Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 124:4 - کِتابِ مُقادّس

4 اُس وقت پانی ہم کو ڈبو دیتا اور سَیلاب ہماری جان پر سے گُذر جاتا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 سیلاب نے ہمیں غرق کر دیا ہوتا، تیزرَو موجیں ہم پر سے گزر جاتیں،

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 फिर सैलाब हम पर टूट पड़ता, नदी का तेज़ धारा हम पर ग़ालिब आ जाता

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 پھر سیلاب ہم پر ٹوٹ پڑتا، ندی کا تیز دھارا ہم پر غالب آ جاتا

باب دیکھیں کاپی




زبور 124:4
17 حوالہ جات  

پِھر اُس نے مُجھ سے کہا کہ جو پانی تُو نے دیکھے جِن پر کسبی بَیٹھی ہے وہ اُمّتیں اور گُروہ اور قَومیں اور اہلِ زُبان ہیں۔


مَیں سَیلاب میں ڈُوب نہ جاؤُں اور گہراؤ مُجھے نِگل نہ جائے اور پاتال مُجھ پر اپنا مُنہ بند نہ کر لے۔


تب مغرِب کے باشِندے خُداوند کے نام سے ڈریں گے اور مشرِق کے باشِندے اُس کے جلال سے کیونکہ وہ دریا کے سَیلاب کی طرح آئے گا جو خُداوند کے دَم سے رواں ہو۔


مَیں گہری دلدل میں دھسا جاتا ہُوں جہاں کھڑا نہیں رہا جاتا۔ مَیں گہرے پانی میں آ پڑا ہُوں جہاں سَیلاب میرے سر پر سے گُذرتے ہیں۔


اِسی لِئے ہر دِین دار تُجھ سے اَیسے وقت میں دُعا کرے جب تُو مِل سکتا ہے۔ یقینا جب سَیلاب آئے تو اُس تک نہیں پُہنچے گا۔


اور اُن ساتوں فرِشتوں میں سے جِن کے پاس سات پِیالے تھے ایک نے آ کر مُجھ سے یہ کہا کہ اِدھر آ۔ مَیں تُجھے اُس بڑی کسبی کی سزا دِکھاؤُں جو بُہت سے پانِیوں پر بَیٹھی ہُوئی ہے۔


اور باسٹھ ہفتوں کے بعد وہ ممسُوح قتل کِیا جائے گا اور اُس کا کُچھ نہ رہے گا اور ایک بادشاہ آئے گا جِس کے لوگ شہر اور مَقدِس کو مِسمار کریں گے اور اُس کا انجام گویا طُوفان کے ساتھ ہو گا اور آخِر تک لڑائی رہے گی۔ بربادی مُقرّر ہو چُکی ہے۔


دیکھو خُداوند کے پاس ایک زبردست اور زورآور شخص ہے جو اُس آندھی کی مانِند جِس کے ساتھ اولے ہوں اور بادِ سمُوم کی مانِند اور سَیلابِ شدِید کی مانِند زمِین پر ہاتھ سے پٹک دے گا۔


تیرے آبشاروں کی آواز سے گہراؤ گہراؤ کو پُکارتا ہے۔ تیری سب مَوجیں اور لہریں مُجھ پر سے گُذر گئِیں


مَوت کی رسِّیوں نے مُجھے گھیر لِیا اور بے دِینی کے سَیلابوں نے مُجھے ڈرایا۔


یا اَیسی تارِیکی کہ تُو دیکھ نہیں سکتا اور پانی کی باڑھ تُجھے چِھپائے لیتی ہے۔


پاتال کی رسِّیاں میرے چَوگِرد تِھیں مَوت کے پھندے مُجھ پر آ پڑے تھے۔


تَو بھی دِن کو خُداوند اپنی شفقت دِکھائے گا اور رات کو مَیں اُس کا گِیت گاؤُں گا بلکہ اپنی حیات کے خُدا سے دُعا کرُوں گا۔


اُوپر سے ہاتھ بڑھا۔ مُجھے رہائی دے اور بڑے سَیلاب یعنی پردیسیوں کے ہاتھ سے چُھڑا


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات