Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 120:4 - کِتابِ مُقادّس

4 زبردست کے تیز تِیر۔ جھاؤ کے انگاروں کے ساتھ۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 کہ وہ تُجھے زورآور کے تیروں سے، اَور جھاؤ کے اَنگاروں کے ذریعہ سزا دیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 वह तुझ पर जंगजू के तेज़ तीर और दहकते कोयले बरसाए!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 وہ تجھ پر جنگجو کے تیز تیر اور دہکتے کوئلے برسائے!

باب دیکھیں کاپی




زبور 120:4
19 حوالہ جات  

جُھوٹا گواہ بے سزا نہ چُھوٹے گا اور جو جُھوٹ بولتا ہے فنا ہو گا۔


مَوت اور زِندگی زُبان کے قابُو میں ہیں اور جو اُسے دوست رکھتے ہیں اُس کا پَھل کھاتے ہیں۔


جُھوٹا گواہ بے سزا نہ چُھوٹے گا اور جُھوٹ بولنے والا رہائی نہ پائے گا۔


خبِیث آدمی شرارت کو کھود کر نِکالتا ہے اور اُس کے لبوں میں گویا جلانے والی آگ ہے۔


تیرے تِیر تیز ہیں۔ وہ بادشاہ کے دُشمنوں کے دِل میں لگے ہیں۔ اُمّتیں تیرے سامنے زیر ہوتی ہیں۔


مگر بُزدِلوں اور بے اِیمانوں اور گِھنَونے لوگوں اور خُونِیوں اور حرام کاروں اور جادُوگروں اور بُت پرستوں اور سب جُھوٹوں کا حِصّہ آگ اور گندھک سے جَلنے والی جِھیل میں ہو گا۔ یہ دُوسری مَوت ہے۔


جُھوٹے لبوں سے خُداوند کو نفرت ہے لیکن راست کار اُس کی خُوشنُودی ہیں۔


شرِیر کی کمائی باطِل ہے لیکن صداقت بونے والا حقِیقی اجر پاتا ہے۔


اپنے پڑوسی کی تحقِیر کرنے والا بے عقل ہے لیکن صاحبِ فہم خاموش رہتا ہے۔


بے دِین اپنی باتوں سے اپنے پڑوسی کو ہلاک کرتا ہے لیکن صادِق عِلم کے ذرِیعہ سے رہائی پائے گا۔


دیکھ! وہ اپنے مُنہ سے ڈکارتے ہیں۔ اُن کے لبوں کے اندر تلواریں ہیں۔ کیونکہ وہ کہتے ہیں کون سُنتا ہے؟


میری جان بَبروں کے درمیان ہے۔ مَیں آتش مِزاج لوگوں میں پڑا ہُوں۔ یعنی اَیسے لوگوں میں جِن کے دانت برچِھیاں اور تِیر ہیں۔ جِن کی زُبان تیز تلوار ہے۔


خُدا بھی تُجھے ہمیشہ کے لِئے ہلاک کر ڈالے گا۔ وہ تُجھے پکڑ کر تیرے خَیمہ سے نِکال پھینکے گا اور زِندوں کی زمِین سے تُجھے اُکھاڑ ڈالے گا۔ (سِلاہ)


اُس نے اُس کے لِئے مَوت کے ہتھیار بھی تیّار کِئے ہیں۔ وہ اپنے تِیروں کو آتِشی بناتا ہے۔


غِیبت گو کی باتیں لذِیذ نوالے ہیں اور وہ خُوب ہضم ہو جاتی ہیں۔


اِس لِئے ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں اُن کو پِگھلا ڈالُوں گا اور اُن کو آزماؤُں گا کیونکہ اپنی بِنتِ قَوم سے اَور کیا کرُوں؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات