Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 126:2 - کِتابِ مُقادّس

2 اُس وقت ہمارے مُنہ میں ہنسی اور ہماری زُبان پر راگنی تھی۔ تب قَوموں میں یہ چرچا ہونے لگا کہ خُداوند نے اِن کے لِئے بڑے بڑے کام کِئے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 تَب ہمارا مُنہ ہنسی سے بھرا تھا، اَور ہماری زبان پر خُوشی کے نغمے تھے۔ تَب قوموں کے درمیان یہ کہا جانے لگا، ”یَاہوِہ نے اُن کے لیٔے بڑے بڑے کام کئے ہیں۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 तब हमारा मुँह हँसी-ख़ुशी से भर गया, और हमारी ज़बान शादमानी के नारे लगाने से रुक न सकी। तब दीगर क़ौमों में कहा गया, “रब ने उनके लिए ज़बरदस्त काम किया है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 تب ہمارا منہ ہنسی خوشی سے بھر گیا، اور ہماری زبان شادمانی کے نعرے لگانے سے رُک نہ سکی۔ تب دیگر قوموں میں کہا گیا، ”رب نے اُن کے لئے زبردست کام کیا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




زبور 126:2
21 حوالہ جات  

وہ اب بھی تیرے مُنہ کو ہنسی سے بھر دے گا اور تیرے لبوں کو للکار کی آواز سے۔


اور جِن کو خُداوند نے مخلصی بخشی لَوٹیں گے اور صِیُّون میں گاتے ہُوئے آئیں گے اور ابدی سرُور اُن کے سروں پر ہو گا۔ وہ خُوشی اور شادمانی حاصِل کریں گے اور غم و اندوہ کافُور ہو جائیں گے۔


اَے خُدا! تیری صداقت بھی بُہت بُلند ہے۔ اَے خُدا! تیری مانِند کَون ہے جِس نے بڑے بڑے کام کِئے ہیں؟


خُوشی اور شادمانی کی آواز۔ دُلہے اور دُلہن کی آواز اور اُن کی آواز سُنی جائے گی جو کہتے ہیں ربُّ الافواج کی سِتایش کرو کیونکہ خُداوند بھلا ہے اور اُس کی شفقت ابدی ہے۔ ہاں اُن کی آواز جو خُداوند کے گھر میں شُکرگُذاری کی قُربانی لائیں گے کیونکہ خُداوند فرماتا ہے مَیں اِس مُلک کے اسِیروں کو واپس لا کر بحال کرُوں گا۔


کاش کہ اِسرائیل کی نجات صِیُّون میں سے ہوتی! جب خُدا اپنے لوگوں کو اسِیری سے لَوٹا لائے گا تو یعقُوب خُوش اور اِسرائیل شادمان ہو گا۔


جب ہمارے سب دُشمنوں نے یہ سُنا تو ہمارے آس پاس کی سب قَومیں ڈرنے لگِیں اور اپنی ہی نظر میں خُود ذلِیل ہو گئِیں کیونکہ اُنہوں نے جان لِیا کہ یہ کام ہمارے خُدا کی طرف سے ہُؤا۔


کیونکہ جب اُن کا خارِج ہو جانا دُنیا کے آ مِلنے کا باعِث ہُؤا تو کیا اُن کا مقبُول ہونا مُردوں میں سے جی اُٹھنے کے برابر نہ ہو گا؟


اَے خُدا! اَے میرے نجات بخش خُدا مُجھے خُون کے جُرم سے چُھڑا تو میری زُبان تیری صداقت کا گِیت گائے گی۔


کاش کہ اِسرائیلؔ کی نجات صِیُّون میں سے ہوتی! جب خُداوند اپنے لوگوں کو اسِیری سے لَوٹا لائے گا تو یعقُوب خُوش اور اِسرائیل شادمان ہو گا۔


سو وہ باہم نَوبت بہ نَوبت خُداوند کی سِتایش اور شُکرگُذاری میں گا گا کر کہنے لگے کہ وہ بھلا ہے کیونکہ اُس کی رحمت ہمیشہ اِسرائیل پر ہے۔ جب وہ خُداوند کی سِتایش کر رہے تھے تو سب لوگوں نے بُلند آواز سے نعرہ مارا اِس لِئے کہ خُداوند کے گھر کی بُنیاد پڑی تھی۔


یعقُوب پر کوئی افسُون نہیں چلتا اور نہ اِسرائیل کے خِلاف فال کوئی چِیز ہے۔ بلکہ یعقُوب اور اِسرائیل کے حق میں اب یہ کہا جائے گا کہ خُدا نے کَیسے کَیسے کام کِئے!


سو وہ جِن کو خُداوند نے مخلصی بخشی لَوٹیں گے اور گاتے ہُوئے صِیُّون میں آئیں گے اور ابدی سرُور اُن کے سروں پر ہو گا۔ وہ خُوشی اور شادمانی حاصِل کریں گے اور غم و اندوہ کافُور ہو جائیں گے۔


کیونکہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ یعقُوبؔ کے لِئے خُوشی سے گاؤ اور قَوموں کی سرتاج کے لِئے للکارو۔ مُنادی کرو۔ حمد کرو اور کہو اَے خُداوند اپنے لوگوں کو یعنی اِسرائیل کے بقِیّہ کو بچا۔


تب وہ قَومیں جو تُمہارے آس پاس باقی ہیں جانیں گی کہ مَیں خُداوند نے اُجاڑ مکانوں کو تعمِیر کِیا ہے اور وِیرانہ کو باغ بنایا ہے۔ مَیں خُداوند نے فرمایا ہے اور مَیں ہی کر دِکھاؤُں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات