Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 13:3 - کِتابِ مُقادّس

3 اَے خُداوند میرے خُدا! میری طرف توجُّہ کر اور مُجھے جواب دے۔ میری آنکھیں روشن کر۔ اَیسا نہ ہو کہ مُجھے مَوت کی نِیند آ جائے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 اَے یَاہوِہ، میرے خُدا! میری طرف توجّہ فرمائیں اَور مُجھے جَواب دیں، میری آنکھیں رَوشن کر دیں، ورنہ میں موت کی نیند سو جاؤں گا،

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 ऐ रब मेरे ख़ुदा, मुझ पर नज़र डालकर मेरी सुन! मेरी आँखों को रौशन कर, वरना मैं मौत की नींद सो जाऊँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 اے رب میرے خدا، مجھ پر نظر ڈال کر میری سن! میری آنکھوں کو روشن کر، ورنہ مَیں موت کی نیند سو جاؤں گا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 13:3
15 حوالہ جات  

اب تھوڑے دِنوں سے خُداوند ہمارے خُدا کی طرف سے ہم پر فضل ہُؤا ہے تاکہ ہمارا کُچھ بقِیّہ بچ نِکلنے کو چُھوٹے اور اُس کے مکانِ مُقدّس میں ہم کو ایک کُھونٹی مِلے اور ہمارا خُدا ہماری آنکھیں روشن کرے اور ہماری غُلامی میں ہم کو کُچھ تازگی بخشے۔


اِس لِئے کہ تُو میرے چراغ کو رَوشن کرے گا۔ خُداوند میرا خُدا میرے اندھیرے کو اُجالا کر دے گا۔


اُن کی حالتِ طَیش میں مَیں اُن کی ضِیافت کر کے اُن کو مست کرُوں گا کہ وہ وجد میں آئیں اور دائِمی خواب میں پڑے رہیں اور بیدار نہ ہوں خُداوند فرماتا ہے۔


اَے خُداوند میری باتوں پر کان لگا! میری آہوں پر توجُّہ کر!


تب یُونین نے کہا کہ میرے باپ نے مُلک کو دُکھ دِیا ہے۔ دیکھو میری آنکھوں میں ذرا سا شہد چکھّنے کے سبب سے کَیسی رَوشنی آئی!


لیکن یُونتن نے اپنے باپ کو اُن لوگوں کو قَسم دیتے نہیں سُنا تھا۔ سو اُس نے اپنے ہاتھ کے عصا کے سِرے کو شہد کے چھتّے میں بھونکا اور اپنا ہاتھ اپنے مُنہ سے لگا لِیا اور اُس کی آنکھوں میں رَوشنی آئی۔


اِس لِئے وہ فرماتا ہے اَے سونے والے جاگ اور مُردوں میں سے جی اُٹھ تو مسِیح کا نُور تُجھ پر چمکے گا۔


اَے خُداوند جو کُچھ ہم پر گُذرا اُسے یاد کر! نظر کر اور ہماری رُسوائی کو دیکھ۔


اور مَیں اُمرا و حُکما کو اور اُس کے سرداروں اور حاکِموں کو مست کرُوں گا اور وہ دائِمی خواب میں پڑے رہیں گے اور بیدار نہ ہوں گے۔ وہ بادشاہ فرماتا ہے جِس کا نام ربُّ الافواج ہے۔


(ریش) میری مُصِیبت کا خیال کر اور مُجھے چُھڑا کیونکہ مَیں تیری شرِیعت کو نہیں بُھولتا۔


مَیں تیری رحمت سے خُوش و خُرّم رہُوں گا کیونکہ تُو نے میرا دُکھ دیکھ لِیا ہے۔ تُو میری جان کی مُصِیبتوں سے واقِف ہے۔


میرے دُشمنوں کو دیکھ کیونکہ وہ بُہت ہیں اور اُن کو مُجھ سے سخت عداوت ہے۔


اَے خُداوند مُجھ پر رحم کر! تُو جو مَوت کے پھاٹکوں سے مُجھے اُٹھاتا ہے میرے اُس دُکھ کو دیکھ جو میرے نفرت کرنے والوں کی طرف سے ہے۔


اور اُس شہر میں سُورج یا چاند کی رَوشنی کی کُچھ حاجت نہیں کیونکہ خُدا کے جلال نے اُسے رَوشن کر رکھّا ہے اور برّہ اُس کا چراغ ہے۔


تاکہ غَیر قَوموں کو رَوشنی دینے والا نُور اور تیری اُمّت اِسرائیلؔ کا جلال بنے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات