا ہے وہ اپنا خَیمہ اُن کے اُوپر تانے گا۔


اَے خُداوند! مَیں نے گہراؤ میں سے تیرے حضُور فریاد کی ہے۔


اور وہ خُدا کے گھر کے آس پاس رہا کرتے تھے کیونکہ اُس کی نِگہبانی اُن کے سپُرد تھی اور ہر صُبح کو اُسے کھولنا اُن کے ذِمّے تھا۔


اور تُم مَقدِس میں اپنے بھائیوں یعنی قَوم کے فرزندوں کے آبائی خاندانوں کی تقسِیم کے مُطابِق کھڑے ہو تاکہ اُن میں سے ہر ایک کے لِئے لاویوں کے کِسی نہ کِسی آبائی خاندان کی کوئی شاخ ہو۔


اور اُن کے بھائی بقبُوقیاؔہ اور عُنّو اُن کے سامنے اپنے اپنے پہرے پر مُقرّر تھے۔


مُبارک ہے وہ آدمی جِس کی قُوّت تُجھ سے ہے۔ جِس کے دِل میں صِیُّوؔن کی شاہراہیں ہیں۔


خُداوند کی حمد کرو۔ اَے خُداوند کے بندو! حمد کرو۔ خُداوند کے نام کی حمد کرو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات