Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 130:5 - کِتابِ مُقادّس

5 مَیں خُداوند کا اِنتظار کرتا ہُوں۔ میری جان مُنتظِر ہے اور مُجھے اُس کے کلام پر اِعتماد ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 میں یَاہوِہ کی راہ دیکھتا ہُوں، میری جان منتظر ہے، اَور مَیں اُن کے کلام پر بھروسا رکھتا ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 मैं रब के इंतज़ार में हूँ, मेरी जान शिद्दत से इंतज़ार करती है। मैं उसके कलाम से उम्मीद रखता हूँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 مَیں رب کے انتظار میں ہوں، میری جان شدت سے انتظار کرتی ہے۔ مَیں اُس کے کلام سے اُمید رکھتا ہوں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 130:5
17 حوالہ جات  

ہماری جان کو خُداوند کی آس ہے۔ وُہی ہماری کُمک اور ہماری سِپر ہے۔


تَو بھی خُداوند تُم پر مِہربانی کرنے کے لِئے اِنتظار کرے گا اور تُم پر رحم کرنے کےلِئے بُلند ہو گا کیونکہ خُداوند عادِل خُدا ہے۔ مُبارک ہیں وہ سب جو اُس کا اِنتظار کرتے ہیں۔


(کاف) میری جان تیری نجات کے لِئے بے تاب ہے لیکن مُجھے تیرے کلام پر اِعتماد ہے۔


اَے میری جان! خُدا ہی کی آس رکھ کیونکہ اُسی سے مُجھے اُمّید ہے۔


میری جان کو خُدا ہی کی آس ہے۔ میری نجات اُسی سے ہے۔


مَیں نے صبر سے خُداوند پر آس رکھّی۔ اُس نے میری طرف مائِل ہو کر میری فریاد سُنی۔


خُداوند کی آس رکھ۔ مضبُوط ہو اور تیرا دِل قوی ہو۔ ہاں خُداوند ہی کی آس رکھ۔


مَیں بھی خُداوند کی راہ دیکُھوں گا جو اَب یعقُوبؔ کے گھرانے سے اپنا مُنہ چِھپاتا ہے۔ مَیں اُس کا اِنتظار کرُوں گا۔


تُجھ سے ڈرنے والے مُجھے دیکھ کر خُوش ہوں گے۔ اِس لِئے کہ مُجھے تیرے کلام پر اِعتماد ہے۔


تُو میرے چِھپنے کی جگہ اور میری سِپر ہے۔ مُجھے تیرے کلام پر اِعتماد ہے۔


اَے خُداوند! مَیں تیری نجات کی راہ دیکھتا آیا ہُوں۔


(زَین) جو کلام تُو نے اپنے بندہ سے کِیا اُسے یاد کر کیونکہ تُو نے مُجھے اُمّید دِلائی ہے۔


ہاں تیری عدالت کی راہ میں اَے خُداوند ہم تیرے مُنتظِر رہے۔ ہماری جان کا اِشتِیاق تیرے نام اور تیری یاد کی طرف ہے۔


تب مَیں اپنے ملامت کرنے والے کو جواب دے سکُوں گا کیونکہ مَیں تیرے کلام پر بھروسا رکھتا ہُوں۔


تاکہ دو بے تبدِیل چِیزوں کے باعِث جِن کے بارے میں خُدا کا جُھوٹ بولنا مُمکِن نہیں ہماری پُختہ طَور سے دِل جمعی ہو جائے جو پناہ لینے کو اِس لِئے دَوڑے ہیں کہ اُس اُمّید کو جو سامنے رکھّی ہُوئی ہے قبضہ میں لائیں۔


اور وہ اُسی گھڑی وہاں آ کر خُدا کا شُکر کرنے لگی اور اُن سب سے جو یروشلِیم کے چُھٹکارے کے مُنتظِر تھے اُس کی بابت باتیں کرنے لگی۔


اور دیکھو یرُوشلیم میں شمعُون نام ایک آدمی تھا اور وہ آدمی راست باز اور خُدا ترس اور اِسرائیلؔ کی تسلّی کا مُنتظِر تھا اور رُوحُ القُدس اُس پر تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات