Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 132:5 - کِتابِ مُقادّس

5 جب تک خُداوند کے لِئے کوئی جگہ اور یعقُوب کے قادِر کے لِئے مسکن نہ ہو۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 جَب تک کہ میں یَاہوِہ کے لیٔے کویٔی مقام، اَور یعقوب کے قادر خُدا کے لیٔے کویٔی مَسکن نہ ڈھونڈ لُوں۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 जब तक रब के लिए मक़ाम और याक़ूब के सूरमे के लिए सुकूनतगाह न मिले।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 جب تک رب کے لئے مقام اور یعقوب کے سورمے کے لئے سکونت گاہ نہ ملے۔“

باب دیکھیں کاپی




زبور 132:5
12 حوالہ جات  

اور تُم بھی اُس میں باہم تعمِیر کِئے جاتے ہو تاکہ رُوح میں خُدا کا مسکن بنو۔


لیکن کَون اُس کے لِئے گھر بنانے کے قابِل ہے؟ جِس حال کہ آسمان میں بلکہ آسمانوں کے آسمان میں بھی وہ سما نہیں سکتا تو بھلا مَیں کَون ہُوں جو اُس کے حضُور بخُور جلانے کے سِوا کِسی اَور خیال سے اُس کے لِئے گھر بناؤُں؟


اور داؤُد نے اپنے بیٹے سُلیماؔن سے کہا یہ تو خُود میرے دِل میں تھا کہ خُداوند اپنے خُدا کے نام کے لِئے ایک گھر بناؤُں۔


خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ آسمان میرا تخت ہے اور زمِین میرے پاؤں کی چَوکی۔ تُم میرے لِئے کَیسا گھر بناؤ گے اور کَون سی جگہ میری آرام گاہ ہو گی؟


اور اُن سے کہا کہ تُم لاویوں کے آبائی خاندانوں کے سردار ہو۔ تُم اپنے آپ کو پاک کرو۔ تُم بھی اور تُمہارے بھائی بھی تاکہ تُم خُداوند اِسرائیلؔ کے خُدا کے صندُوق کو اُس جگہ جو مَیں نے اُس کے لِئے تیّار کی ہے لا سکو۔


اور داؤُد نے سارے اِسرائیلؔ کو یروشلیِم میں جمع کِیا تاکہ خُداوند کے صندُوق کو اُس جگہ جو اُس نے اُس کے لِئے تیّار کی تھی لے آئیں۔


لیکن کیا خُدا فی الحقِیقت زمِین پر سکُونت کرے گا؟ دیکھ آسمان بلکہ آسمانوں کے آسمان میں بھی تُو سما نہیں سکتا تو یہ گھر تو کُچھ بھی نہیں جِسے مَیں نے بنایا۔


اور وہ خُداوند کے صندُوق کو اندر لائے اور اُسے اُس کی جگہ پر اُس خَیمہ کے بِیچ میں جو داؤُد نے اُس کے لِئے کھڑا کِیا تھا رکھّا اور داؤُد نے سوختنی قُربانِیاں اور سلامتی کی قُربانِیاں خُداوند کے آگے چڑھائِیں۔


جب بادشاہ اپنے محلّ میں رہنے لگا اور خُداوند نے اُسے اُس کی چاروں طرف کے سب دُشمنوں سے آرام بخشا۔


اور میرے باپ داؤُد کے دِل میں تھا کہ خُداوند اِسرائیلؔ کے خُدا کے نام کے لِئے ایک گھر بنائے۔


تب داؤُد بادشاہ اپنے پاؤں پر اُٹھ کھڑا ہُؤا اور کہنے لگا اَے میرے بھائیو اور میرے لوگو میری سُنو! میرے دِل میں تو تھا کہ خُداوند کے عہد کے صندُوق کے لِئے آرام گاہ اور اپنے خُدا کے لِئے پاؤں کی کُرسی بناؤُں اور مَیں نے اُس کے بنانے کی تیّاری بھی کی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات