Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 132:14 - کِتابِ مُقادّس

14 یہ ہمیشہ کے لِئے میری آرام گاہ ہے۔ مَیں یہیں رہُوں گا کیونکہ مَیں نے اِسے پسند کِیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 ”یہ ہمیشہ کے لیٔے میری آرامگاہ ہے؛ اَور یہاں میں تخت نشین رہُوں گا کیونکہ یہی میری خواہش ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 उसने फ़रमाया, “यह हमेशा तक मेरी आरामगाह है, और यहाँ मैं सुकूनत करूँगा, क्योंकि मैं इसका आरज़ूमंद हूँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 اُس نے فرمایا، ”یہ ہمیشہ تک میری آرام گاہ ہے، اور یہاں مَیں سکونت کروں گا، کیونکہ مَیں اِس کا آرزومند ہوں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 132:14
21 حوالہ جات  

اُٹھ اَے خُداوند! اپنی آرام گاہ میں داخِل ہو۔ تُو اور تیری قُدرت کا صندُوق۔


اَے صِیُّون کی بسنے والی تُو چِلاّ اور للکار کیونکہ تُجھ میں اِسرائیل کا قُدُّوس بزُرگ ہے۔


صِیُّون میں خُداوند مُبارک ہو۔ وہ یروشلِیم میں سکُونت کرتا ہے۔ خُداوند کی حمد کرو۔


خُداوند صِیُّون کے پھاٹکوں کو یعقُوب کے سب مسکنوں سے زِیادہ عزِیز رکھتا ہے۔


سالم میں اُس کا خَیمہ ہے اور صِیُّون میں اُس کا مسکن۔


مَیں نے فی الحقِیقت ایک گھر تیرے رہنے کے لِئے بلکہ تیری دائِمی سکُونت کے واسطے ایک جگہ بنائی ہے۔


خُداوند تیرا خُدا جو تُجھ میں ہے قادِر ہے۔ وُہی بچا لے گا۔ وہ تیرے سبب سے شادمان ہو کر خُوشی کرے گا۔ وہ اپنی مُحبّت میں مسرُور رہے گا۔ وہ گاتے ہُوئے تیرے لِئے شادمانی کرے گا۔


دیکھ مَیں اُن لڑکوں سمیت جو خُداوند نے مُجھے بخشے ربُّ الافواج کی طرف سے جو کوہِ صِیّون میں رہتا ہے بنی اِسرائیل کے درمِیان نِشانوں اور عجائِب و غرائِب کے لِئے ہُوں۔


تُو نے عالمِ بالا کو صعُود فرمایا۔ تُو قَیدِیوں کو ساتھ لے گیا۔ تُجھے لوگوں سے بلکہ سرکشوں سے بھی ہدئیے مِلے تاکہ خُداوند خُدا اُن کے ساتھ رہے۔


اور تُم بھی اُس میں باہم تعمِیر کِئے جاتے ہو تاکہ رُوح میں خُدا کا مسکن بنو۔


اور جو مَقدِس کی قَسم کھاتا ہے وہ اُس کی اور اُس کے رہنے والے کی قَسم کھاتا ہے۔


خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ آسمان میرا تخت ہے اور زمِین میرے پاؤں کی چَوکی۔ تُم میرے لِئے کَیسا گھر بناؤ گے اور کَون سی جگہ میری آرام گاہ ہو گی؟


کیونکہ وہ جو عالی اور بُلند ہے اور ابدُالآباد تک قائِم ہے جِس کا نام قُدُّوس ہے یُوں فرماتا ہے کہ مَیں بُلند اور مُقدّس مقام میں رہتا ہُوں اور اُس کے ساتھ بھی جو شِکستہ دِل اور فروتن ہے تاکہ فروتنوں کی رُوح کو زِندہ کرُوں اور شِکستہ دِلوں کو حیات بخشُوں۔


اور اُس وقت یُوں ہو گا کہ لوگ یسّی کی اُس جڑ کے طالِب ہوں گے جو لوگوں کے لِئے ایک نِشان ہے اور اُس کی آرام گاہ جلالی ہو گی۔


اور اُس شہر میں سُورج یا چاند کی رَوشنی کی کُچھ حاجت نہیں کیونکہ خُدا کے جلال نے اُسے رَوشن کر رکھّا ہے اور برّہ اُس کا چراغ ہے۔


بلکہ تُم صِیُّون کے پہاڑ اور زِندہ خُدا کے شہر یعنی آسمانی یروشلِیم کے پاس اور لاکھوں فرِشتوں۔


کیونکہ مَیں اُن کا خُون پاک قرار دُوں گا جو مَیں نے اب تک پاک قرار نہ دِیا تھا کیونکہ خُداوند صِیُّون میں سکُونت پذِیر ہے۔


اَے اُونچے پہاڑو! تُم اُس پہاڑ کو کیوں تاکتے ہو جِسے خُدا نے اپنی سکُونت کے لِئے پسند کِیا ہے؟ بلکہ خُداوند اُس میں ابد تک رہے گا۔


لیکن کیا خُدا فی الحقِیقت زمِین پر سکُونت کرے گا؟ دیکھ آسمان بلکہ آسمانوں کے آسمان میں بھی تُو سما نہیں سکتا تو یہ گھر تو کُچھ بھی نہیں جِسے مَیں نے بنایا۔


اور خُداوند نے اُس سے کہا مَیں نے تیری دُعا اور مُناجات جو تُو نے میرے حضُور کی ہے سُن لی اور اِس گھر میں جِسے تُو نے بنایا ہے اپنا نام ہمیشہ تک رکھنے کے لِئے مَیں نے اُسے مُقدّس کِیا اور میری آنکھیں اور میرا دِل سدا وہاں لگے رہیں گے۔


کیونکہ داؤُد نے کہا کہ خُداوند اِسرائیلؔ کے خُدا نے اپنے لوگوں کو آرام دِیا ہے اور وہ ابد تک یروشلیِم میں سکُونت کرے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات