Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 122:6 - کِتابِ مُقادّس

6 یروشلِیم کی سلامتی کی دُعا کرو۔ وہ جو تُجھ سے مُحبّت رکھتے ہیں اِقبال مند ہوں گے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 یروشلیمؔ کی سلامتی کے لیٔے دعا کرو: ”آپ سے مَحَبّت رکھنے والے سلامت رہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 यरूशलम के लिए सलामती माँगो! “जो तुझसे प्यार करते हैं वह सुकून पाएँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 یروشلم کے لئے سلامتی مانگو! ”جو تجھ سے پیار کرتے ہیں وہ سکون پائیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 122:6
16 حوالہ جات  

اپنے کرم سے صِیُّون کے ساتھ بھلائی کر۔ یروشلِیم کی فصِیل کو تعمِیر کر۔


اور اُس شہر کی خَیر مناؤ جِس میں مَیں نے تُم کو اَسِیر کروا کر بھیجا ہے اور اُس کے لِئے خُداوند سے دُعا کرو کیونکہ اُس کی سلامتی میں تُمہاری سلامتی ہوگی۔


جو تُجھے مُبارک کہیں اُن کو مَیں برکت دُوں گا اور جو تُجھ پر لَعنت کرے اُس پر مَیں لَعنت کرُوں گا اور زمِین کے سب قبیِلے تیرے وسِیلہ سے برکت پائیں گے۔


تُم جو تلوار سے بچ گئے ہو کھڑے نہ ہو۔ چلے جاؤ۔ دُور ہی سے خُداوند کو یاد کرو اور یروشلیِم کا خیال تُمہارے دِل میں آئے۔


وہ دبک کر بَیٹھا ہے۔ وہ شیر کی طرح بلکہ شیرنی کی مانِند لیٹ گیا ہے۔ اب کَون اُسے چھیڑے؟ جو تُجھے برکت دے وہ مُبارک اور جو تُجھ پر لَعنت کرے وہ ملعُون ہو!


ہم جانتے ہیں کہ مَوت سے نِکل کر زِندگی میں داخِل ہو گئے کیونکہ ہم بھائِیوں سے مُحبّت رکھتے ہیں۔ جو مُحبّت نہیں رکھتا وہ مَوت کی حالت میں رہتا ہے۔


اور اِسی کوشِش میں رہو کہ رُوح کی یگانگی صُلح کے بند سے بندھی رہے۔


تاکہ وہ سب ایک ہوں یعنی جِس طرح اَے باپ! تُو مُجھ میں ہے اور مَیں تُجھ میں ہُوں وہ بھی ہم میں ہوں اور دُنیا اِیمان لائے کہ تُو ہی نے مُجھے بھیجا۔


اَب خُداوند جو اِطمِینان کا چشمہ ہے آپ ہی تُم کو ہمیشہ اور ہر طرح سے اِطمِینان بخشے۔ خُداوند تُم سب کے ساتھ رہے۔


اب رہا مَیں۔ سو خُدا نہ کرے کہ تُمہارے لِئے دُعا کرنے سے باز آ کر خُداوند کا گُنہگار ٹھہرُوں بلکہ مَیں وُہی راہ جو اچھّی اور سِیدھی ہے تُم کو بتاؤُں گا۔


اور لوگوں کے سردار یروشلیِم میں رہتے تھے اور باقی لوگوں نے قُرعے ڈالے کہ ہر دس شخصوں میں سے ایک کو شہرِ مُقدّس یروشلیِم میں بسنے کے لِئے لائیں اور نَو باقی شہروں میں رہیں۔


اور لوگوں نے اُن سب آدمیوں کو جِنہوں نے خُوشی سے اپنے آپ کو یروشلیِم میں بسنے کے لِئے پیش کِیا دُعا دی۔


اور اُس فرمان کی تحرِیر کی ایک نقل بھی جو اُن کو ہلاک کرنے کے لِئے سوسن میں دی گئی تھی اُسے دی تاکہ اُسے آستر کو دِکھائے اور بتائے اور اُسے تاکِید کرے کہ بادشاہ کے حضُور جا کر اُس سے مِنّت کرے اور اُس کے حضُور اپنی قَوم کے لِئے درخواست کرے۔


اور جب تک وہ یروشلیِم کو قائِم کر کے رُویِ زمِین پر محمُود نہ بنائے اُسے آرام نہ لینے دو۔


تُم یروشلیِم کے ساتھ خُوشی مُنائو اور اُس کے سبب سے شادمان ہو۔ اُس کے سب دوستو۔ جو اُس کے لِئے ماتم کرتے تھے اُس کے ساتھ نِہایت خُوش ہو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات