Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 123:1 - کِتابِ مُقادّس

1 تُو جو آسمان پر تخت نشِین ہے مَیں اپنی آنکھیں تیری طرف اُٹھاتا ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 میں اَپنی آنکھیں آپ کی طرف اُٹھاتا ہُوں، آپ کی طرف جِس کا تخت آسمان پر ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 ज़ियारत का गीत। मैं अपनी आँखों को तेरी तरफ़ उठाता हूँ, तेरी तरफ़ जो आसमान पर तख़्तनशीन है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 زیارت کا گیت۔ مَیں اپنی آنکھوں کو تیری طرف اُٹھاتا ہوں، تیری طرف جو آسمان پر تخت نشین ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 123:1
25 حوالہ جات  

مَیں اپنی آنکھیں پہاڑوں کی طرف اُٹھاؤُں گا۔ میری کُمک کہاں سے آئے گی؟


کیونکہ اَے مالِک خُداوند! میری آنکھیں تیری طرف ہیں۔ میرا توکُّل تُجھ پر ہے۔ میری جان کو بیکس نہ چھوڑ۔


میری آنکھیں ہمیشہ خُداوند کی طرف لگی رہتی ہیں کیونکہ وُہی میرا پاؤں دام سے چُھڑائے گا۔


وہ جو آسمان پر تخت نشِین ہے ہنسے گا۔ خُداوند اُن کا مضحکہ اُڑائے گا۔


لیکن محصُول لینے والے نے دُور کھڑے ہو کر اِتنا بھی نہ چاہا کہ آسمان کی طرف آنکھ اُٹھائے بلکہ چھاتی پِیٹ پِیٹ کر کہا اَے خُدا! مُجھ گُنہگار پر رحم کر۔


خُداوند اپنی مُقدّس ہَیکل میں ہے۔ خُداوند کا تخت آسمان پر ہے۔ اُس کی آنکھیں بنی آدمؔ کو دیکھتی اور اُس کی پلکیں اُن کو جانچتی ہیں۔


پس تُم اِس طرح دُعا کِیا کرو کہ اَے ہمارے باپ تُو جو آسمان پر ہے تیرا نام پاک مانا جائے۔


اَے خُداوند! داؤُد کی خاطِر اُس کی سب مُصِیبتوں کو یاد کر


مَیں نے مُصِیبت میں خُداوند سے فریاد کی اور اُس نے مُجھے جواب دِیا۔


کیونکہ وہ جو عالی اور بُلند ہے اور ابدُالآباد تک قائِم ہے جِس کا نام قُدُّوس ہے یُوں فرماتا ہے کہ مَیں بُلند اور مُقدّس مقام میں رہتا ہُوں اور اُس کے ساتھ بھی جو شِکستہ دِل اور فروتن ہے تاکہ فروتنوں کی رُوح کو زِندہ کرُوں اور شِکستہ دِلوں کو حیات بخشُوں۔


اَے خُداوند! مَیں نے گہراؤ میں سے تیرے حضُور فریاد کی ہے۔


جب خُداوند صِیُّون کے اسِیروں کو واپس لایا تو ہم خواب دیکھنے والوں کی مانِند تھے۔


جو خُداوند پر توکُّل کرتے ہیں وہ کوہِ صِیُّون کی مانِند ہیں جو اٹل بلکہ ہمیشہ قائِم ہے۔


ہمارا خُدا تو آسمان پر ہے۔ اُس نے جو کُچھ چاہا وُہی کِیا۔


اگر خُداوند ہی گھر نہ بنائے تو بنانے والوں کی مِحنت عبث ہے۔ اگر خُداوند ہی شہر کی حِفاظت نہ کرے تو نِگہبان کا جاگنا عبث ہے۔


خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ آسمان میرا تخت ہے اور زمِین میرے پاؤں کی چَوکی۔ تُم میرے لِئے کَیسا گھر بناؤ گے اور کَون سی جگہ میری آرام گاہ ہو گی؟


اَے خُداوند کے بندو! آؤ سب خُداوند کو مُبارک کہو۔ تُم جو رات کو خُداوند کے گھر میں کھڑے رہتے ہو!


دیکھو! کَیسی اچھّی اور خُوشی کی بات ہے کہ بھائی باہم مِل کر رہیں۔


اِسرائیل اب یُوں کہے اُنہوں نے میری جوانی سے اب تک مُجھے بار بار ستایا۔


مُبارک ہے ہر ایک جو خُداوند سے ڈرتا اور اُس کی راہوں پر چلتا ہے۔


اب اِسرائیل یُوں کہے۔ اگر خُداوند ہماری طرف نہ ہوتا۔


اَے خُداوند! میرا دِل مغرُور نہیں اور مَیں بُلند نظر نہیں ہُوں نہ مُجھے بڑے بڑے مُعاملوں سے کوئی سروکار ہے نہ اُن باتوں سے جو میری سمجھ سے باہر ہیں۔


مَیں خُوش ہُؤا جب وہ مُجھ سے کہنے لگے آؤ خُداوند کے گھر چلیں۔


اور تُو اپنے بندہ اور اپنی قَوم اِسرائیلؔ کی مُناجات کو جب وہ اِس جگہ کی طرف رُخ کر کے کریں سُن لینا بلکہ تُو آسمان پر سے جو تیری سکُونت گاہ ہے سُن لینا اور سُن کر مُعاف کر دینا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات