Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 119:78 - کِتابِ مُقادّس

78 مغرُور شرمِندہ ہوں کیونکہ اُنہوں نے ناحق مُجھے گِرایا۔ لیکن مَیں تیرے قوانِین پر دِھیان کرُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

78 مغروُر شرمندہ ہُوں کیونکہ وہ میرے ساتھ ناحق بُرائی کرتے ہیں؛ لیکن مَیں آپ کے فرمانوں پر دھیان کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

78 जो मग़रूर मुझे झूट से पस्त कर रहे हैं वह शरमिंदा हो जाएँ। लेकिन मैं तेरे फ़रमानों में महवे-ख़याल रहूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

78 جو مغرور مجھے جھوٹ سے پست کر رہے ہیں وہ شرمندہ ہو جائیں۔ لیکن مَیں تیرے فرمانوں میں محوِ خیال رہوں گا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 119:78
18 حوالہ جات  

اِس لِئے کہ اگر تُم نے گُناہ کر کے مُکّے کھائے اور صبر کِیا تو کون سا فخر ہے؟ ہاں اگر نیکی کر کے دُکھ پاتے اور صبر کرتے ہو تو یہ خُدا کے نزدِیک پسندِیدہ ہے۔


لیکن یہ اِس لِئے ہُؤا کہ وہ قَول پُورا ہو جو اُن کی شرِیعت میں لِکھا ہے کہ اُنہوں نے مُجھ سے مُفت عداوت رکھّی۔


مغرُوروں نے مُجھے بُہت ٹھٹھّوں میں اُڑایا۔ تَو بھی مَیں نے تیری شرِیعت سے کنارہ نہیں کِیا۔


اُمرا بھی بَیٹھ کر میرے خِلاف باتیں کرتے رہے لیکن تیرا بندہ تیرے آئِین پر دِھیان لگائے رہا۔


بلکہ جو تیرے مُنتظِر ہیں اُن میں سے کوئی شرمِندہ نہ ہو گا۔ پر جو ناحق بے وفائی کرتے ہیں وُہی شرمِندہ ہوں گے۔


اور وہ گھمنڈی ٹھوکر کھائے گا۔ وہ گِرے گا اور کوئی اُسے نہ اُٹھائے گا اور مَیں اُس کے شہروں میں آگ بھڑکاؤُں گا اور وہ اُس کی تمام نواحی کو بھسم کر دے گی۔


تُو نے اُن ملعُون مغرُوروں کو جِھڑک دِیا جو تیرے فرمان سے بھٹکتے رہتے ہیں۔


اُنہوں نے عداوت کی باتوں سے مُجھے گھیر لِیا اور بے سبب مُجھ سے لڑے ہیں۔


مُجھ سے بے سبب عداوت رکھنے والے میرے سر کے بالوں سے زِیادہ ہیں۔ میری ہلاکت کے خواہاں اور ناحق دُشمن زبردست ہیں پس جو مَیں نے چِھینا نہیں مُجھے دینا پڑا۔


جو میرے نُقصان سے خُوش ہوتے ہیں وہ باہم شرمِندہ اور پریشان ہوں۔ جو میرے مُقابلہ میں تکبُّر کرتے ہیں وہ شرمِندگی اور رُسوائی سے مُلبّس ہوں۔


کیونکہ اُنہوں نے بے سبب میرے لِئے گڑھے میں جال بِچھایا اور ناحق میری جان کے لِئے گڑھا کھودا ہے۔


بلکہ خُداوند کی شرِیعت میں اُس کی خُوشنُودی ہے اور اُسی کی شرِیعت پر دِن رات اُس کا دِھیان رہتا ہے۔


اور اُس نے کہا میرا مالِک کیوں اپنے خادِم کے پِیچھے پڑا ہے؟ مَیں نے کیا کِیا ہے اور مُجھ میں کیا بدی ہے؟


اور اُس نے داؤُد سے کہا تُو مُجھ سے زِیادہ صادِق ہے اِس لِئے کہ تُو نے میرے ساتھ بھلائی کی ہے حالانکہ مَیں نے تیرے ساتھ بُرائی کی۔


مَیں تیرے قوانِین پر غَور کرُوں گا۔ اور تیری راہوں کا لِحاظ رکھُّوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات