Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 119:53 - کِتابِ مُقادّس

53 اُن شرِیروں کے سبب سے جو تیری شرِیعت کو ترک کرتے ہیں۔ مَیں سخت طَیش میں آ گیا ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

53 جِن بدکار لوگوں نے آپ کے آئین کو ترک کر دیا، اُن کے سبب سے میں سخت طیش میں آ گیا ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

53 बेदीनों को देखकर मैं आग-बगूला हो जाता हूँ, क्योंकि उन्होंने तेरी शरीअत को तर्क किया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

53 بےدینوں کو دیکھ کر مَیں آگ بگولا ہو جاتا ہوں، کیونکہ اُنہوں نے تیری شریعت کو ترک کیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 119:53
15 حوالہ جات  

جب مَیں نے یہ بات سُنی تو اپنے پَیراہن اور اپنی چادر کو چاک کِیا اور سر اور داڑھی کے بال نوچے اور حَیران ہو بَیٹھا۔


مَیں دغابازوں کو دیکھ کر ملُول ہُؤا کیونکہ وہ تیرے کلام کو نہیں مانتے۔


کیونکہ بُہتیرے اَیسے ہیں جِن کا ذِکر مَیں نے تُم سے بارہا کِیا ہے اور اب بھی رو رو کر کہتا ہُوں کہ وہ اپنے چال چلن سے مسِیح کی صلِیب کے دُشمن ہیں۔


لیکن اگر تُم نہ سُنو گے تو میری جان تُمہارے غُرور کے سبب سے خَلوت خانوں میں غم کھایا کرے گی۔ ہاں میری آنکھیں پُھوٹ پُھوٹ کر روئیں گی اور آنسُو بہائیں گی کیونکہ خُداوند کا گلّہ اَسِیری میں چلا گیا۔


تب عزرا خُدا کے گھر کے سامنے سے اُٹھا اور یہُوحاناؔن بِن اِلیاسِب کی کوٹھری میں گیا اور وہاں جا کر نہ روٹی کھائی نہ پانی پِیا کیونکہ وہ اسِیری کے لوگوں کی خطا کے سبب سے ماتم کرتا رہا۔


اور پِھر مَیں جب آؤُں تو میرا خُدا مُجھے تُمہارے سامنے عاجِز کرے اور مُجھے بُہتوں کے لِئے افسوس کرنا پڑے جِنہوں نے پیشتر گُناہ کِئے ہیں اور اُس ناپاکی اور حرام کاری اور شہوت پرستی سے جو اُن سے سرزد ہُوئی تَوبہ نہیں کی۔


مَیں نے سُنا اور میرا دِل دہل گیا۔ اُس شور کے سبب سے میرے ہونٹ ہِلنے لگے۔ میری ہڈِّیاں بوسِیدہ ہو گئِیں اور مَیں کھڑے کھڑے کانپنے لگا لیکن مَیں صبر سے اُن کے بُرے دِن کا مُنتظِر ہُوں جو اِکٹّھے ہو کر ہم پر حملہ کرتے ہیں۔


تب دانی ایل جِس کا نام بیلطشضر ہے ایک ساعت تک سراسِیمہ رہا اور اپنے خیالات میں پریشان ہُؤا۔ بادشاہ نے اُس سے کہا اَے بیلطشضر خواب اور اُس کی تعبِیر سے تُو پریشان نہ ہو۔ بیلطشضر نے جواب دِیا اَے میرے خُداوند یہ خواب تُجھ سے کِینہ رکھنے والوں کے لِئے اور اُس کی تعبِیر تیرے دُشمنوں کے لِئے ہو۔


میری آنکھوں سے پانی کے چشمے جاری ہیں۔ اِس لِئے کہ لوگ تیری شرِیعت کو نہیں مانتے۔


سو مَیں نے اُن سے جھگڑ کر اُن کو لَعنت کی اور اُن میں سے بعض کو مارا اور اُن کے بال نوچ ڈالے اور اُن کو خُدا کی قَسم کِھلائی کہ تُم اپنی بیٹیاں اُن کے بیٹوں کو نہ دینا اور نہ اپنے بیٹوں کے لِئے اور نہ اپنے لِئے اُن کی بیٹیاں لینا۔


اگر اُس کے فرزند میری شرِیعت کو ترک کر دیں اور میرے احکام پر نہ چلیں۔


کیا ہم پِھر تیرے حُکموں کو توڑیں اور اُن قَوموں سے ناتا جوڑیں جو اِن نفرتی کاموں کو کرتی ہیں؟ کیا تُو ہم سے اَیسا غُصّے نہ ہو گا کہ ہم کو نیست و بابُود کر دے یہاں تک کہ نہ کوئی بقِیّہ رہے اور نہ کوئی بچے؟


جب مَیں نے اُن کی فریاد اور یہ باتیں سُنِیں تو مَیں بُہت غُصّہ ہُؤا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات